ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

دوست

محفلین
اس کا ایک دیسی حل ہے کہ ریپازٹری لسٹ کو نئے ورژن کے مطابق کرکے پھر اپگریڈ کیا جائے۔ ایسی صورت میں صرف اتارنے کا آپشن بھی ہوتا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
ما شاء اللہ جویریہ بٹیا۔
:)
اپڈیٹ کے دوران بجلی چلی جائے تو بعض اوقات مسائل پیدا ہو جاتے ہیں کوشش کریں کہ بجلی جانے کے اوقات میں اپڈیٹ نہ کیا کریں
اگرچہ ان مسائل کاحل بھی ہے
شکریہ شازل
اس کا ایک دیسی حل ہے کہ ریپازٹری لسٹ کو نئے ورژن کے مطابق کرکے پھر اپگریڈ کیا جائے۔ ایسی صورت میں صرف اتارنے کا آپشن بھی ہوتا ہے۔
سارے اپگریڈز مکمل ہو گئے ہیں۔ مگر میں سمجھ نہیں پا رہی کہ ان اپگریڈز کا کیا فائدہ ہوا ہے۔ میں کوئی نئی بات نہیں دیکھ پا رہی اوبنٹو میں۔

فی الوقت مجھے دو مسائل در پیش ہیں

اوبنٹو نے لیزر پرنٹر کو شناخت کر لیا ہے اور ڈرائیور کو انسٹال بھی کیا ہے مگر ٹیسٹ پیج تک بھی پرنٹ نہیں کر رہا۔ پرنٹ کیو میں کل سے چار جابز پڑے ہیں۔

دوسرا مسئلہ فائر فاکس میں فانٹس کا ہے۔ میں نے جمیل فائنٹس بطور روٹ ای ٹی سی ڈائریکٹری کے فانٹ فولڈر میں کاپی کر دئے ہیں۔ اردو محفل پر جمیل فانٹس سٹائل سلیکٹ کرنے کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں
 
جیہ

لائبریرین
فانٹس کا مسئلہ تو بڑی آسانی سے حل ہو گیا اب میں اس ویب پیج کو ایشیا ٹائپ اور جمیل نستعلیق دونوں میں دیکھ سکتی ہوں۔ ایشیا ٹائپ نسخ میں تو بڑا خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ مگر جمیل نستعلیق میں اب بھی مسئلہ ہے ۔ اب نقطے بائیں طرف کو بھاگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فانٹ انسٹال کرنے کا یہ طریقہ استعمال کیا۔ فانٹ فائل پر ڈبل کلک کرکے کھولا۔ ایک وینڈو کھل گئی۔ ایک طرف ایک بٹن نظر آیا۔ انسٹال فانٹ۔ بس اسی بٹن کو کلک کرنے سے فانٹ انسٹال ہو گئے۔
 
دوست

محفلین
نستعلیق کے ساتھ یہی سیاپا رہے گا جی اس ورژن میں۔ اگلا آرہا ہے اس میں ٹھیک ہے سب کچھ۔ پرنٹر کونسا ہے آپ کا؟
 
جیہ

لائبریرین
میرا پرنٹر تو نہیں کسی اور کا ہے ٹیسٹ کرنے کئے لئے ایک دو دن کے لئے لائی ہوں۔  
ایپسن لیزر جیٹ 1000 سیریز
 
جیہ

لائبریرین
پرنٹر کا مسئلہ بھی خود بخود حل ہو گیا۔ میں پرنٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔ شاید اپڈیٹ کی وجہ سے ہو۔
 
جویریہ بٹیا یو آر ریئلی شائننگ۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب آپ باقاعدہ اوپن سورس پروجیکٹس میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔ ہمیں آپ کی پروگریس اور مستقل مزاجی کو دیکھ کر بہت مسرت ہو رہی ہے۔ ما شاء اللہ۔
 
محمد سعد

محفلین
فانٹس کا مسئلہ تو بڑی آسانی سے حل ہو گیا اب میں اس ویب پیج کو ایشیا ٹائپ اور جمیل نستعلیق دونوں میں دیکھ سکتی ہوں۔ ایشیا ٹائپ نسخ میں تو بڑا خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ مگر جمیل نستعلیق میں اب بھی مسئلہ ہے ۔ اب نقطے بائیں طرف کو بھاگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فانٹ انسٹال کرنے کا یہ طریقہ استعمال کیا۔ فانٹ فائل پر ڈبل کلک کرکے کھولا۔ ایک وینڈو کھل گئی۔ ایک طرف ایک بٹن نظر آیا۔ انسٹال فانٹ۔ بس اسی بٹن کو کلک کرنے سے فانٹ انسٹال ہو گئے۔

دراصل آپ کے پرانے طریقے میں مسئلہ یہ تھا کہ فانٹس کو /etc/ فولڈر میں نہیں بلکہ /usr/share/fonts/ میں ڈالنا تھا۔ یہ طریقہ نظام کے تمام صارفین کے لیے فانٹس نصب کرنے کے لیے ہے۔
بعد میں آپ نے جس طریقے سے کامیابی حاصل کی، اس میں فانٹ کو آپ کے ہوم فولڈر میں .fonts کے فولڈر میں (جو کہ پوشیدہ ہوتا ہے) نقل کر دیا گیا۔ اس طریقے سے فانٹس صرف آپ کے اپنے کھاتے یا یوزر اکاؤنٹ تک محدود رہتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
کیا خورد؟ کیا ہوا اپگریڈ ناکام ہوگئی؟

بجلی کی وجہ سے مجھے اوبنٹو کو ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ ہوا یوں کہ کچھ اپڈیٹس انسٹالیشن کے آخری مراحل میں تھے بلکہ 5 سیکنڈ باقی تھے کہ بجلی چلی گئی۔ بجلی کے آنے کے بعد جب اوبنٹو میں لاگ ان کیا تو اپڈیٹس دوبارہ انسٹال کرنے کا آپشن دیا مگر ایرر میسیج ملا اور ایک کمانڈ دیا(وہ کمانڈ میں نوٹ کرنا بھول گئی ورنہ یہاں لکھتی) کہ یہ کمانڈ ٹرمینل میں چلائیں جب وہ کمانڈ چلایا تو اوبنٹو نے کافی لمبا چوڑا کام کیا اور ری سٹارٹ کا حکم ملا۔ ری سٹارٹ کرنے کے بعد اوبنٹو میں جانے کا آپشن ہی غائب ہو گیا۔ بہت کوشش کی مگر بے سود۔ وینڈوز میں لاگ ان کرنے کے بعد ایڈ ریمو سے اوبنٹو کو ان انسٹال کرنے کی کوشش کی مگر وہاں بھی ایرر میسیج ملا۔ مجبورا اوبنٹو ڈائکٹری کو ڈیلیٹ کیا جو کہ بہت آسانی کے ساتھ ہو گیا۔

اب اوبنٹو تب انسٹال کروں گی جب تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔ بجلی کی یہ صورت حال ہے کہ چار چار گھنٹے غائب ہوتی ہے۔ بیچ میں کبھی ایک، کبھی دو گھنٹوں کے لئے اور کبھی کبھی تو صرف دس منٹ کے لئے آجاتی ہے۔ باقی اللہ اللہ خیر صلا. So this is the condition of my Ubuntu.
 
محمد سعد

محفلین
اگلی بار جب کوئی لینکس ڈسٹربیوشن نصب کریں تو تنصیب ونڈوز میں سے کرنے کے بجائے سی ڈی بوٹ کر کے الگ پارٹیشن پر ext4 فائل سسٹم بنا کر کریں۔ یہ فائل سسٹم ذرا "لوڈ شیڈنگ پروف" ہوتا ہے چنانچہ اس میں ڈیٹا کے کرپٹ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ :) ہاں اپڈیٹس کے وقت پھر بھی احتیاط کرنی پڑے گی کہ بجلی جانے نہ پائے۔
 
اگر تفصیلی طریقہء کار مل جائے تو کیا کہنے۔ میں نے کوشش کی مگر اس ڈر سے کہ کہیں ڈیٹا ضایع نہ ہو، تو بیچ میں چھوڑ دیا۔
 
جیہ

لائبریرین
جویریہ بٹیا ہم آپ کو فیڈورا کی ڈی وی ڈی نہ بھیج دیں؟
شکریہ فیڈورا تو میں کہیں سے ڈاونلوڈ کر دوں گی۔ آپ خواہ مخواہ تکلیف نہ کریں۔ البتہ یہ بتا دیں کہ اوبنٹو اور فیڈورا میں کیا فرق ہے؟ اور اسے انسٹال کیسے کروں گی؟
 
Top