ہم خیال

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہاں کتنے لوگ میرے ہم خیال ہیں؟
کس معاملے میں لالہ ؟ کیا پرندوں کے معاملے میں ؟ پرندوں کے معاملے میں آپ کی ہم خیال ہیں لیکن یہ ممکن ہے مجھے پرندوں کے بارے میں آپ جتنا علم نہیں ہو۔ ہاں البتہ آج میں دوپہر میں سوئی تو ببہت ہی خوبصورت قسم کا طوطا میری خواب میں آیا تھا ۔ اس کے سر پر دل کی شکل کا تاج سا بنا تھا ، کچھ سنہری ، کچھ سفید اور کچھ سلور سے رنگ میں تھا ، چلتا چلتا ہمارے کچن میں آیا اور پھر سیڑھیاں اتر کر ہمارے ڈرائنگ روم میں چلا گیا۔ میں نے کہا میاں میٹھو ، بولا آنکھیں میچ کے بولا میاؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤں، پھر بھائی نے اس کے پر کاٹ دئیے ، اور مجھے کہا کہ اس کے پروں پر بٹن لگا دو۔ میں نے لگا دئیے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور میں بھی نایاب بھائی کے پیچھے کھڑا ہوں۔ لیکن میرا پاس جھنڈا کوئی نہیں ہے۔
 
عزیزامین

محفلین
میں بھی ہم خیالی کا جھنڈا اٹھائے آپ کے پیچھے صف میں کھڑا ہوں ۔
لیکن اکثر ہی لیڈر راہ فرار حاصل کر جاتے ہین ۔ اور میری ہم خیالی کا جھنڈا ہوا میں لہراتا رہ جاتا ہے ،
میری خوش قسمتی کہ یہ عزاز حاصل ہوا میں یہ جھنڈا بلند رکھنے کے لیے ہر جائز کوشش کروں گا
 
میر انیس

لائبریرین
عزیز امین میں پہلے تو آپ کے ساتھ تھا پر اب نہیں کیوں کہ آپ آگے لال جھنڈا لے کر چلیں گے جو خطرے کا نشان ہے ۔ اور میں آپ سمیت سارے لیڈروں سے نالاں ہوں ۔ آپ لوگ لوگوں کو جھانسہ دیتے ہیں انکو بیوقوف بناتے ہیں۔
اب مجھ کو پتہ چلا کہ آپ جانوروں پر اتنی تحقیق کیوں کرتے ہیں در اصل اپ لیڈر بننا چاہتے تھے اورآپ کو کسی نے بتایا ہوگا کہ لیڈر بننا ہے تو پہلے جانوروں کی عادات کو سمجھنا ہوگا کیوں کہ ایک اچھا لیڈر ہوتا ہی وہ ہے جو عوام کو جانور سمجھے:(
 
نایاب

لائبریرین
میری خوش قسمتی کہ یہ عزاز حاصل ہوا میں یہ جھنڈا بلند رکھنے کے لیے ہر جائز کوشش کروں گا
سب سے پہلا مرحلہ تفصیل سے اپنے خیالات تحریر کیجئے ۔
تاکہ آپ کے خیالات کو عملی صورت میں بدلنے کی کوشش کرتے
آپ کو اک سچا دیانتدار وفادار عزم و ہمت کا پیکر لیڈر ثابت کیا جاسکے ۔
 
میر انیس

لائبریرین
نایاب یہ تم کون سے لیڈرز کی بات کر رہے ہو کیا ایسے لیڈر بھی پائے جاتے ہیں؟ سچائی دیانتداری وفاداری یہ خصوصیات تو کب کی انتقال فرما چکی ہیں
 
نایاب

لائبریرین
نایاب یہ تم کون سے لیڈرز کی بات کر رہے ہو کیا ایسے لیڈر بھی پائے جاتے ہیں؟ سچائی دیانتداری وفاداری یہ خصوصیات تو کب کی انتقال فرما چکی ہیں
محترم بھائی میر انیس
ہو سکتا ہے اپنے محترم عزیز امین جی میں یہی سب اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے ہوں ۔
آزمانے میں کیا حرج ہے ؟
 
میر انیس

لائبریرین
محترم بھائی میر انیس
ہو سکتا ہے اپنے محترم عزیز امین جی میں یہی سب اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے ہوں ۔
آزمانے میں کیا حرج ہے ؟
نہیں نہیں آج سے مجھ میں اور عزیز امین میں اختلاف پیدا ہوگئے ہیں انہوں نے لیڈر بننے کا سوچا بھی تو کیسے۔ اور انہوں نے تو ایک پلاننگ سے یہ سب کیا ہے پہلے جانوروں پر ریسرچ کی شکار کس طرح کیا جاتا ہے یہ سیکھا پھر لیڈر بن کر ہمارا شکار کرنے کے چکر میں ہیں
 
میر انیس

لائبریرین
اور یاد آیا انہوں نے گونگوں اور بہروں پر بھی بات کی تھی کوئی ۔ کیا اب یہ یاد نہیں ہے ۔ میں ایک لیڈر کو جانتا ہوں وہ کہتا ہے کہ عوام تو ہوتے ہی گونگے بہرے ہیں۔ نہ روئیں نہ گھر جاکر کہیں
 
باتیں تو سچ ہیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک گناہ اور سہی
 
Top