ہندوستان، اسلام اور اردو کے لئے مغلوں کی خدمات ۔ رائے درکار ہے۔

فاتح

لائبریرین
احمد بھائی کیا یہ بھی سنجیدہ گفتگو کا دھاگہ ہے؟
اسلام اور اردو کے بارے میں تو میں رائے نہیں دوں گا۔۔۔
البتہ ایک بات ہے اگر مغل نہیں ہوتے تو ہم لوگ شاہی حلیم اور مغلیہ مرغ چھولوں سے محروم رہتے۔۔۔ :grin:
کچھ سوجھا تھا لیکن جانے دیں۔۔۔ ;)
مغل شہنشاہوں نے تقریباً تین سو سال ہندوستان پر حکومت کی۔ آج کے دور میں مغلوں کی سلطنت اور اُن کی خدمات پر متضاد رائے ملتی ہیں۔ جو لوگ مغلوں پر بے جا تنقید سے نالاں رہتے ہیں اُن سے بالخصوص درخواست ہے کہ وہ مغلوں کے مثبت اقدامات یہاں رقم کریں۔

یہاں ہم موضوع پر دلچسپی رکھنے والےاحبابِ محفل سے درخواست کریں گے کہ وہ ان موضوعات پر روشنی ڈالیں:

1- ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مغلوں کا کردار
2۔ تعلیم کے میدان میں مغلوں کا کردار
3- اردو کی ترویج کے لئے مغلوں کی حکومت کہاں تک کوشاں رہی
4- اسلام کے لئے مغلوں نے کیا خدمات انجام دیں۔

اس دھاگے کو شروع کرنے کا اصل مقصد یہی ہے کہ ان موضوعات پر بہت سے دھاگوں میں گفتگو ہوئی ہے سو وہ ایک جگہ جمع ہو سکے۔

یاد رہے کہ یہاں صرف مغلوں کا ہی ذکر مقصود ہے سو کسی قسم کے تقابلی جائزے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔
ایک اور بے حد اہم سوال بلکہ ان چاروں سوالات سے اہم تر سوال بھی شامل کر لیں کہ
5۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مغلوں کے کارنامے؟
 
عثمان

محفلین
1- ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مغلوں کا کردار
2۔ تعلیم کے میدان میں مغلوں کا کردار
3- اردو کی ترویج کے لئے مغلوں کی حکومت کہاں تک کوشاں رہی
4- اسلام کے لئے مغلوں نے کیا خدمات انجام دیں۔
1- مغلوں نے ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایسی تعمیر اور ترقی کی کہ تعمیر و ترقی آگے نکل گئے اور بیچارہ ہندوستان کہیں بہت پیچھے رہ گیا۔
2- تعلیم کے میدان میں مغلوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اگر مغل نہ ہوتے تو مطالعہ پاکستان کی کتاب آدھی رہ جاتی، عہد جدید کے طلبہ تاریخ برصغیر انگریز راج سے شروع کرتے۔
3- ترک نژاد مغل اپنے لشکر کے ساتھ ترک لفظ "اردو" لے کر آئے۔ مغل نہ ہوتے ، تو اردو بے ننگ و نام ہوتی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس بات کا کوئی ماخذ تو ہو گا آپ کے پاس
کچھ رہنمائی فرمائیں
سر ایویں ہی بیکار بات کی میں نے۔۔۔۔ نظرانداز کر دیں۔۔۔ :)

ویسے آپ اس معلومات کے لیے مسجد وزیر خان کا چکر لگا لیں۔۔۔۔ اس کے باہر لگے کتبے پر یہ معلومات درج ہیں۔۔۔۔ میں دیکھتا ہوں۔ اگر کوئی تصویر مجھے اپنی کھینچی مل گئی تو ساری مسجد کی تصاویر لگا دیتا ہوں۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی اس کا ایک بھی دشمن ایسا نہیں تھا جو اسے قتل کے قابل سمجھتا؟ پشتو میں اس کے لئے بہت برا لفظ ہے :p
نہیں اس کا خیال تھا کہ دشمن کی زندگی اپنی عمر مختصر کر دیتی ہے۔۔۔۔ :p اور اس کے لیے پنجابی میں بےبہا برے الفاظ ہیں۔۔۔۔ ;)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
100 سال کی عمر میں تو بابر دو گھوڑے بغل میں دبا کر جاگنگ کرتا تھا۔۔۔ :grin:
اب آپ مجھے گھوڑوں کو بغل میں دبانے پر روشنی ڈالنے کا کہہ رہے ہیں۔۔۔ یا بابر پر۔۔۔۔۔ ویسے بابر تو قائل تھا کہ "بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست" ;):p
 
جیہ

لائبریرین
میں نے تمام مراسلات کا بغور مطالعہ کیا ہے
زمانہ طالبعلمی میں تاریخ میرا مضمون بھی رہا ہے سچ پوچھیں تو مغلوں نے تعمیرات فتوحات اور درباری جاہ وحشم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا
مغلیہ دور پر سب سے مستند تصنیف تاریخ فرشتہ ہے جو کہ فارسی میں ہے اس کے کچھ اقتباسات کے تراجم پڑھے ہیں مگر محمد احمد نے جو نکات پیش کئے ان کے بارے میں کوئی مواد نہ مل سکا میں اپنی یہ بات دوہرانے پر مجبور ہوں کہ
"مغلوں نے تعمیرات فتوحات اور درباری جاہ و حشم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا "
متفق۔

اتنا اضافہ کروں گی، کہ جب ایک مغل بادشاہ (غالبا اکبر) کے سامنے ایک چھپی کتاب جو کہ نئے ایجاد شدہ چھاپہ خانے میں چھپی تھی، لائی گئی تو اس نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس سے ہاتھوں سے لکھی کتابیں گئی گنا اچھی اور خوبصورت ہیں۔

موصوف یہ ادراک کرنے میں ناکام رہے کہ چھپی کتاب سے علم کتنی عام ہو سکتا ہے
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
مزید۔۔۔ اگر آپ توزک جہانگیری پڑھیں تو ان چند باتوں کی تکرار نظر آئی گی

فلاں موقعے پر بادشاہ کو، شاہزادے کو سونے یا چاندی میں تولا گیا
بادشاہ کے سامنے فلاں کے لائے ہوئے تحفے گزارے گئے ۔ بادشاہ نے چند اچھی چیزیں چن کر باقی کو اسی فلاں کو بخش دئے
آج فلاں جنگل میں فلاں کا شکار کیا۔ عمر کے آخری حصے میں جب شکار کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو بادشاہ سلامت نے اتنے ہزار ہرن، اتنے سو شیر وغیرہ مارے
دوران سفر فلاں جگہ سیر کے لئے رکے اور شراب نوشی کی اور فلاں کم سن شہزادے کو زبردستی شراب پلائی
فلاں جگہ افیم کھائی۔

شراب نوشی اور افیم و طلا کھانے میں بابر بھی توزک بابری میں جہانگیر سے کم نہیں
 
میرے خیال میں توزک جہانگیری نہیں توزک بابری ہے :)
 
جیہ

لائبریرین
میرے خیال میں توزک جہانگیری نہیں توزک بابری ہے :)
بھیا جی جہانگیر کی توزک تو بہت مشہور ہے۔

میری لائبریری میں موجود مغل بادشاہوں کے یہ سوانح موجود ہیں:

تزک بابری
ہمایوان نامہ۔ ہمایون کی بہن گلبدن بیگم نے لکھی ہے
آئین اکبری
تزک جہانگیری یا جہانگیر نامہ۔ آدھے سے زیادہ خود جہانگیر نے لکھی ہے باقی ابواب کسی اور صاحب نے لکھی اور جہانگیر کو دکھائی ہیں
شاہ جہان نامہ۔ محمد صالح کمبوہ نے لکھی ہے
حیات اورنگ زیب عالمگیر۔ مصنف کا نام بھول رہی ہوں:)
 
جی ہاں جہانگیر کی توزک / تزک جہانگیری بھی ہے۔
بھیا جی جہانگیر کی توزک تو بہت مشہور ہے۔

میری لائبریری میں موجود مغل بادشاہوں کے یہ سوانح موجود ہیں:

تزک بابری
ہمایوان نامہ۔ ہمایون کی بہن گلبدن بیگم نے لکھی ہے
آئین اکبری
تزک جہانگیری یا جہانگیر نامہ۔ آدھے سے زیادہ خود جہانگیر نے لکھی ہے باقی ابواب کسی اور صاحب نے لکھی اور جہانگیر کو دکھائی ہیں
شاہ جہان نامہ۔ محمد صالح کمبوہ نے لکھی ہے
حیات اورنگ زیب عالمگیر۔ مصنف کا نام بھول رہی ہوں:)
آپ حضرات کا کہنا درست ہے جہانگیر نے بھی توزک جہانگیری لکھی تھی
لاعلمی پر معذرت خواہ ہوں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ حضرات کا کہنا درست ہے جہانگیر نے بھی توزک جہانگیری لکھی تھی
لاعلمی پر معذرت خواہ ہوں :)
شاہ جی یہ لفظ "توزک" ہے یا "تزک" ہے۔۔۔ کیوں کہ شفیق الرحمن نے بھی جو "تزک نادری" لکھی ہے۔ اس میں تزک یوں لکھا ہے۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
 
Top