ہم ہیں خیالِ یار ہے ، ہم کو جہاں سے کیا!!!

الشفاء نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 2, 2019

  1. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ہماری آل ٹائم فیورٹ غزل۔:)

    ہم ہیں خیال یار ہے ہم کو جہاں سے کیا
    یہ رازِ عشق ہے اسے کہیے زباں سے کیا


    پوچھا ہے مجھ سے آپ نے حالِ جنوں مرا
    واقف نہیں ہیں آپ مری داستاں سے کیا


    گزرے ہیں راہ عشق سے دیوانہ وار ہم
    اب اس مقام پر ہیں کہ لوٹیں وہاں سے کیا


    بے مانگے ہی قبول ہو جس دل کی ہر دعا
    مانگے وہ خوش نصیب ترے آستاں سے کیا


    پاکیزگی جمال کی کیسے کریں بیاں
    نسبت ہے حُسنِ یار کو حُسنِ بیاں سے کیا


    ۔۔۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سبحان اللہ ،
    عمدہ شراکت کا شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. یاقوت

    یاقوت محفلین

    مراسلے:
    550
    موڈ:
    Breezy
    کیا کہنے سبحان اللہ کیا پاکیزہ انداز بیاں ہے۔کہا کہنے واہ جی اہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    نوازش عدنان بھائی۔۔۔:)
    بہت شکریہ یاقوت بھائی۔۔۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    خدا آپ کو شفا دے اور شاعر کا نام لکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
     
  6. الشفاء

    الشفاء لائبریرین

    مراسلے:
    2,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    نہیں معلوم ہو پایا حضور۔ اگر آپ بتا سکیں تو نوازش ہو گی۔۔۔
     
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مجھے معلوم ہوتا تو پہلے ہی بتا دیتا۔
     

اس صفحے کی تشہیر