ہمارے سلیقے

جاسمن

لائبریرین
زندگی کے مختلف امور میں محفلین کے سلیقے، تراکیب، اصول اور سنگوانا وغیرہ ہم یہاں شریک کریں گے تاکہ ایک دوسرے سے اچھی باتیں سیکھ سکیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
زندگی بہت مصروف اور وقت بہت محدود ہے۔ اس لیے ایک وقت میں کئی کام کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
1:بعض اوقات ہم نے آن لائن کسی کورس میں داخلہ لیا ہوتا ہے تو باورچی خانے میں کام کے ساتھ ساتھ اس کورس سے متعلق سبق سنا جا سکتا ہے۔
2:سالن بنانے کے ساتھ ساتھ تھوڑے تھوڑے برتن دھونا، صفائی،سبزی بنانا، کسی سے فون پہ سپیکر کے ذریعہ بات کرنا، آٹا گوندھ لینا، اور کچھ نہ سہی تو لہسن چھیل کے رکھ دینا یا سبزی وغیرہ کو دھو لینا، سلاد بنالینا جیسے کام کیے جا سکتے ہیں۔ واشنگ مشین کا کچھ کام بھی سالن بنانے کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے۔ چاول، دال چننے کا کام بھی کیا جا سکتا ہے۔ وغیرہ
 
محمداحمد

یعنی ملٹی ٹاسکنگ!

خوب!
 
جاسمن

لائبریرین
گو کہ تازہ بنی چیز کی بات ہی کیا! لیکن جب خواتین پہ نوکری اور گھر داری دونوں کی ذمہ داریاں ہوں تو بہتر ہے کہ ادرک، لہسن اور چٹنی وغیرہ پیس کے علیحدہ علیحدہ ڈکھن والی کسی کھلے منہ کی بوتل میں فرج میں رکھ لیں۔
اس سے مجھے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ چاول بنانے ہوں یا کوئی بھی ایسا سالن جس میں لہسن، ادرک ڈالے جاتے ہوں، آرام سے فرج کھولا اور استعمال کر لیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بیک وقت دو چولھے تو تقریباً ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن اگر تین یا چار ہوں تب بھی خاصا فائدہ ہوتا ہے۔ مہمان آئے ہوں، آنے والے ہوں یا کوئی تقریب ہو۔۔۔ ایک ہی وقت میں دو تین سالنوں/چاول کا پیاز بنا لیں۔ گوشت اکٹھا دھو لیں۔ علیحدہ علیحدہ پتیلی میں ترکیب کے لحاظ سے چیزیں ڈال کے پکانا شروع کر دیں۔
یقین مانیں بہترین ترکیب ہے۔ وقت کی بہت بچت ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بیک وقت دو چولھے تو تقریباً ہر گھر میں ہوتے ہیں لیکن اگر تین یا چار ہوں تب بھی خاصا فائدہ ہوتا ہے۔ مہمان آئے ہوں، آنے والے ہوں یا کوئی تقریب ہو۔۔۔ ایک ہی وقت میں دو تین سالوں/چاول کا پیاز بنا لیں۔ گوشت اکٹھا دھو لیں۔ علیحدہ علیحدہ پتیلی میں ترکیب کے لحاظ سے چیزیں ڈال کے پکانا شروع کر دیں۔
یقین مانیں بہترین ترکیب ہے۔ وقت کی بہت بچت ہوتی ہے۔

اور اگر آٹھ دس چولہے ہوں؟ :p
 
وہ یہاں بدسلیقگی کی تراکیب شریک کریں۔:D
مثلاً گھر میں آتے ہی جوتے دائیں بائیں پھینکنا۔
جرابیں اتار کر بہن یا بیوی کے عین سامنے رکھ دینا۔ وغیرہ۔:D
لیکن آپ کی یہ شرط کیسے پوری ہو گی؟ :)
تاکہ ایک دوسرے سے اچھی باتیں سیکھ سکیں۔
 
گو کہ تازہ بنی چیز کی بات ہی کیا! لیکن جب خواتین پہ نوکری اور گھر داری دونوں کی ذمہ داریاں ہوں تو بہتر ہے کہ ادرک، لہسن اور چٹنی وغیرہ پیس کے علیحدہ علیحدہ ڈکھن والی کسی کھلے منہ کی بوتل میں فرج میں رکھ لیں۔
اس سے مجھے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ چاول بنانے ہوں یا کوئی بھی ایسا سالن جس میں لہسن، ادرک ڈالے جاتے ہوں، آرام سے فرج کھولا اور استعمال کر لیے۔
ہمارے ہاں اس کام کے لیے برف کی کیوبز والی ٹرے استعمال ہوتی ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ یہاں بدسلیقگی کی تراکیب شریک کریں۔:D
مثلاً گھر میں آتے ہی جوتے دائیں بائیں پھینکنا۔
جرابیں اتار کر بہن یا بیوی کے عین سامنے رکھ دینا۔ وغیرہ۔:D

:):)

پچھلے دنوں جب موسم کچھ ٹھنڈا تھا تو ہمارے جوتے پہلے اُترتے تھے اور موزے کافی بعد میں ۔ اور اگلی صبح ہم پوچھتے تھے کہ ہمارے موزے نہیں مل رہے ! کیا کریں؟ :):)
 
لاریب مرزا

محفلین
گو کہ تازہ بنی چیز کی بات ہی کیا! لیکن جب خواتین پہ نوکری اور گھر داری دونوں کی ذمہ داریاں ہوں تو بہتر ہے کہ ادرک، لہسن اور چٹنی وغیرہ پیس کے علیحدہ علیحدہ ڈکھن والی کسی کھلے منہ کی بوتل میں فرج میں رکھ لیں۔
اس سے مجھے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ چاول بنانے ہوں یا کوئی بھی ایسا سالن جس میں لہسن، ادرک ڈالے جاتے ہوں، آرام سے فرج کھولا اور استعمال کر لیے۔
ادرک لہسن کا پیسٹ بنا کر رکھ لیں تو کتنے دن تک کارآمد ہو گا؟ اس متعلق بھی کچھ معلومات درکار ہیں. :)
 
Top