ہندوستان، اسلام اور اردو کے لئے مغلوں کی خدمات ۔ رائے درکار ہے۔

قیصرانی

لائبریرین
اردو کے فروغ کے لئے مغلوں کی خدمات، شاید مرزا غالب مغل تھے نا؟
1- ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مغلوں کا کردار
اپنی عیش و عشرت اور مقابلے بازی کے لئے انہوں نے چند مشہور عمارات اور باغ وغیرہ تعمیر کرائے جہاں عام انسان کو جانے کی اجازت نہ ہوتی تھی۔ چند ایک عمارات جیسے بادشاہی مسجد وغیرہ عوام الناس کے لئے کھلی ہوتی تھیں تاکہ عبادت کرتے ہوئے اسی بادشاہ کو برا بھلا نہ کہا جائے جس کی بنائی مسجد ہے
2۔ تعلیم کے میدان میں مغلوں کا کردار
برصغیر میں تعلیم کا جتنا بھی چرچا تھا، وہ سارا کا سارا ہی مدارس اور گلی محلوں تک محدود تھا
3- اردو کی ترویج کے لئے مغلوں کی حکومت کہاں تک کوشاں رہی
اگر اردو کی ترویج عشقیہ شاعری اور مرثیہ نگاری تک محدود کر دیں تو مغلوں کی خدمات تا قیامت یاد رکھی جائیں گی
4- اسلام کے لئے مغلوں نے کیا خدمات انجام دیں
اپنے تمام تر "کفار" بھائیوں کو تہہ تیغ کر کے تخت پر بیٹھنے اور اپنی سلطنت کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی غرض سے قتلِ عام اور جنگوں کے معاملے میں مغلوں نے ہر ممکن حد تک جا کر کوشش کی کہ "اسلام" کا نام بلند ہو :)
 
لاہور کی بادشاہی مسجد سالار وزیر خان کی بنائی مسجد "مسجد وزیر خان" کے مقابلے پر بنوائی گئی تھی۔۔۔ ۔۔۔ یہاں اسلام دوستی کا تعلق واجبی ہے۔۔۔ اصل کہانی مقابلے بازی کی فضا ہے کہ ایک سالار کی بنائی مسجد مشہور ہوجائے۔۔۔ آخر بادشاہ وقت کو کیوں کر برداشت ہو یہ سب۔۔۔ ۔
اس بات کا کوئی ماخذ تو ہو گا آپ کے پاس
کچھ رہنمائی فرمائیں
 
MughalEmpire.gif

Babur.gif

Hamayun.gif

Akbar.gif

Jahangir.gif

ShahJahan.gif

Aurangzeb.gif

BahadurShah1.gif

JahandarShah.gif

FarrukhSiyar.gif

MughalEmperors4.gif

MohammadShahRangeela.gif

MughalEmperors1748_59.gif

ShahAlam2.gif

AkbarShah2.gif

BahadurShahZafar.gif
بہت معلوماتی مراسلہ :)
سلامت رہیں
 
شمشاد

لائبریرین
مغلیہ دور کی مشہور سوغات تاج محل

اگر تاج محل نہ ہوتا تو آج تاج صابن، تاج گھی، تاج مہندی، تاج جوتی اور نجانے کتنی ہی چیزیں جو تاج محل کے نام سے جانی جاتی ہیں وہ بھی نہ ہوتیں۔
 
میں نے تمام مراسلات کا بغور مطالعہ کیا ہے
زمانہ طالبعلمی میں تاریخ میرا مضمون بھی رہا ہے سچ پوچھیں تو مغلوں نے تعمیرات فتوحات اور درباری جاہ وحشم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا
مغلیہ دور پر سب سے مستند تصنیف تاریخ فرشتہ ہے جو کہ فارسی میں ہے اس کے کچھ اقتباسات کے تراجم پڑھے ہیں مگر محمد احمد نے جو نکات پیش کئے ان کے بارے میں کوئی مواد نہ مل سکا میں اپنی یہ بات دوہرانے پر مجبور ہوں کہ
"مغلوں نے تعمیرات فتوحات اور درباری جاہ و حشم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا "
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
میں نے تمام مراسلات کا بغور مطالعہ کیا ہے
زمانہ طالبعلمی میں تاریخ میرا مضمون بھی رہا ہے سچ پوچھیں تو مغلوں نے تعمیرات فتوحات اور درباری جاہ ہ حشم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا
مغلیہ دور پر سب سے مستند تصنیف تاریخ فرشتہ ہے جو کہ فارسی میں ہے اس کے کچھ اقتباسات کے تراجم پڑھے ہیں مگر محمد احمد نے جو نکات پیش کئے ان کے بارے میں کوئی مواد نہ مل سکا میں اپنی یہ بات دوہرانے پر مجبور ہوں کہ
"مغلوں نے تعمیرات فتوحات اور درباری جاہ ہ حشم کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا "

بہت شکریہ آپ کے تبصرے کا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ہمیں ان لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جھجکنا نہیں چاہیے تاکہ ہم ان کے عہد کی توصیف یا تادیب کرسکیں۔ اور اسی روشنی میں آگے دیکھ سکیں۔ تاہم ہمارے ہاں کچھ لوگ مغلوں کو بُرا کہنا مسلمانوں میں کیڑے نکالنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔
 
بہت معلوماتی سید بادشاہ :)
میرا خیال ہے کہ ہمیں ان لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جھجکنا نہیں چاہیے تاکہ ہم ان کے عہد کی توصیف یا تادیب کرسکیں۔ اور اسی روشنی میں آگے دیکھ سکیں۔ تاہم ہمارے ہاں کچھ لوگ مغلوں کو بُرا کہنا مسلمانوں میں کیڑے نکالنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔
متفق برادرم۔ کسی کو گالی گلوچ سے مخاطب کرنا بے شک برا فعل سمجھا جا سکتا ہے لیکن مثبت انداز میں تنقید سے آگے بڑھنے کا راستہ ملتا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
"گھوڑے" کچھ زیادہ نہیں ہو گیا؟ میں نے تو کہیں پڑھا تھا کہ دو آدمی بغل میں داب کر بھاگا کرتا تھا۔

یہ الگ بات یہ کہ گھوڑے آدمی نما ہوں یا پھر آدمی ہی گھوڑے نما ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
100 سال کی عمر میں تو بابر دو گھوڑے بغل میں دبا کر جاگنگ کرتا تھا۔۔۔ :grin:
اور آپ نے اسے سو سال سے اوپر کا کہاں سے بنا دیا جبکہ وہ اپنی عمر کی نصف سنچری بھی مکمل نہیں کر سکا تھا اور تقریباً 48 سال کی عمر میں وفات پا گیا تھا۔
 
Top