ہمارے سلیقے

نیرنگ خیال

لائبریرین
امریکہ میں پاکستان جیسی عیاشیاں نہیں ہے کہ محدود آمدنی میں بھی لوگوں نے گھر میں ماسیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ یہاں سب کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں ۔ خواہ آپ کتنا بھی کماتے ہوں ۔ سچ تو یہ ہے کہ خود سے اپنے ذاتی کام کرنے میں بہت لطف آتا ہے ۔ جس روٹین کا نیرنگ خیال نے اوپر ذکر کیا ہے ۔ اس کا اطلاق یہاں میں برسوں سے کر رہا ہوں ۔ یہاں تک کہ کھانا بنانے کا کام بھی خود ہی انجام دیتا ہوں ۔ بے تریبی واقعی اچھی نہیں لگتی ۔اور اگر وہ وقت کے معاملے میں ہو تو بلکل برداشت نہیں ۔ پچھلی دفعہ پاکستان کے ٹرپ میں اسلام آباد جانا ہوا ۔ وہاں کے ایک مشہور بزنس مین میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔ ان کے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا تو اس کی میز پر کچھ بے ترتیب چیزوں کو باتوں کے دوران ترتیب سے رکھ دیا ۔ یہ دیکھ کر وہ کہنے لگا کہ مجھے The Equalizer کا Denzel Washington یاد آگیا ۔ میں نے کہا کہ اس نے بھی کہا تھا کہ میں Neat ہوں ۔ سو میں بھی یہی کہتا ہوں ۔ :thumbsup:
یوں ہی جاسمن صاحبہ کا دھاگا دیکھا تو دل کیا کہ کچھ لکھ دیں اس میں۔۔۔۔ اب جو دو چار چیزیں تھیں وہ لکھ دیں۔۔۔۔ مجھے یہ جان کر خوش گوار حیرت ہو رہی ہے کہ ہم دونوں میں یہ قدر مشترک موجود ہے۔
 
زیک

ایکاروس
میں اپنے وارڈ روب آج بھی خود سیٹ کرتا ہوں۔ میرے کپڑے ترتیب سے ہوتے ہیں، گھر کے الگ۔۔۔۔ باہر کے الگ۔۔۔ دفتر کے الگ۔۔۔۔ سونے کے الگ۔۔۔ پھر اس میں مزید تخصیص۔۔۔ کہ ہاف بازو الگ۔۔۔ فل بازو الگ۔۔۔ شرٹس الگ۔۔۔ ٹراؤزر ۔۔۔ جینز الگ الگ۔۔۔ ان میں بےترتیبی ہو تو مجھے بہت الجھن ہوتی ہے۔

پھر یہی ترتیب میری ملازمت میں بھی شامل ہے۔ میں جن جن اطلاقیو ں پر کام کرتا ہوں، ان کا ڈیٹا الگ الگ فولڈرز میں الگ الگ ٹکٹ نمبرز کے ساتھ رکھتا ہوں۔ یہ نہیں کہ ایک ہی جگہ سب کچھ پڑا ہوا۔ میرے کمپیوٹر اور موبائل ہوم سکرین پر برائے نام شارٹ کٹس ہوتے ہیں۔ مجھے خالی سکرین پسند ہے۔ زیادہ تر فولڈرز بنا کر رکھتا ہوں، جو ایک دوسرے سے متعلق ہوں۔

یہی ترتیب میرے جوتوں میں بھی ہے۔۔۔۔ گو کہ وہ چند ایک ہی ہیں۔۔۔ مگر سب سے الگ۔۔۔ اور ترتیب سے ۔۔۔۔ مجھے انتشار صرف ذات کی حد تک پسند ہے۔ اپنے ارد گرد نہیں۔۔۔
اس کے علاوہ میرے کمپیوٹر میز پر بہت سے کریکٹرز ہیں، لیکن ان میں سے کچھ دائیں بائیں ہو جائے تو مجھے بہت برا لگتا ہے۔

میں اپنی گاڑی خود دھوتا ہوں، اور اس کی صفائی ستھرائی کا خیال بھی خود رکھتا ہوں۔ بارشوں کے موسم میں اگر گاڑی دھلوانی بھی پڑتی ہے تو اس پر پالش اکثر اوقات میں خودہی کرتا ہوں۔

گھر اور اوفس کی میز پر الگ الگ چارجرز ہیں۔ مجھے چارجز لگانا اتارنا پسند نہیں۔ سو الگ الگ ہر جگہ رکھے ہوتے ہیں۔ دفتر میں نہ بھی جاؤں تو میری میز پر کوئی نہیں بیٹھتا کہ میری چیزیں بکھری ہوں تو مجھے شدید برا لگتا ہے۔
یہ سب تو ٹھیک ہے مگر

میں رضائی بدل کر جاؤں کہاں
اور بستر بناؤں کس کے لئے
 
فرحت کیانی

اللہ اللہ!
جواب دیں کہ آ پ کی کوچہ آلکساں کی رکنیت کیوں نہ فی الفور معطل کر دی جائے؟
 
کیوں کہ یہ آلکسی کی معراج ہے۔۔۔ سامان اٹھانا نہیں پڑتا۔۔۔ جھک کر چارجر نہیں لگا سکتا۔۔۔ ہلنے جلنے سے گریز۔۔۔ چیزیں تلاش نہیں کر سکتا۔۔۔۔و علی الہذا لقیاس
 
ایسی معراج پہلی دفعہ دیکھی ہے۔ ٹو ڈے آ سا ایوری تھنگ!
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top