ہم کسی سے کم نہیں نمبر 9 (13 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوبصورت مناظر آنکھوں میں بس جاتے ہیں۔ اور تصویری شکل دینے کے لئے انھیں کینوس پہ اتار لیا جائے تو یادگار بن جاتے ہیں۔
ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ۔۔۔ شئیر کر رہے ہیں۔ امید ہے پسند آئے گی۔
IMG-1623.jpg
 
علی وقار

محفلین

جلد ہی کسوٹی میں ایک آدھ سوال آپ پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ ماشاءاللہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خوبصورت مناظر آنکھوں میں بس جاتے ہیں۔ اور تصویری شکل دینے کے لئے انھیں کینوس پہ اتار لیا جائے تو یادگار بن جاتے ہیں۔
ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ۔۔۔ شئیر کر رہے ہیں۔ امید ہے پسند آئے گی۔
IMG-1623.jpg
یہ آپ نے بنایا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی سیدھی سی بات ہے میں تو یقین نہیں کرنے لگا
ماشاء اللہ، بہت اچھا ہے
یقین نہ کرنے والی کیا بات۔۔۔ رنگ ہماری کمزوری ہیں۔۔۔ اور ہمارا علاج بھی۔
آس پاس رنگ بکھرے رہیں تو "حواس" قائم رہتے ہیں۔ اور ہم اپنی مرضی سے ان رنگوں کو ترتیب دے کر کبھی تصویر کی صورت اور کبھی پیچ ورک کی صورت استعمال کرتے رہتے ہیں۔

دیکھتے رہئیے اور حیران ہوتے رہئیے۔۔۔ کون سا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا حیران ہونے پر۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ارے تم کو سارا وقت محفل میں گزار کر بھی اتنا وقت کیسے مل جاتا ہے!
ماشاء اللہ، ہماری گُل بٹیا کو کسی کی بلکہ میری ہی نظر نہ لگے
 
آپ نے ماشاءاللہ بول دیا تو کیسے لگے گی نظر۔۔۔ بھائیوں کی تو ویسے بھی نظر نہیں لگتی۔
ہمارے اخروٹ کے درخت والی بھتنی یاد نہیں آپ کو؟؟؟ ساتھ لگی رہتی ہے نا وہ بھی۔ :LOL:
 
یاسر شاہ

محفلین
خوبصورت مناظر آنکھوں میں بس جاتے ہیں۔ اور تصویری شکل دینے کے لئے انھیں کینوس پہ اتار لیا جائے تو یادگار بن جاتے ہیں۔
ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ۔۔۔ شئیر کر رہے ہیں۔ امید ہے پسند آئے گی۔
IMG-1623.jpg
خوب ماشاءاللہ ۔یہ تو آپ کا شاہکار لگتا ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
جی بالکل بھتیجے۔
دوسرا بھی ہمارا ہی ہے۔۔۔ بلاجھجک تعریف کیجئیے گا۔ ہمیں خوشی ہو گی۔
برا مت مانیے دوسری پینٹنگ کچھ خاص بھائی نہیں۔بچگانہ آرٹ لگا یعنی اگر کوئی بچہ بناتا تو خوب شاباش اور ٹافیاں بٹورتا مگر آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔:D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
برا مت مانیے دوسری پینٹنگ کچھ خاص بھائی نہیں۔بچگانہ آرٹ لگا یعنی اگر کوئی بچہ بناتا تو خوب شاباش اور ٹافیاں بٹورتا مگر آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔:D
ہاں تو آپ سے نہیں ملے گا بھتیجے۔
جہاں سے ملنے تھے ، مل گئے خوب ساری ٹافیوں کے لئے۔
منع کرنے کے باوجود 500 کرون۔۔۔۔ 25 سے ضرب دے لیجئیے گا تو پاکستانی کرنسی معلوم ہو جائے گی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top