ہم کسی سے کم نہیں ۔۔ نمبر 5۔۔۔ 22 جون

م حمزہ

محفلین
اعلیٰ۔ نہایت صبر آزما کام ہے۔ ڈیزائن بھی خوب ہے۔ امید ہے آپ اس سے بھی بہتر کر کے دکھائیں گی۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
دعا کیجئیے کہ پھر سے اتنے ہی ایکٹو ہو جائیں ہم سب درد بھول کر۔ پھر مزید کچھ شاہکار بنا کر شئیر کریں گے محفل میں
ان شاءاللہ!
ویسے بھی اردو محفل کے لیے , اس میں محبتیں, رونقیں بانٹنے والوں کے لیے میری دعائیں ہمیشہ رہتی ہیں اردو محفل اور اس کے چاہنے والے سدا سلامت رہیں آمین۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
السلام علیکم

لیجئیے دیکھئیے ہمارا کچھ اور کام۔
پیوند جوڑ جوڑ کر بیڈ شیٹ اور کشن بنایا۔
بیڈ شیٹ میں جھالر کے علاوہ باقی سارے میں فوم لگا ہوا ہے۔

ہمارا بی ایس کا پیچ ورک کا پروجیکٹ بھی بیڈ شیٹ ہی تھا ۔ آپ نے اس کی یاد دلا دی ۔ زبردست ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارا بی ایس کا پیچ ورک کا پروجیکٹ بھی بیڈ شیٹ ہی تھا ۔ آپ نے اس کی یاد دلا دی ۔ زبردست ۔
دلچسپ کام ہے نا۔۔۔ پہلے نہیں پسند تھا۔۔۔ پھر مجبوری سے پسند آیا اور معلوم ہوا کہ کتنا فائدہ مند ہے بگڑے مزاج کے لئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محنت طلب ہے ۔مگر جو چیز بنتی ہے وہ بہت خاص ہوتی ہے ۔
محنت کی وجہ سے نہیں۔۔ محنت سے ہم نہیں گھبراتے۔ لیکن سوچتے تھے کہ یہ کیا۔۔۔ پہلے ٹکڑے کرو اور پھر سیو۔ لیکن پھر ذہن اور سوچیں مرکوز کرنے کے لئے ایک تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔ رنگ اور جوڑ توڑ بہت مددگار ہیں ڈپریشن میں۔
 
ڈپریشن!! ہیں بھئی ۔:surprise::surprise::surprise:
اللہ پر توکل کیجیے ۔ ہر روز اس کی رحمتیں شمار کیجیے ۔ بس
 
صابرہ امین

لائبریرین
ڈپریشن!! ہیں بھئی ۔:surprise::surprise::surprise:
اللہ پر توکل کیجیے ۔ ہر روز اس کی رحمتیں شمار کیجیے ۔ بس
زیک آپ کی ریٹنگ "ڈپریشن" پیدا کر سکتی ہے ۔ کسی نے آپ کو نہیں بتایا ہو گا ۔:D
یہ ضرور ہے کہ کچھ عوامل سے ذہنی بیماریاں بھی ہوتی ہیں اور ان کا پراپر علاج بھی ہوتا ہے ۔ مگر گل ایک ایکٹو محفلین ہیں ۔ محنتی اور با صلاحیت تو مجھے ایسا لگا کہ وہ صرف ایک تسلی یا مثبت رویہ کی وجہ سے اس سے باہر آسکتی ہیں ۔ زیادہ جانتی نہیں ہوں ان کے بارے میں۔ ہو سکتا ہے میں غلط ہوں ۔
 
زیک

مسافر

ڈیپریشن ایک بیماری کا نام ہے۔ محض ڈاؤن یا “ڈیپریس” (عام زبان میں) کو نہیں کہتے۔ اس کے لئے علاج لازم ہے۔ خدا کو مانتے ہیں تو اس پر توکل وغیرہ تو ہر حال میں ہو گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
Top