ہمارے سلیقے

جاسمن

لائبریرین
جاسمن بٹیا
جب گرم کپڑے رکھیں تو اُن میں اکثر رکھے رہنے کی وجہ اے اکثر بدبو آتی جو دھلنے کے بعد بھی نہیں جاتی پرفیوم کی خالی بوتلیں رکھ دیں جب بھی نکالیں گی اچھی سی خوشبو آئے گی لحاف اور کمبل میں بھی جب رکھیں ایسا ہی کیجیے ،یہ نسخہ آزمودہ ہے ۔۔۔۔۔۔

یہ تو بہت اچھی تدبیر ہے۔ ان شاءاللہ میں عمل کروں گی۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
فریزر کا استعمال
رمضانوں میں بچے ہوئے پکوڑے فریزر میں ڈالتی جاتی ہوں اور عید کے بعد ان کی ایک یا دو دفعہ کڑھی بن جاتی ہے
فاسٹ فوڈ میں اگر فرنچ فرائز بچ جائیں تو بھی فریزر میں رکھ کروقت ضرورت کام میں آجاتے ہیں
پکے ہوئے گوشت کی بچی بوٹیاں بھی اسطرح استعمال ہوجاتی ہیں
صاحب کو پھینیاں پسند ہیں جو رمضانوں کے بعد نہیں ملتیں چاند رات کو منگوا کر فریزر میں رکھنے سے دستیاب رہتی ہیں
ان سب باتوں کا مقصد بچےکھانے کو خراب یا پھینکنے سے بچانا ہوتا ہے
 
زوجہ اظہر

محفلین
پیاری مدیر
جاسمن کا شکریہ کہ
شاعری آتی نہیں
نثر نگاری سے نابلد
سیاست سے شغف نہیں
ہم عام خواتین کی لڑیاں شروع کرتی ہیں
کہ جس میں ہم بھی کچھ نہ کچھ بلا جھجھک پرو دیتے ہیں
خوش رہیے
 
سیما علی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی تدبیر ہے۔ ان شاءاللہ میں عمل کروں گی۔
ہمارے ہاں تو پرفیوم کی شیشیوں کے علاوہ صابن کے کاغذی غلافوں کو بھی کچرے میں پھینکے جانے کے قابل ہونے لے لیے پہلے دھلے ہوئے کپڑوں کی الماری میں ڈالےجانے کا کورس کرنا پڑتا ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے ہاں تو پرفیوم کی شیشیوں کے علاوہ صابن کے کاغذی غلافوں کو بھی کچرے میں پھینکے جانے کے قابل ہونے لے لیے پہلے دھلے ہوئے کپڑوں کی الماری میں ڈالےجانے کا کورس کرنا پڑتا ہے ۔
بھیا پرفیوم کی بوتل کی نہ پھینکنے کی ایک وجہ اور بھی ہے سناُ ہے سارے برینیڈ ڈ پرفیومز کی بوتلیں دوبارہ لیاقت آباد میں جعلی پرفیومز بھر کے مارکیٹ میں آجاتی ہیں!!!!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ہمارے ہاں تو پرفیوم کی شیشیوں کے علاوہ صابن کے کاغذی غلافوں کو بھی کچرے میں پھینکے جانے کے قابل ہونے لے لیے پہلے دھلے ہوئے کپڑوں کی الماری میں ڈالےجانے کا کورس کرنا پڑتا ہے ۔

واہ بھئی یہ تراکیب تو پہلی بار پتہ چل رہی ہیں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
بھیا پرفیوم کی بوتل کی نہ پھینکنے کی ایک وجہ اور بھی ہے سناُ ہے سارے برینیڈ ڈ پرفیومز کی بوتلیں دوبارہ لیاقت آباد میں جعلی پرفیومز بھر کے مارکیٹ میں آجاتی ہیں!!!!

صرف لیاقت آباد!
سیما جی! ساری آبادیات میں آتی ہیں۔ سنا ہے کہ پاکستان میں نمبر ایک پرفیوم نہیں ملتا۔ اگر ملتا ہو تو صرف بڑے برانڈز پہ ملتا ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے ہاں تو پرفیوم کی شیشیوں کے علاوہ صابن کے کاغذی غلافوں کو بھی کچرے میں پھینکے جانے کے قابل ہونے لے لیے پہلے دھلے ہوئے کپڑوں کی الماری میں ڈالےجانے کا کورس کرنا پڑتا ہے ۔
پرفیوم کی خوبصورت شیشیوں میں منی پلانٹ لگانے کا مجھے شوق ہے اور کئی بار میں نے ایسا کیا۔ لیکن فی الحال میرے پاس نہیں ہیں۔
 
اے خان

محفلین
لحاف کے اوپر مخملی غلاف ڈالا جاتا ہے۔ہر ہفتے تبدیل کرکے صاف کیا جاتا ہے۔اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ لحاف صاف رہتا ہے۔
 
Top