امریکہ میں پاکستان جیسی عیاشیاں نہیں ہے کہ محدود آمدنی میں بھی لوگوں نے گھر میں ماسیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ یہاں سب کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں ۔ خواہ آپ کتنا بھی کماتے ہوں ۔ سچ تو یہ ہے کہ خود سے اپنے ذاتی کام کرنے میں بہت لطف آتا ہے ۔ جس روٹین کا
نیرنگ خیال نے اوپر ذکر کیا ہے ۔ اس کا اطلاق یہاں میں برسوں سے کر رہا ہوں ۔ یہاں تک کہ کھانا بنانے کا کام بھی خود ہی انجام دیتا ہوں ۔ بے تریبی واقعی اچھی نہیں لگتی ۔اور اگر وہ وقت کے معاملے میں ہو تو بلکل برداشت نہیں ۔ پچھلی دفعہ پاکستان کے ٹرپ میں اسلام آباد جانا ہوا ۔ وہاں کے ایک مشہور بزنس مین میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔ ان کے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا تو اس کی میز پر کچھ بے ترتیب چیزوں کو باتوں کے دوران ترتیب سے رکھ دیا ۔ یہ دیکھ کر وہ کہنے لگا کہ مجھے The Equalizer کا Denzel Washington یاد آگیا ۔ میں نے کہا کہ اس نے بھی کہا تھا کہ میں Neat ہوں ۔ سو میں بھی یہی کہتا ہوں ۔