ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

جیہ

لائبریرین
لو جی ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا ۔ اوبنٹو کا 9٫10 ورژن ڈاونلوڈ کرنے کے بعد سی ڈی پر رائٹ کیا اور وینڈوز 7 میں کھولا اور Install inside Windows کے آپشن کو کلک کردیا مگر وینڈوز 7 نے اوبنٹو انسٹال کرنے سے صاف انکار کردیا۔ غصہ تو بہت آیا مگر مایوس نہ ہوئے۔ ہمارے کمپیوٹر پر پہلے ہی سے وینڈوز ایکس پی بھی انسٹال تھی، کمپیوٹر ری سٹارٹ کرکے ایکس پی میں لاگ ان کیا اور اوبنٹو کو وینڈوز کے اندر انسٹال کرنے کا آپشن کلک کیا۔ کوئی 10 منٹ کے بعد ہمارے کمپیوٹر پر تین تین آپریٹنگ سسٹمز انسٹال تھے یعنی windows XP, Windows 7 Ultimatw اور Ubunto.
اب ہم اوبنٹو کو سٹارٹ کرکے لاگ ان کر چکے تھے۔
سب سے پہلے اردو کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے کا بیڑ ا اٹھایا۔ اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ بڑی آسانی کے ساتھ اردو کی بورڈ انسٹال ہوا جو کہ کافی حد تک صوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہم الٹ+شفٹ کیز سے انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی سویچ اوور کرنے کے قابل بھی ہوگئے۔
اب اگلا مرحلہ وی پی ٹی سی ایل انسٹال کرنے اور ڈائل اپ کنکشن بنانے کا تھا۔ بہت کوشش کی مگر کچھ سمجھ میں نہ آیا۔ آخر اردو محفل کے لینکس کارنر سے رجوع کرنا پڑا۔ یہاں پر مکی صاحب کے بلاگ کا ربط ملا یہاں وائرلیس لینکس پر چلانے کا طریقہ کار مل گیا ۔ خوشی خوشی اوبنٹو پر لاگ آن کیا۔ مگر اس وقت امیدوں پر اوس پڑ گئی جب ہم نے wvdial.conf فائل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے ہمارے سمجھ میں یہ نہ آیا کہ بطور root ۔۔۔۔ /etc پر کیسے جاتے ہیں۔ ۔ ایک ڈائریکٹری روٹ کے نام سے مل گئی مگر اسے کھولنے کی اجازت اوبنٹو نے نہ دی اور یوں ہماری اوبنٹو کو استعمال کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ اور ہنوز دلی دور است۔۔۔۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپ کے دستخط کا شعر آپ ہی کی نذر۔ :)

بے دلی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق
بے کسی ہائے تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں
 

شازل

محفلین
آپ
Alt کو دبا کر F2 دبا دیں
اور لکھیں
gksudo nautilus
تو ایک ونڈو نمودار ہو جائے گی اس ونڈو کے زریعے آپ مطلوبہ لوکیشن پر جاسکتی ہیں
 

مکی

معطل
آپ کو wvdial.conf اس لیے نہیں ملی کیونکہ ابنٹو کارمک میں wvdial پہلے سے نصب نہیں ہوتا.. آپ یہاں سے wvdial کا پورا پیکج ڈاؤنلوڈ کر کے نصب کر لیں اس کے بعد آپ کو wvdial.conf ضرور مل جائے گی..

روٹ بننے کا طریقہ آپ کو شازل نے بتا ہی دیا ہے پھر بھی مزید تفصیل درکار ہو تو اس کا مطالعہ کر لیں..

یاد رہے کہ میرے بلاگ پر درج طریقہ صرف ZTE کے فون سیٹس کے لیے ہے..
 
اب تو باقائدہ سند جاری کی جا سکتی ہے کہ جویریہ بٹیا محفل ٹیک سپورٹ ٹیم کی لیڈر ہیں۔ لینکس آزمانے کا حوصلہ تو اسی بات کی غمازی کرتا ہے۔
 

ریحان

محفلین
بے شک لینکس ایک نہایت ہی آسان اور مفت آپریٹنگ سسٹم ہے ۔۔ ایک نارمل کمپیوٹر استعمال کرنے والا لینکس کے مفت سافٹ وئیر لائبریری سے مستفید ہو کر ۔۔ خوش رہ سکتا ہے

ابنٹو میں بس علوی نستعلیق والے فونٹ کی ویب سائیٹس درست دکھ نہیں رہیں ۔۔ بہت جگاڑ لگایا پر ناکام ہو
 

الف عین

لائبریرین
میں نے لینکس کا استعمال اس لئے بند کر دیا کہ اوپن آفس میں سپیل چیک اب اپنی فائل سے ممکن نہیں رہا۔ کام کی مجبوری ہے ورنہ میں ہر وقت لینکس کو ہی ترجیح دوں گا، پائریٹیڈ ونڈوز کو نہیں۔
 
چاچو ایسی بات ہے تو آپ پرانے اوپن آفس کی ایک کاپی انسٹال کرکے رکھ سکتے ہیں جس میں آپ کا اسپیل چیکر کام کرتا رہے۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ کو wvdial.conf اس لیے نہیں ملی کیونکہ ابنٹو کارمک میں wvdial پہلے سے نصب نہیں ہوتا.. آپ یہاں سے wvdial کا پورا پیکج ڈاؤنلوڈ کر کے نصب کر لیں اس کے بعد آپ کو wvdial.conf ضرور مل جائے گی..

روٹ بننے کا طریقہ آپ کو شازل نے بتا ہی دیا ہے پھر بھی مزید تفصیل درکار ہو تو اس کا مطالعہ کر لیں..

یاد رہے کہ میرے بلاگ پر درج طریقہ صرف ZTE کے فون سیٹس کے لیے ہے..

شکریہ مکی صاحب میرے پاس ZTE کا ہی فون سیٹ ہے مگر جب میں wvdial انسٹال کرنے کی کوشش کی تو یہ ایرر میسیج ملا : Error: Dependency is not satisfiable: libuniconf4.4
 

جیہ

لائبریرین
اس پیکیج میں جتنے بھی پروگرام تھے ان سب کو انسٹال کیا ہے۔ یہ بھی انسٹال کیا ہوگا۔ ویسے دوبارہ چیک کرتی ہوں
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شازل ۔ میں بالکل ہمت نہیں ہاری۔


آج میں نے بہت آسانی کے ساتھ اوبنٹو پر اردو فانٹس انسٹال کر دیئے۔

مکی بھائی کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے وی پی ٹی سی ایل موڈیم بھی انسٹال کر دیا مگر اب تک کونیکٹ ہونے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جب کونیکٹ کرتی ہوں تو ٹرمینل میں یہ میسیج آتا ہے۔
کوڈ:
juv@ubuntu:~$ sudo wvdial ptcl
[sudo] password for juv: 
Sorry, try again.
[sudo] password for juv: 
--> WvDial: Internet dialer version 1.60
--> Cannot get information for serial port.
--> Initializing modem.
--> Sending: ATZ
OK
--> Sending: ATQ0 V1 E1 S0=0 &C1 &D2 +FCLASS=0
ATQ0 V1 E1 S0=0 &C1 &D2 +FCLASS=0
OK
--> Modem initialized.
--> Sending: ATDT#777
--> Waiting for carrier.
ATDT#777
CONNECT
--> Carrier detected.  Starting PPP immediately.
--> Starting pppd at Sun Mar  7 18:41:08 2010
--> Pid of pppd: 1741
--> Using interface ppp0
--> pppd: pm; �e; 
--> pppd: pm; �e; 
--> pppd: pm; �e; 
--> pppd: pm; �e; 
--> pppd: pm; �e; 
--> Disconnecting at Sun Mar  7 18:41:12 2010
--> The PPP daemon has died: Authentication error.
--> We failed to authenticate ourselves to the peer.
--> Maybe bad account or password? (exit code = 19)
--> man pppd explains pppd error codes in more detail.
--> I guess that's it for now, exiting
--> The PPP daemon has died. (exit code = 19)
 

ijaz1976

محفلین
جیہ ! آپ نے wvdial.conf فائل میں یوزر نیم vwireless@ptcl.com اور پاسورڈ میں ptcl نہیں دیا یہ ایرر تو اسی بات کی غمازی کرتا ہے wvdial.conf کو ٹیکسٹ ایڈیٹر کی مدد سے روٹ اختیارات کے ساتھ ایڈٹ کرکے یوزر نیم اور پاسورڈ لکھ کر محفوظ کریں، اس کے بعد امید ہے یہ ایرر نہیں آئے گا۔
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
نہیں بھائی اعجاز یوزر نیم اور پاس ورڈ درست ہیں۔ یہ دیکھیں
کوڈ:
[Dialer ptcl]
Modem = /dev/ttyACM0
Baud = 460800
Init1 = ATZ
Init2 = ATQ0 V1 E1 S0=0 &C1 &D2 +FCLASS=0
ISDN = 0
Modem Name = CDMA
Modem Type = USB Modem
Phone = #777
Username = vwireless@ptcl.com
Password = ptcl
Stupid Mode = 1
PPPD Options = crtcts multilink usepeerdns lock defaultroute
 

جیہ

لائبریرین
ارے نہیں۔۔۔۔ وہ تو کسی اور جگہ سے ڈی ایس ایل کے ذیریعے ڈاون لوڈ کرایا تھا
 
Top