ہمارے قومی ہیرو اور ہمارا کردار

بنت شبیر

محفلین
17 اکتوبر ایک تاریخی دن ہے جس دن کی اہمیت پاکستانیوں کےلیے بہت ضروری ہونی چاہے تھی(میرے نذدیک) ہوسکتا ہے بہت سارے لوگوں کو یہ بھی پتہ نا ہو کہ آج کا دن ہمارے لیے کیوں اہم ہے۔ ہاں البتہ ہمیں اتنا ضرور پتہ ہوتا ہے کہ ۔امیتا بچن کی سالگرہ کب ہے اور جیسا کہ ہم نے کچھ دن پہلے دیکھا کہ امیتا بچن کی سالگرہ کے موقع پر سارے ٹی وی چینل پر سپیشل پروگرام چل رہے تھے جس پر اس کی زندگی کے بارے میں بچپن سے لے کر اب تک کے کارنامے بتائے جا رہے تھے۔ دو دن سے یہ شور تھا کہ کرینہ کی شادی ہو رہی ہے اور وہ کون سے کپڑے پہنے گی۔ کشور کمار کی پیداش کے دن کو بھی میڈیا نے خوب مزے لیے لیے کر منایا تھا۔ جو لوگ امیتا بچن اور کشور کمار کو نہیں جانتے تھے میڈیا کی وجہ سے وہ بھی جان گے کہ یہ کون لوگ ہیں اور ان کی اہمیت کیا ہے۔ حالانکہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں اپنے ہیروز کی زندگی کے بارے میں اپنی عوام کو بتانا چاہے۔ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج 17 اکتوبر ہے اور آج ہی کے دن 1817 کو سرسید احمد خان پیدا ہوئے۔ آج ان کی سالگرہ ہے اور اس حوالے سے ٹی وی چینل پر کوئی پروگرام نہیں چل رہا۔ وہی سر سید احمد خان جنوں نے مسلمانوں کو جدید تعلیم سے بہرہ ور کرنے کے لیے بڑی جدوجہد کی۔ جس طرح ہمارا میڈیا فلمی ہیروں کو ایک آئیڈیل بنا کر پیش کرتے ہیں اگر اسی طرح ہمارے تاریخی ہیروں کو آئیڈیل بنا کر پیش کریں تو ہماری قوم کو اپنے ہیروز کے بارے میں پتہ چل سکے۔ خاص طور پر نئی نسل کو تو ہمارے قائدین کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے۔ یہ ایک تو ہماری جدید تعلیم کی وجہ سے بھی ہے کہ جس میں ہمارے قائدین کی جگہ مسٹر چپس جیسے آئیڈیل پیش کیے گے۔
اسکولوں میں پڑھنے والے بہت سارے بچے سر سید احمد خان کو نہیں جانتے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بڑوں کو بھی سرسید کی پیدائش کا دن نہیں یاد تو ہم بچوں کو کیا بتائیں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ سکولوں میں اس حوالے سے کوئی پروگرام یا پھر اسکول اسمبلی میں اس کے بارے میں کوئی بریفنگ دی گئی ہو۔اور ابھی تک کسی بھی ٹی وی چینل پر کوئی چھوٹی سی خبر بھی نہیں چلی۔
اور اب میں بھائی کو کہہ رہی ہوں کہ دو پاونڈ کا آئیس کیک لائیں اور ہم سرسید احمد خان کی سالگرہ منائیں:bee:
 
شمشاد

لائبریرین
شاباش۔ یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رکھو۔ کیک میں کھلا دیا کروں گا۔

وہ کیا ہے کہ سر سید نے نہ تو کوئی گانا گایا جو ہٹ ہوا، نہ کسی فلم میں کام کیا، نہ قوالی گائی اور نہ ہی کوئی فیشن ایجاد کیا۔ اب اس کو یاد رکھیں تو کیونکر۔ بلکہ اس کے متعلق تو یہ ہے کہ جب وہ مرا تو اس کے ترکے میں اتنے پیسے موجود نہیں تھے کہ اس کا کفن خریدا جا سکتا۔ کیا اس لیے اسے یاد رکھیں کہ اس نے علی گڑھ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی تھی، مسلمانوں کو تعلیم دی تھی۔
 
جی شمشاد بھائی آپ نے بالکل درست فرمایا اور ویسے بھی آپ کو زیادہ پتہ ہو گا۔
کیونکہ آپ تو ان کو بچپن سے جو جانتے ہیں:p
(بچپن کے دوست کی نسبت سے نہیں بلکہ آپ کی عمر کی وجہ سے کہہ رہی ہوں):ROFLMAO:
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں نانی اماں بالکل جانتا ہوں، بچپن میں ہم دونوں اپنی گلی میں اکٹھے گُلی ڈنڈا کھیلا کرتے تھے۔
 
بنت شبیر

محفلین
جی ہاں نانی اماں بالکل جانتا ہوں، بچپن میں ہم دونوں اپنی گلی میں اکٹھے گُلی ڈنڈا کھیلا کرتے تھے۔
ہاں ہاں مجھے بھی یاد آگیا آپ مجھے کہتے تھے۔ نانی اماں نانی اماں سیر کو جائے۔ اور میں کہتی تھی نہیں بچو۔ آپ پھر کہتے تھے نانی اماں نانی اماں سیر کو جائے اورمیں کہتی تھیں اچھا مغروں لیوں ہا ہا ہا:silly:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
17 اکتوبر ایک تاریخی دن ہے جس دن کی اہمیت پاکستانیوں کےلیے بہت ضروری ہونی چاہے تھی(میرے نذدیک) ہوسکتا ہے بہت سارے لوگوں کو یہ بھی پتہ نا ہو کہ آج کا دن ہمارے لیے کیوں اہم ہے۔ ہاں البتہ ہمیں اتنا ضرور پتہ ہوتا ہے کہ ۔امیتا بچن کی سالگرہ کب ہے اور جیسا کہ ہم نے کچھ دن پہلے دیکھا کہ امیتا بچن کی سالگرہ کے موقع پر سارے ٹی وی چینل پر سپیشل پروگرام چل رہے تھے جس پر اس کی زندگی کے بارے میں بچپن سے لے کر اب تک کے کارنامے بتائے جا رہے تھے۔ دو دن سے یہ شور تھا کہ کرینہ کی شادی ہو رہی ہے اور وہ کون سے کپڑے پہنے گی۔ کشور کمار کی پیداش کے دن کو بھی میڈیا نے خوب مزے لیے لیے کر منایا تھا۔ جو لوگ امیتا بچن اور کشور کمار کو نہیں جانتے تھے میڈیا کی وجہ سے وہ بھی جان گے کہ یہ کون لوگ ہیں اور ان کی اہمیت کیا ہے۔ حالانکہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں اپنے ہیروز کی زندگی کے بارے میں اپنی عوام کو بتانا چاہے۔ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج 17 اکتوبر ہے اور آج ہی کے دن 1817 کو سرسید احمد خان پیدا ہوئے۔ آج ان کی سالگرہ ہے اور اس حوالے سے ٹی وی چینل پر کوئی پروگرام نہیں چل رہا۔ وہی سر سید احمد خان جنوں نے مسلمانوں کو جدید تعلیم سے بہرہ ور کرنے کے لیے بڑی جدوجہد کی۔ جس طرح ہمارا میڈیا فلمی ہیروں کو ایک آئیڈیل بنا کر پیش کرتے ہیں اگر اسی طرح ہمارے تاریخی ہیروں کو آئیڈیل بنا کر پیش کریں تو ہماری قوم کو اپنے ہیروز کے بارے میں پتہ چل سکے۔ خاص طور پر نئی نسل کو تو ہمارے قائدین کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے۔ یہ ایک تو ہماری جدید تعلیم کی وجہ سے بھی ہے کہ جس میں ہمارے قائدین کی جگہ مسٹر چپس جیسے آئیڈیل پیش کیے گے۔
اسکولوں میں پڑھنے والے بہت سارے بچے سر سید احمد خان کو نہیں جانتے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بڑوں کو بھی سرسید کی پیدائش کا دن نہیں یاد تو ہم بچوں کو کیا بتائیں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ سکولوں میں اس حوالے سے کوئی پروگرام یا پھر اسکول اسمبلی میں اس کے بارے میں کوئی بریفنگ دی گئی ہو۔اور ابھی تک کسی بھی ٹی وی چینل پر کوئی چھوٹی سی خبر بھی نہیں چلی۔
اور اب میں بھائی کو کہہ رہی ہوں کہ دو پاونڈ کا آئیس کیک لائیں اور ہم سرسید احمد خان کی سالگرہ منائیں:bee:

بہت اچھی کوشش
دل خوش ہوا آپ کی کوشش دیکھ کر!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاباش۔ یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رکھو۔ کیک میں کھلا دیا کروں گا۔

وہ کیا ہے کہ سر سید نے نہ تو کوئی گانا گایا جو ہٹ ہوا، نہ کسی فلم میں کام کیا، نہ قوالی گائی اور نہ ہی کوئی فیشن ایجاد کیا۔ اب اس کو یاد رکھیں تو کیونکر۔ بلکہ اس کے متعلق تو یہ ہے کہ جب وہ مرا تو اس کے ترکے میں اتنے پیسے موجود نہیں تھے کہ اس کا کفن خریدا جا سکتا۔ کیا اس لیے اسے یاد رکھیں کہ اس نے علی گڑھ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی تھی، مسلمانوں کو تعلیم دی تھی۔

سرسید احمد خان کا احسان تو مسلمان بالعموم اور اس خطے کے بالخصوص کبھی نہیں اتار سکتے۔
 
پپو

محفلین
جیتی رہو اللہ تعالیٰ آپکو مزید خوبصورت سوچوں سے نوازے آمین

"تھے تو وہ تمہارے آبا مگر تم کیا ہو""
 
Top