تیسری سالگرہ ہم اور ہماری یہ محفل

شمشاد

لائبریرین
لیجئے دوستو!
میرے دستخط آپ کی نذر
signsep5.gif

انگریزی اور اردو کا امتزاج

دستخط انگریزی میں اور تاریخ اردو میں۔

مجھے جواہر لعل نہرو کا ایک واقعہ یاد آیا۔

کسی محفل میں ایک لڑکے نے ان سے کہا، سر آٹو گراف دے دیجیئے، تو انہوں نے انگریزی میں دستخط کر دیئے۔ آٹو گراف دیکھنے کے بعد اس لڑکے نے کہا سر آپ نے تاریخ نہیں ڈالی، وہ بھی ڈال دیں تو انہوں نے اردو میں تاریخ ڈال دی۔ لڑکا کہنے لگا سر آپ نے دستخط انگریزی میں کئے اور تاریخ اردو میں ڈالی تو نہرو بولے بھئی تم نے آٹو گراف مانگے، آٹو گراف انگریزی کا لفظ ہے تو میں نے انگریزی میں دستخط کر دیئے۔ پھر تم نے تاریخ ڈالنے کو کہا، تاریخ اردو کا لفظ ہے تو میں نے اردو میں تاریخ ڈال دی۔
 
خیر نہرو جی کے بارے میں کیا کہنا۔ کہا جاتا ہے کہ

نہرو جی بڑے نفاست پسند آدمی تھے۔ دن بھر میں دو بار کپرے اور قول بدلتے تھے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعادت حسن منٹو کا ہی کہا ہوا ہے۔ دونوں کشمیری تھے تو ایک فرضی خط میں منٹو نے ان کے متعلق لکھا تھا۔
 

محسن حجازی

محفلین
ہمارے ذمہ جوابات رہتے تھے۔ سو پہلے تو جو میں آئی کے جواب دے دیں تاہم ہمت نہ ہوئی سو جوابات دے رہے ہیں۔ :grin:


محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا
بہت کم
* ٹاپک پوسٹ کرنا
بہت کم
* کمنٹ دینا
ہم یہی کرتے ہیں۔ کسی کی غزل پر دھاوا بول دیا، کسی کو کوئی غلطی پکڑ کر شروع ہو گئے:grin:

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
ہم جدت کے قائل ہیں سو فقط جدید پیغامات دیکھتے ہیں۔ شاکر عزیر کے پیغامات پڑھنے سے تعلق رکھتےہیں، طنز میں جواب نہیں۔ پھر شمشاد بھائی ہوئے۔ مجھے تو شمشاد بھائی آڑے ہاتھوں لیتے ہیں اور مجھے اچھا لگتا ہے ان سے نوک جھونک کرنا۔ ;)
ظفری بھائی کا ایک ذاتی پیغام بہت مزے کا تھا اس کے بعد سے صحرا نوردی میں گم ہیں۔ :grin:

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
حالیہ طور پر بہت سے احباب نے میرے شگفتہ پیغامات کی تحسین کی، مجھے محسوس ہوا کہ یہ بھی میری شخصیت کا ایک پہلو تھا جو مجھ ہی سے اوجھل رہا۔

*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ایک دو بار۔
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
قسیم حیدر کو ایک دھاگے پر میں خاتون کہہ بیٹھا۔ نبیل بھائی نے کہا محسن کسی اور کی بات ہو رہی ہے۔ بس پھر میں نے فوری بات سنبھالی کہ جناب معذرت یہ تو وہ۔۔۔ لیکن شمشاد بھائی تھے عین سر پر۔۔۔ انہوں نے فرمایا کہ کوئی بات نہیں اس عمر میں ہری ہری ہی سوجھتی ہے۔ :grin:
بس ان کے اس تبصرے سے شرمندگی کافور ہو گئی :)
درپردہ انہوں نے میری حمایت کی لیکن بڑے طریقے سے کھال بھی کھینچی :grin:

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
ایسا تو کوئی نہیں شاید۔۔۔
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
بہت اہمیت ہے۔ میں اپنے تاثر image کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ خدا نخواستہ اگر میرے تاثر کو نقصان پہنچا تو شاید محفل چھوڑ جاؤں گا۔ ویسے یہ محفل کے لیے ہی نہیں، ہر جگہ کے لیے درست ہے، میں اپنے تاثر کے بارے میں بہت حساس ہوں۔

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟

پہلے دن خاموش تھا، سرکاری حیثیت میں تھا، بات چیت کا انداز اور تھا۔ بعد میں مستعفی ہونے کے بعد حیثیت بدل گئی۔ تعبیر کے جوائن کرنے کے بعد میں نے پہلی دفعہ تکنیکی دھاگوں کے علاوہ ادھر ادھر بھی دیکھنا شروع کیا وگرنہ ایسا نسبتا کم ہوتا تھا۔ یوں مہوش علی مجھے لے کر آئیں اور تعبیر نے مجھے مزید تعارف دیا۔

*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے
مہذب، رنگین، خوبصورت۔

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
لڑنا تو نہیں کہہ سکتے نوک جھونک کہہ لیجئے
شمشاد بھائی، قبلہ و کعبہ مغل صاحب۔ اور تیسرا۔۔۔ کون ہے بھئی خود سامنے آ جائے! :grin:
ویسے کافی شروع میں جیا راؤ سے بھی بہت خوب نوک جھونک رہی۔ :grin:

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
محب علوی کے علاوہ بہت سوں سے ہو چکی ہے۔ محب علوی کا ذکر اس واسطے لازم ٹھہرا کہ اگر کوئی رکن کہتا ہے کہ اس نے محب علوی سے بات نہیں کی تو کہا جا سکتا ہے کہ وہ ٹیلی فون کی ایجاد سے ابھی تک آگاہ نہیں۔ :grin:

ویسے نبیل بھائی کی آواز بہت خوبصورت ہے۔ فرخ بھائی سے بھی بات ہوئی ہے، ان کی آواز بھی بہت ہی اچھی ہے۔ :grin:

*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
مشکل سوال۔۔۔
اتنا کچھ چرانے کو جی کرتا ہے کہ لوٹنے کا لفظ بہتر رہے گا۔ :grin:
کسی کا حافظہ کسی کا علم۔ چوری نہیں بانٹ لیا جائے تو بہتر ہے۔
ویسے ہم خرم شہزاد کی کچھ غزلیں اپنے نام لگانے کے چکر میں ہیں۔ :grin:
جیا راؤ کی بھی کچھ غزلیات دراصل ہماری ہیں۔ :grin:
لاہورکے پرنالوں سے بہہ گئيں اب کراچی سے برآمد ہو رہی ہیں۔ :grin:
بھئی مذاق ہے برا مت مانئے۔:)

*کس کا نک بہت پسند ہے؟
سخنور
ماورا (ماورائے عقل :grin: )
سیدہ شگفتہ
سارہ خان (سرخ درخت بھی اچھے ہیں۔ ;) )
ظفری
حجاب
مسٹر در گزر لی :grin: :grin:

*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
نہیں کوئی نہیں، البتہ ہوسٹنگ تگڑی ہونی چاہئے رش بڑھ گیا ہے۔

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
کوئی نہیں۔ محفل میرے لیے ارکان کا مجموعہ ہے میں یہ یہ دیکھتا ہوں کہ کون آ رہا ہے کون نہیں آ رہا موضوعات کے حوالے لے کبھی نہیں سوچا۔

*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔
آٹو گراف کے تو قابل نہیں ہم تاہم اتنا ضرور کہیں گے کہ جاگتی آنکھوں سے بھی خواب دیکھئے۔:)
باقی دستخط تو ہم کر سکتے نہیں نشان انگوٹھا جلد پیش کرتے ہیں۔ :grin:

اگرکچھ برا لگے تو پیشگی معذرت،
 

محمد وارث

لائبریرین
کافی دنوں سے سوچ رہا تھا یہاں پوسٹ کرنے کیلیئے، خیر آج موقع مل ہی گیا :)



محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
*پڑھنا
* ٹاپک پوسٹ کرنا
* کمنٹ دینا
تینوں (سیاست پڑھتا ضرور ہوں لیکن بہت کم کمنٹس دیتا ہوں)


*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
محفلِ ادب۔

کمنٹس فاتح صاحب، فرخ صاحب اور ظفری بھائی کے بہت اچھے لگتے ہیں۔


*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
ہاں، شاید جب میرے ایک مضمون "دنیا کا پہلا فلسفی" کو سال 2007 کا فلسفہ اور تاریخ کے زمرے میں بہترین پوسٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا :grin:


*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ابھی تک تو شاید نہیں، آگے کا حال اللہ جانتا ہے :)


کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
جی کوئی نہیں، الحمدللہ

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
محفلِ ادب کے سارے تھریڈ۔

*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
بہت زیادہ کہ اردو محفل کی اہمیت کا صحیح اندزاہ لوگوں کو آج سے پانچ، دس سال بعد ہوگا، جب نیٹ پر اردو کا چلن عام ہو جائے گا اور اردو محفل جو اب بھی 'سرتاج' ہے اس وقت اس کی حیثیت 'بے تاج' بادشاہ کی سی ہوگی :)


*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
ایک تبدیلی جو واضح طور پر مجھے خود بھی محسوس ہوتی ہے وہ تحمل ہے، پہلے پہل جب کوئی میری کسی پوسٹس پر کوئی 'ایسی ویسی' رائے دے دیتا تھا (اردو محفل سے پہلے بھی میں ایک فورم کا ممبر تھا) تو تن بدن میں آگ لگ جاتی تھی لیکن اب میں اسے بالکل 'آرام' سے لیتا ہوں بلکہ بعض دفعہ اپنے سخت کمنٹس لکھتے لکھتے حذف کر دیتا ہوں۔

رہی زندگی میں اہمیت کی بات تو 'محفل' کی عادت ہو گئی ہے اور میرے سر بھی کہ میری بیوی کو اردو محفل سے نفرت ہے :) میں روزانہ دس بارہ گھنٹے بھی کام کر کے گھر جاؤں اور جا کر محفل پر بیٹھ جاؤں تو فرماتی ہیں 'اردو محفل، ویلے نکموں کی محفل' :grin:


*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریں گے
مرکز، معیار، محبت


*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
میں سوائے اپنی بیوی کے کسی سے نہیں لڑتا ;)


*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
فرخ صاحب اور فاتح صاحب سے کئی بار، خرم شہزاد اور الف نظامی سے چند بار، بوچھی اور محب علوی سے ایک بار۔


*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
فرخ صاحب کی نظر، فاتح صاحب کا دل، نبیل کا دماغ، زیک کی زلفیں ;) (اب کیا کیا لکھوں)


*کس کا نک بہت پسند ہے؟
الف عین (اعجاز عبید تو بنتا ہی ہے اسکا مطلب 'ہزار آنکھیں' بھی ہیں۔)


*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
محفل کے زمرہ جات یا لے آؤٹ شاید اس وقت 'یوزر فرینڈلی' نہیں ہیں، ایک دفعہ جو یہاں آ جائے کچھ دن تو بھول بھلیوں میں ہی کھویا رہتا ہے :)


(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
محفلِ ادب میں کچھ تبدیلیوں کے بارے میں آج کل سوچ رہا ہوں، انشاءاللہ جلد ہی اس سلسلے میں 'کھل' کر بات ہوگی۔


*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟ چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔

اپنا ہی ایک شعر ;)

اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو
جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو
 

الف عین

لائبریرین
بھائی مغل۔۔ دستخط بھی تو اردو میں ہیں۔۔ جوجو ذرا آئینے میں دستخط دیکھو ان کی۔
مغل بھی شاید اس فن کے ماہر ہیں جس کے ہم بھی ہیں۔ یعنی الٹا لکھنے کی مہارت۔ اردو م م مغل لکھا ہے۔
 
رہی زندگی میں اہمیت کی بات تو 'محفل' کی عادت ہو گئی ہے اور میرے سر بھی کہ میری بیوی کو اردو محفل سے نفرت ہے :) میں روزانہ دس بارہ گھنٹے بھی کام کر کے گھر جاؤں اور جا کر محفل پر بیٹھ جاؤں تو فرماتی ہیں 'اردو محفل، ویلے نکموں کی محفل' :grin:

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

:dar:
 

مغزل

محفلین
بھائی مغل۔۔ دستخط بھی تو اردو میں ہیں۔۔ جوجو ذرا آئینے میں دستخط دیکھو ان کی۔
مغل بھی شاید اس فن کے ماہر ہیں جس کے ہم بھی ہیں۔ یعنی الٹا لکھنے کی مہارت۔ اردو م م مغل لکھا ہے۔

آداب جناب ۔۔۔ اس فن میں مہارت کا مجھے دعویٰ نہیں، بس آپ کی محبت ہے ۔
بہت سے احباب اس بات کو جانے کیسے لیں مگر یہ حقیقیت ہے کہ جنات کی لکھائی
معکوس ہی ہوتی ہے اور میں نے انہیں سے سیکھا ہے ایک اور بات کہ احمد رضاخان اور
گاندھی جی کی طرح مجھے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے لکھنے پر بھی عبور حاصل ہے ۔
مجھے اس بات پر خوشی ہوئی کہ آپ بھی اس معاملے میں میری مدد کرسکتے ہیں۔
والسلام
 

محسن حجازی

محفلین

جب ہماری غم دہر سے جان چھوٹ جائے گی؟ :grin:
جلد ہی کسی نہ کسی روز تو روز اعلانات کے زمرے میں آپ پڑھ لیں گے کہ غیر معروف رکن محسن حجازی غم دہر سے نجات پا گئے ہیں :grin:
وہ کیا محسن نقوی کا شعر ہے کہ اچھا ہوا مر گیا محسن بہت اداس رہتا تھا۔ :(
 
محسن بھائی پھر تو میرے بارے میں یہ شعر پڑھیں گے۔

سنا ہے بند کر لیں اس نے آنکھیں
کئی راتوں سے وہ سویا نہیں تھا۔
 
Top