ہمارے سلیقے

اے خان

محفلین
دال میں ٹماٹر نہ ڈالنے سے دال کا ذائقہ بہترین ہوتا ہے۔کالی مرچ سے ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
یہ کیسے بنتا ہے؟؟؟

جس طرح خاگینہ بنتا ہے
پھٹے دودھ کا تھوڑا پانی، پکا کر خشک کرلیں
ٹھنڈا ہونے پر اس میں انڈے ، نمک اور مرچ ڈال کر پھینٹ لیں
(اس مرحلے پر کچھ اور بھی جیسے ہری پیاز ، شملہ مرچ وغیرہ بھی ڈال سکتے ہیں)
اب فرائی پین میں پیاز تل لیں اور براون ہونے پر آمیزہ ڈال کر فرائی کرلیں
 
دودھ کیسے پھاڑا جاتا ہے؟
 
ہماری طرف بنتا ہے یہ بھی۔
 
ہمارے ہاں شامی کباب، کوفتے، کٹلس، رولز بنا کر فریز کر دیے جاتے ہیں، اور بوقتِ ضرورت استعمال ہوتے رہتے ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی رہتا ہے کہ کوئی مہمان آئے اور فوری طور پر کچھ تیار کرنا پڑے تو مسئلہ نہیں ہوتا۔ بلکہ اگر خواتین گھر پر نہ ہوں تب بھی چائے کے لوازمات تیار ہو جاتے ہیں۔ :)
 
عمومی طور پر ہمارے ہاں دال، سبزی، گوشت باری کے حساب سے پکتے ہیں، اور جمعہ کو چاول کی کوئی ڈش۔
البتہ سبزی گوشت، دال گوشت مکس ہو تو وہ گوشت کی باری پر ہی ہوتا ہے۔ :)
 
Top