ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

اصل میں بٹیا ہمیں وہاں کے نیٹ ورک کا اتنا علم نہیں کہ کیا کنفیگیوریشنز ہونگی۔ اور ویوڈائل شاید ایک بار استعمال کیا تھا کبھی کافی عرصہ ہوا اس لئے زیادہ تجربہ بھی نہیں ہے اس کا۔ اس پر طرہ یہ کہ ہم فیڈورا استعمال کرتے ہیں اس لئے اوبنٹو کے مسائل سے تھوڑا کم آشنا ہیں۔ ہاں اگر سسٹم ہمارے ہاتھ میں ہوتا تو شاید اب تک کوئی صورت نکال چکے ہوتے۔

خیر ان شاء اللہ جلدی ہی تجربہ کار احباب آپ کے مسئلہ حل کر دیں گے۔ ویسے لینکس پر نستعلیق فانٹ کیسے لگے آپ کو بٹیا؟ :)
 
جیہ

لائبریرین
ارے نہیں میں تو مذاق کر رہی تھی۔

فانٹ اچھے لگ رہے ہیں مگر اتنے اچھے بھی نہیں جتنے ایم ایس ورڈ میں لگتے ہیں۔ کہیں سے پرنٹر ڈھونڈ کر لاتی ہوں ۔ تب پتہ چلے گا کہ اوبنٹو میں پرنٹنگ کے کیا مسائل ہیں 
 
میں تو فیڈورا سے مطمئن ہوں۔ ابتداء میں سیٹ اپ کرنے میں تھوڑی سی مشکل آتی ہے ہر ڈسٹریبیوشن کے ساتھ پھر کچھ دنوں بعد انتہائی اسٹیبل سا سسٹم ہاتھ آ جاتا ہے اور کام کرنے کا اصلی لطف آتا ہے جب ہر دو ہفتے میں وائرس کے باعث سسٹم فارمیٹ کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا پڑتا۔
 
ijaz1976

محفلین
نہیں بھائی اعجاز یوزر نیم اور پاس ورڈ درست ہیں۔ یہ دیکھیں
کوڈ:
[Dialer ptcl]
Modem = /dev/ttyACM0
Baud = 460800
Init1 = ATZ
Init2 = ATQ0 V1 E1 S0=0 &C1 &D2 +FCLASS=0
ISDN = 0
Modem Name = CDMA
Modem Type = USB Modem
Phone = #777
Username = vwireless@ptcl.com
Password = ptcl
Stupid Mode = 1
PPPD Options = crtcts multilink usepeerdns lock defaultroute

جیہ! یہ بھی ہوسکتاہے کہ آپ کے اکائونٹ میں بیلنس ختم ہوگیاہو اس وجہ سے بھی یوزر نیم پاسورڈ کا ایرر آتا ہے۔
اس کے علاوہ میرے پاس جو ہوائی کا موڈیم ہے اس میں Modem = /dev/ttyACM0 کی جگہ
Modem = /dev/ttyusb0 ہے یہ تبدیل کرکے دیکھ لیں فی الحال تو میں ونڈوز استعمال کررہا ہوں جب میں لینکس یوز کرونگا تو آپ کو اپنی والی کنفگریشن فائل سینڈ کردوں گا۔
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ اعجاز بھائی۔ بیلنس کا مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرکے دیکھتی ہوں
 
مکی

معطل
اعجاز زیڈ ٹی ای کا سیٹ ہمیشہ ttyACM0 ہی دکھائے گا ttyusb0 صرف ہواوی دکھاتا ہے.. جیہ بہن بیلنس کی تصدیق کردیں تو پھر دیکھتے ہیں.. ویسے انہوں نے بالکل ٹھیک انسٹال کیا ہے..
 
مکی

معطل
یہ مسئلہ ایک بار مجھے بھی پیش آیا تھا لیکن اب یاد نہیں کہ مسئلہ کس طرح حل کیا تھا.. شاید کسی پیکج کی کمی تھی.. میں چیک کر کے بتاتا ہوں..
 
ابو کاشان

محفلین
بھائیوں یہ آپریٹنگ سسٹمز بھی ویب سائیٹ کی طرح کیوں نہیں ہوتے۔ کنیکٹ کرو اور شروع ہو جاؤ۔ کچھ سوچو اس بارے میں بھی۔
 
محمد سعد

محفلین
ابنٹو میں ایک عدد پیکج network-admin کا ہوتا ہے جس میں اپنا ایک عدد ڈائلر ہوتا ہے (جب آخری بار دیکھا تھا تو اس پیکج کی کوئی اضافی انحصاریتیں نہیں تھیں)۔اس ڈائلر کے ذریعے بھی اپنے فون کو استعمال کرنے کی کوشش کر لیں۔ بعض اوقات اس طرح بھی کام چل جاتا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے ایک دوست کا فون اس کے ذریعے چلوایا تھا۔
 
ijaz1976

محفلین
کر لیں ٹرائی.. اس میں کیا حرج ہے..

مکی بھائی میرے پاس تو یہ انسٹال ہونے میں مسئلہ دے رہا تھا، پارٹیشننگ والے پوائنٹ پر جا کر کافی دیر تک بزی رہا اس کے بعد میں نے ٹرائی نہیں کیا اس مسئلہ کا کوئی حل ہونا چاہئے جبکہ منٹ لینکس یا ابنٹو میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
ابنٹو میں ایک عدد پیکج network-admin کا ہوتا ہے جس میں اپنا ایک عدد ڈائلر ہوتا ہے (جب آخری بار دیکھا تھا تو اس پیکج کی کوئی اضافی انحصاریتیں نہیں تھیں)۔اس ڈائلر کے ذریعے بھی اپنے فون کو استعمال کرنے کی کوشش کر لیں۔ بعض اوقات اس طرح بھی کام چل جاتا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے ایک دوست کا فون اس کے ذریعے چلوایا تھا۔

شکریہ سعد صاحب۔ یہ پیکیج مجھے کہاں ملے گا؟
 
محمد سعد

محفلین
شکریہ سعد صاحب۔ یہ پیکیج مجھے کہاں ملے گا؟
پیکجز حاصل کرنے کے لیے مرکزی ویب سائٹ۔
http://packages.ubuntu.com

یہاں سے ابنٹو 9.10 کے لیے gnome-network-admin کا پیکج حاصل کریں۔
http://packages.ubuntu.com/karmic/gnome-network-admin
صفحے کے بالکل آخر میں ڈاؤن لوڈ کا ربط ہوگا۔ اگر آپ کا کمپیوٹر i386 ساخت کا ہے تو اس کے لیے مخصوص پیکج نصب کریں، اور اگر amd64 ساخت کا ہے تو اس کے لیے مخصوص پیکج۔ غالباً i386 ہی ہوگا کیونکہ پاکستان میں یہی سب سے زیادہ استعمال میں ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
مکی بھائی میرے پاس تو یہ انسٹال ہونے میں مسئلہ دے رہا تھا، پارٹیشننگ والے پوائنٹ پر جا کر کافی دیر تک بزی رہا اس کے بعد میں نے ٹرائی نہیں کیا اس مسئلہ کا کوئی حل ہونا چاہئے جبکہ منٹ لینکس یا ابنٹو میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔

اردو ابنٹو نسخہ 8.04 پر مبنی ہے جبکہ موجودہ نسخہ 9.10 ہے۔ کچھ مسائل جو پہلے موجود تھے اب تک حل کیے جا چکے ہیں۔ اسی لیے موجودہ ابنٹو میں آپ کو یہ مسئلہ پیش نہیں آ رہا۔
 
مکی

معطل
مکی بھائی میرے پاس تو یہ انسٹال ہونے میں مسئلہ دے رہا تھا، پارٹیشننگ والے پوائنٹ پر جا کر کافی دیر تک بزی رہا اس کے بعد میں نے ٹرائی نہیں کیا اس مسئلہ کا کوئی حل ہونا چاہئے جبکہ منٹ لینکس یا ابنٹو میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔

اعجاز اگر اردو کوڈر پر تلاش کرتے تو اس مسئلہ کا حل مل جاتا :)

ویسے دو تین دن انتظار کر لیں تو بہتر ہے.. ;)
 
Top