ہمارے دل میں محبت ہے کملی والے ﷺ کی

عاطف ملک

محفلین
لبوں پہ اس لیے مدحت ہے کملی والے کی
ہمارے دل میں محبت ہے کملی والے کی

ہے جیسے رب کی حکومت سبھی جہانوں پر
ہر اک جہان پہ رحمت ہے کملی والے کی

بس اک خدا ہے مقامِ حضور سے واقف
ورا بشر سے حقیقت ہے کملی والے کی

عطا بھی ایسی کہ باقی رہے نہ کوئی طلب
وہ فیض و جود و سخاوت ہے کملی والے کی

گواہی دیتے ہیں بدر و حنین کے میدان
کہ بے مثال شجاعت ہے کملی والے کی

جنہیں خدا نے کیا پاک ہر برائی سے
وہ اہلِ بیت ہیں، عترت ہے کملی والے کی

جو اس جہاں میں بھی کام آئے اور حشر میں بھی
وہ صرف ایک ہی نسبت ہے کملی والے کی

کلامِ پاک بتاتا ہے آخری جس کو
وہ بالیقین نبوت ہے کملی والے کی

ہٹا دے ان سے مصائب کو اے مرے مولا!
کہ ابتلا میں یہ امت ہے کملی والے کی

ہے مدح خواں تو حقیقت میں بس وہی عاطفؔ
شعار جس کا اطاعت ہے کملی والے کی
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

عاطفؔ ملک
ربیع الاول، ۱۴۴۳ ( اکتوبر 2021)​
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اللھم صل علی محمد صلاۃ تسبق الغایات
جبل احد کے نام میں ح پر پیش ہے اسے واضح کریں تو بہتر ہے کہ یونہی مقبول ہے زبان پر بھی ۔
 
سیما علی

لائبریرین
{إِنَّ اللّٰهَ وَمَلَائِکَتَه یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ یَٰأَیُّهَا الَّذِیْنَ أٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا}
 
عاطف ملک

محفلین
اللھم صل علی محمد صلاۃ تسبق الغایات
جبل احد کے نام میں ح پر پیش ہے اسے واضح کریں تو بہتر ہے کہ یونہی مقبول ہے زبان پر بھی ۔
میں نے تدوین کر کے بدر و حنین کر دیا ہے۔جزاک اللہ
{إِنَّ اللّٰهَ وَمَلَائِکَتَه یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ یَٰأَیُّهَا الَّذِیْنَ أٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا}
اللھم صل علٰی محمد وعلٰی آل محمد و بارک وسلم
سبحان اللہ۔ ماشااللہ، ڈاکٹر صاحب۔
بہت شکریہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ
ڈاکٹر صاحب بہت خوب کلام ہے، اللہ پاک اس ہدیہِ نعت کو مقبول فرمائے اور آپ کی خیال آفرینی میں برکت عطا فرمائے، آمین
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللّٰہ ! سبحان اللّٰہ !

ہے مدح خواں تو حقیقت میں بس وہی عاطفؔ
شعار جس کا اطاعت ہے کملی والے کی

بے شک! اللّٰہ کریم ہم سب کو اطاعت کی توفیق عطا فرمائے !
 
عاطف ملک

محفلین
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ
ڈاکٹر صاحب بہت خوب کلام ہے، اللہ پاک اس ہدیہِ نعت کو مقبول فرمائے اور آپ کی خیال آفرینی میں برکت عطا فرمائے، آمین
آمین
بہت شکریہ
ماشاء اللہ بہت خوب
یقینا بڑی سعادت ہے اور آپ نے ہمیں بھی شامل کیا
سلامت رہیں
بہت شکریہ
سبحان اللّٰہ ! سبحان اللّٰہ !

ہے مدح خواں تو حقیقت میں بس وہی عاطفؔ
شعار جس کا اطاعت ہے کملی والے کی

بے شک! اللّٰہ کریم ہم سب کو اطاعت کی توفیق عطا فرمائے !
آمین
جزاک اللہ محترمی
 
Top