ہنستے زخم : تم جو مل گئے ہو

گیت : تم جو مل گئے ہو
گلوکار: محمد رفیع
فلم: ہنستے زخم ﴿1973﴾
موسیقار: مدن موہن
ہدایت کار: چیتن آنند

تم جو مل گئے ہو
تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا
کہ جہان مل گیا

ایک بھٹکے ہوئے راہی کو
کاروان مل گیا

تم جو مل گئے ہو
تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا
کہ جہان مل گیا

بیٹھو نہ دور ہم سے
دیکھو! خفا نہ ہو
بیٹھو نہ دور ہم سے
دیکھو! خفا نہ ہو

قسمت سے مل گئے ہو
مل کے جدا نہ ہو
قسمت سے مل گئے ہو
مل کے جدا نہ ہو

میری کیا خطا ہے
ہوتا ہے یہ بھی

کہ زمین سے بھی کبھی
آسمان مل گیا
کہ جہان مل گیا

تم کیا جانو، تم کیا ہو
ایک سریلا نغمہ ہو
بھیگی رستوں میں مستی
تپتے دن میں سایہ ہو

تم کیا جانو، تم کیا ہو
اب جو آگئے ہو، جانے نہ دوں گا

کہ مجھے ایک حسیں مہربان مل گیا
کہ جہان مل گیا

تم جو مل گئے ہو
تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا

تم بھی تھے کھوئے کھوئے
میں بھی بجھا بجھا

تم بھی تھے کھوئے کھوئے
میں بھی بجھا بجھا

تھا اجنبی زمانہ
اپنا کوئی نہ تھا

تھا اجنبی زمانہ
اپنا کوئی نہ تھا

دل کو جو مل گیا ہے
تیرا سہارا

اِک نئی زندگی کا نشان مل گیا

تم جو مل گئے ہو
تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا

ایک بھٹکے ہوئے راہی کو
کاروان مل گیا

تم جو مل گئے ہو
تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا

کہ جہان مل گیا
کہ جہان مل گیا
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھا گانا ہے۔ بہت شکریہ عمار۔ اس فلم کے تمام گانے میرے پسندیدہ ہیں۔ آج کل کی فلم "ویر زارا" کا میوزک بھی مدن موہن کے گانوں سے لیا گیا ہے۔
 
بہت اچھا گانا ہے۔ بہت شکریہ عمار۔ اس فلم کے تمام گانے میرے پسندیدہ ہیں۔ آج کل کی فلم "ویر زارا" کا میوزک بھی مدن موہن کے گانوں سے لیا گیا ہے۔
اچھا۔۔۔ یہ وہی مدن موہن ہے۔۔۔ ہمم۔۔۔ جب ویر زارا ریلیز ہورہی تھی تو بہت سنا تھا کہ تیس سال پرانی موسیقی ہے۔۔۔ عجیب سا لگتا تھا۔ اس بارے میں کوئی تفصیل؟ کیا مدن موہن کی محفوظ دھنیں اس فلم کے گانوں میں استعمال ہوئیں یا پھر ان سے آئیڈیا لیا گیا تھا؟
 
جی ویر زارا کا ایک گانا۔ "تیرے لیے ہم نے کبھی" تو ہوبہو ایک گانے کی دھن کاپی کی گئی ہے۔ آپ نے فلم موسم کا وہ گانا سنا ہوگا۔ "دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی" اس گانے کی مدن موہن نے دو دھنیں ترتیب دی تھیں۔ ایک کسی وجہ سے نہیں‌ لی گئی۔ جو دھن نہیں لی گئی۔ اسی دھن پر ویر زارا کا گانا بنایا گیا ہے۔ وہ دھن مدن موہن کی اپنی آواز میں میرے پاس موجود ہے۔ یعنی اگر آپ ویر زارا والی دھن میں "دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی" گائیں تو یہ وہی دھن ہوگی جو مدن موہن نے بنائی تھی۔ لیکن ویرزارا کے باقی گانے کہاں سے لئے اس کا علم نہیں ہے۔
 
Top