انسان (مرد ہویا عورت) جب اپنی خوبصورتی ، ذہانت، مال و متاع ، آزادی کا غیر شرعی استعمال شروع کردیتا ہے تو بدقسمتی ، بد نامی ،بے سکونی اس کا مقدر بن جاتی ہے
کیونکہ ہر بلندی کے ساتھ پستی کا دروازہ بھی کھلتا ہے ، اور قابل غور بات یہ ہوتی ہے کہ اس پستی کے دروازے کی طرف ہماری بے لگام خواہشات ہمیں اتنے پیار سے دھکیل دیتیں ہیں کہ ہمیں اندازہ بھی نہیں ہو پاتا لحاظہ جب بھی آپ کسی بھی نعمت سے نوازے جائیں عقل کی آنکھ کھلی رکھیں
اچھے وقت میں صدقہ خیرات کرنے سے اللہ پاک آپ کو زوالِ نعمت سے بچا سکتا ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
امی جی کو مرغیاں پالنے کا بہت شوق ہے۔ بلکہ وہ تو بکریاں اور دیگر کئی جانور بھی پسند کرتی ہیں لیکن بوجہ صرف مرغیاں ہی رکھی جا سکتی ہیں۔ پہلے والی ساری مرغیاں کسی وجہ سے بیچ دی گئیں تو امی جی کا فی غمگین رہیں۔ شکوہ کرتی رہیں کہ میری مرغیاں بیچ دیں اور نئی مرغیوں کا وعدہ پورا نہ کیا۔
اب وعدہ پورا ہوا ہے تو امی کو گفتگو کا ایک اور موضوع مل گیا ہے۔ ایک بار بتانے لگیں کہ ان کی زندگی میں پہلی بار انھوں نے ایسا دیکھا ہے کہ ان کی ایک نئی مرغی نے ڈیڑھ گھنٹے کے وقفے سے دو عدد انڈے دیے۔
اب بھائی سے کہنے لگیں کہ یہ انڈے بیچ دیا کرو۔ چلیں جی امی جی کا بزنس شروع ہو گیا ہے۔ :):):)
 
اچھی بات ہے اِس طرح ان کا وقت بھی پاس ہوتا رہے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
بزرگوں کی یہ باتیں ہیں کوئی جھٹلا نہیں سکتا
بھروسہ ان پہ جو کرتا ہے دھوکہ کھا نہیں سکتا
جاوید سلطان پوری
 
جاسمن

لائبریرین
امی جی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد کچھ سنبھلی تھی۔ فون پہ بات ہوئی۔
امی جی! آپ کے لیے کچھ لیتی آؤں ؟
"اِک سیب تے اِک انار"
"امی جی! ادھا سیب تے ادھا انار نہ لے آواں؟"
"بس چوتھا حصہ بہت اے"
وہ بھی میری امی نکلیں۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
میری ساس کے مشاغل میں ایک مشغلہ کتابیں پڑھنا ہے۔ لیکن میں نے انھیں صرف پنجابی شاعری کی کتابیں پڑھتے دیکھا ہے اور وہ بھی مخصوص۔ مثلاً نعتیہ کلام وغیرہ۔
آج کل بہت شوق سے یہ پڑھتی ہیں۔
Cam-Scanner-07-12-2025-13-35.jpg
 
ہم بھی راتوں کو کتابیں پڑھا کرتے تھے، لیکن جب سے انٹرنیٹ آیا ہے، کتابیں ہم سے دور ہوتی محسوس ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار پڑھنے کے لیے کوئی کتاب اُٹھا بھی لیں تو ایک دو صفحات سے زیادہ نہیں پڑھ پاتے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top