مبارکباد ہندوستانیوں کو یوم تعلیم اور اقطاع عالم کو مولانا آزاد کا یوم پیدائش مبارک

الف عین

لائبریرین
آج اا نومبر ہے، جو مولانا ابو الکلام آزاد کا یوم پیدائش ہے۔ مرحوم یہاں کے پہلے وزیر تعلیم تھے، اس لئے ان کے یومِ پیداش کو یوم تعلیم کی شکل میں منایا جاتا ہے۔
مولانا آزاد ایک نابغہ روزگار عالم تھے، ان کے کارنامے یہاں‌ کیا گنوائے جائیں، سب کو ہی آشکار ہیں۔
 

عندلیب

محفلین
الف عین انکل ، یہاں کے انڈین اسکولوں میں تو اس دن کو فراموش کر کے آج چلڈرنس ڈے منایا گیا ہے 14/نومبر کے حساب سے اور 14/نومبر ہفتہ کو چھٹی دی گئی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو تو یہاں ہفتہ واری چھٹی ہوتی ہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
شکریہ استاد محترم آپ کو بھی بہت مُبارک ہو ۔

مولانا کے علم کے اور انُ کی تصانیف سے انکار شاید ہی کسی پاکستانی کو ہو بلکہ انُ کی علمی خدمات کے اعتراف میں صرف اردو محفل کی حد تک ہی نظر دوڑائیں تو میری بات کی صداقت کی تصدیق ہو جائے گی ۔ اور پھر اکثر نصابی کتب میں مولانا کے مضامین کی شمولیت لازمی سی ہے ۔ ۔ :)
 
مولانا کا میں بھی دل سے معترف ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اعجاز صاحب کچھ تعارف آپ کروا دیں تو بہت سے لوگوں کے لیے مفید ہوگا۔

یوں بھی مولانا جیسے عبقریوں کا ذکر آپ پر تو خسوصا لازم ہے۔
 
Top