ہم بذات خود

آپ تو کسی کی نادانستہ غلطی کو بھی نہیں بخشتے :)
جن سے خفگی کا خدشہ ہوتا ہے ان کو ذاتی مکالموں میں بتاتے ہیں۔ یہاں تو ہماری بٹیا رانی کا معاملہ تھا، اور ایسی غلطی جویریہ بٹیا سے دانستہ تو ہونے سے رہی اس لیے عمومی فورم میں اس کے سہارے بات آگے بڑھانے میں چنداں حرج نہ تھا۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
اب کیا کرتے، اسے پیشانی کے وسط میں ہی براجمان ہونا تھا، ہم نے خود تو نہیں بلایا تھا۔ :) :) :)
چیچک کے نشان کے پیشانی پر ہونے کے لئے تو عمر کچھ بزرگانہ ہونی ضروری ہے۔ میرا چیچک کا نشان تو بازو پر ٹیکے کا ہے اور چیچک کے تو ٹیکے لگنا بھی 1970 کی دہائی کے دوران شاید بند ہو گئے تھے۔
 
چیچک کے نشان کے پیشانی پر ہونے کے لئے تو عمر کچھ بزرگانہ ہونی ضروری ہے۔ میرا چیچک کا نشان تو بازو پر ٹیکے کا ہے اور چیچک کے تو ٹیکے لگنا بھی 1970 کی دہائی کے دوران شاید بند ہو گئے تھے۔
ہندوستان میں بڑی چیچک کا خاتمہ تو ستر کی دہائی سے بھی قبل ہو چکا تھا لیکن چھوٹی چیچک جسے خسرہ کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا ٹیکہ تو غالباً اب بھی لگتا ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
ہندوستان میں بڑی چیچک کا خاتمہ تو ستر کی دہائی سے بھی قبل ہو چکا تھا لیکن چھوٹی چیچک جسے خسرہ کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا ٹیکہ تو غالباً اب بھی لگتا ہے۔ :) :) :)
چھوٹی چیچک کی اصطلاح پہلی دفعہ سن رہا ہوں۔ اسے خسرہ یا measles کے نام سے ہی سنا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
جن سے خفگی کا خدشہ ہوتا ہے ان کو ذاتی مکالموں میں بتاتے ہیں۔ یہاں تو ہماری بٹیا رانی کا معاملہ تھا، اور ایسی غلطی جویریہ بٹیا سے دانستہ تو ہونے سے رہی اس لیے عمومی فورم میں اس کے سہارے بات آگے بڑھانے میں چنداں حرج نہ تھا۔ :) :) :)
:)
 
میں حیران ہوں کہ آپ لوگوں کو میری ناک میں نہ جانے کیا کیا کچھ نظر آرہا ہے۔ تصویر میں تو صرف ناک ہی نظر آرہی ہے :)
شکر ہے غالب حیات نہیں ورنہ!!!
ورنہ اس ناک پر بھی آنے والی نسلوں کو ایک آدھ دیوان کی میراث سنبھالنی پڑتی :ROFLMAO::battingeyelashes::lol:
 
منصور مکرم

محفلین
بھائی میرے، بھائی میرے یہ تو زخم کا نشان ہے اور بچپن کی یادگار ہے :)
جبکہ ہماری پیشانی پر ٹھیک اسی جگہہ خسرے کا ایک گہرا نشان موجود ہے۔ :) :) :)
میری پیشانی پر اسی جگہ چکن پاکس کا نشان ہے :)
شکر ہے ابھی تک ہمارا ماتھا نشاندار ہونے سے بچا ہے۔:cool:
ویسے یہاں کسی ناک واک کا ذکر ہو رہا ہے لیکن ہمیں نظر نہیں آیا۔:nerd:
تو کیا باچاخان کی طرز کی ناک ہے کیا ۔۔۔
 
آخری تدوین:

منصور مکرم

محفلین
آج یہاں کئی دنوں کے ابر آلود موسم کےبعد خوب صورت دن تھا۔ خوب دھوپ نکلی۔ چونکہ آج محرم کا روزہ تھا تو میں فارغ رہی اور سارا دن دھوپ سینکنے اور کتاب پڑھنے میں گزرا

یقین نہیں تو خود دیکھ لیں۔

BschtyvftmcMGUKQiGa9DhsqD7TnU3Bj_iYe3dUL_cQ
گھر کا شائد یہی وہ نیا حصہ ہے ،جو کہ کچھ مہینے قبل زیر تعمیر تھا۔
اور ہاں وہ چھت کے ساتھ لٹکے کنڈے میں عبد اللہ کیلئے جھولا نہیں لٹکانا کیا؟؟؟
 
Top