الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
عظیم
---------
ہمیں جینا ہے دنیا میں تو چاہت بھی ضروری ہے
محبّت میں گلہ شکوہ ، شکایت بھی ضروری ہے
-----------
اگر حاکم ہی ظالم ہو تو روکو ظلم کرنے سے
نہیں رکتا اگر پھر بھی ، بغاوت بھی ضروری ہے
----------
محبّت نام ہے لوگو دلوں کی آشنائی کا
اگر ہو جیتنا دل کو ، عنایت بھی ضروری ہے
------------
کمانے کے لئے دنیا یہاں سب کام کرتی ہے
عزیزوں کے لئے لیکن رعایت بھی ضروری ہے
------------------
جہاں انصاف بِکتا ہو وہاں پر جرم پلتا ہے
حفاظت کے لئے سب کی عدالت بھی ضروری ہے
--------
جو گھُس جائے کسی گھر میں اسے ڈاکو ہی کہتے ہیں
اگر مہمان بننا ہو ، اجازت بھی ضروری ہے
-----------
تہارا جسم گندہ ہو ، نمازیں پڑھ نہیں سکتے
وضو کرنا بھی لازم ہے ، طہارت بھی ضروری ہے
--------
خدا کو مان لینا ہی نہیں کافی ہے انساں کو
-------یا
خدا کو مان لینا ہی یہاں کافی نہیں ہوتا
اگر ایمان پختہ ہو ، عبادت بھی ضروری ہے
--------
حکومت میں تمہیں ر ہ کر اگر پیسہ بنانا ہے
تعلّق بھي ضروری ہے ، وزارت بھی ضرو ری ہے
-------------
اکیلے جی نہیں سکتے کبھی دنیا میں تم ا رشد
کسی کی ساتھ چلنے کو رفاقت بھی ضروری ہے
------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
عظیم
---------
ہمیں جینا ہے دنیا میں تو چاہت بھی ضروری ہے
محبّت میں گلہ شکوہ ، شکایت بھی ضروری ہے
-----------
اگر حاکم ہی ظالم ہو تو روکو ظلم کرنے سے
نہیں رکتا اگر پھر بھی ، بغاوت بھی ضروری ہے
----------
دونوں درست
محبّت نام ہے لوگو دلوں کی آشنائی کا
اگر ہو جیتنا دل کو ، عنایت بھی ضروری ہے
------------
دلوں کی آشنائی؟ محض عنایت کس کے لئے ضروری ہے؟ واضح نہیں
کمانے کے لئے دنیا یہاں سب کام کرتی ہے
عزیزوں کے لئے لیکن رعایت بھی ضروری ہے
------------------
جہاں انصاف بِکتا ہو وہاں پر جرم پلتا ہے
حفاظت کے لئے سب کی عدالت بھی ضروری ہے
--------
ان دونوں میں تقابل ردیفین کا سقم بآسانی دور کیا جا سکتا ہے
دونوں شعروں مین دو لختی بھی ہے
جو گھُس جائے کسی گھر میں اسے ڈاکو ہی کہتے ہیں
اگر مہمان بننا ہو ، اجازت بھی ضروری ہے
-----------
کس کو مہمان بننا ہو؟ واضح کرو
تہارا جسم گندہ ہو ، نمازیں پڑھ نہیں سکتے
وضو کرنا بھی لازم ہے ، طہارت بھی ضروری ہے
--------
یہ تک بندی ہے
خدا کو مان لینا ہی نہیں کافی ہے انساں کو
-------یا
خدا کو مان لینا ہی یہاں کافی نہیں ہوتا
اگر ایمان پختہ ہو ، عبادت بھی ضروری ہے
--------
دوسرا متبادل بہتر ہے
حکومت میں تمہیں ر ہ کر اگر پیسہ بنانا ہے
تعلّق بھي ضروری ہے ، وزارت بھی ضرو ری ہے
-------------
اس میں بھی وضاحت کی کمی ہے۔ تعلق کس کے درمیان؟
اکیلے جی نہیں سکتے کبھی دنیا میں تم ا رشد
کسی کی ساتھ چلنے کو رفاقت بھی ضروری ہے
------------
ٹھیک
 
الف عین
(اصلاح)
----------
یہاں سب کام کرتے ہیں منافع کچھ کمانے کو
عزیزوں کے لئے لیکن رعایت بھی ضروری ہے
------------
جو گُھس جائے کسی گھر میں اسے ڈاکو ہی کہتے ہیں
اگر مہمان بننا ہو ، اجازت بھی ضروری ہے
---------یا
اگر گھر ہو عزیزوں کا ، اجازت بھی ضروری ہے
---------
حکومت میں تمہیں رہ کر اگر پیسہ بنانا ہے
ملے تم کو خزانے کی ، وزارت بھی ضروری
------------
خطائیں بخش دے گا رب، کرو توبہ گناہوں سے
جو لغزش ہو گئی تم سے ،ندامت بھی ضروری ہے
-----------
نبی کا راستہ ہم کو گناہوں سے بچاتا ہے
ہمارے واسطے ان کی اطاعت بھی ضروری ہے
-------یا
اگر بچنا ہے دوزخ سے اطاعت بھی ضروری ہے
-------------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
(اصلاح)
----------
یہاں سب کام کرتے ہیں منافع کچھ کمانے کو
عزیزوں کے لئے لیکن رعایت بھی ضروری ہے
------------
اب بھی دو لخت ہے یعنی مبہم ہے ربط
جو گُھس جائے کسی گھر میں اسے ڈاکو ہی کہتے ہیں
اگر مہمان بننا ہو ، اجازت بھی ضروری ہے
---------یا
اگر گھر ہو عزیزوں کا ، اجازت بھی ضروری ہے
---------
کس کے لئے ضروری ہے، یہ اب بھی واضح نہیں، اجازت بھی بے معنی ہے، تب بھی اجازت ضروری ہے، کہنا چاہیے تھا
حکومت میں تمہیں رہ کر اگر پیسہ بنانا ہے
ملے تم کو خزانے کی ، وزارت بھی ضروری
------------
دوسرے مصرعے کی بات مکمل نہیں، "یہ بھی ضروری ہے کہ" ضروری ہے
خطائیں بخش دے گا رب، کرو توبہ گناہوں سے
جو لغزش ہو گئی تم سے ،ندامت بھی ضروری ہے
-----------
"جو" بے معنی ہے
غلط کر بیٹھو تم کچھ، تو....
ہو سکتا ہے
نبی کا راستہ ہم کو گناہوں سے بچاتا ہے
ہمارے واسطے ان کی اطاعت بھی ضروری ہے
-------یا
اگر بچنا ہے دوزخ سے اطاعت بھی ضروری ہے
-------------------
دوسرے متبادل میں اطاعت کا مفعول غائب ہے
پہلے متبادل میں فاعل راستہ ہے جسکی اطاعت نہیں کی جا سکتی
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خطائیں بخش دے گا رب، کرو توبہ گناہوں سے
جو لغزش ہو گئی تم سے ،ندامت بھی ضروری ہے
ہمیشہ موجزن رہتی ہے رب کی شانِ غفاری
مگر سن لو، گنہگارو! ندامت بھی ضروری ہے
نبی کا راستہ ہم کو گناہوں سے بچاتا ہے
ہمارے واسطے ان کی اطاعت بھی ضروری ہے
-------یا
اگر بچنا ہے دوزخ سے اطاعت بھی ضروری ہے
گو دوزخ سے خلاصی کی ضمانت ہیں رسولِ پاکﷺ
خلاصی کے لیے لیکن اطاعت بھی ضروری ہے
 
آخری تدوین:
Top