ہمارا عید والے دن کا ایک "دل خون" کردینے والا واقعہ

گھر کے کاموں میں بیگم کا ہاتھ بٹا دینے میں کوئی حرج نہیں ۔ہماری بیگم جب کبھی بیمار ہوتی ہیں تو ہم گھر کی جھاڑو لگالیتے اور ساتھ پوچا بھی ۔برتن بھی دھو دیتے ہیں ۔استری بھی خود کرتے ہیں ۔کھانا فریج سے نکال کر گرم کرتے ہیں ۔
 
اور جب ان کی طبیعت ٹھیک ہوتی ہے تو وہ خود آپ سے کروا لیتی ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
گھر کے کاموں میں بیگم کا ہاتھ بٹا دینے میں کوئی حرج نہیں ۔ہماری بیگم جب کبھی بیمار ہوتی ہیں تو ہم گھر کی جھاڑو لگالیتے اور ساتھ پوچا بھی ۔برتن بھی دھو دیتے ہیں ۔استری بھی خود کرتے ہیں ۔کھانا فریج سے نکال کر گرم کرتے ہیں ۔
گھر کے کاموں میں "زوجہ ماجدہ" کا ہاتھ بٹانا قابلِ تعریف ہے۔ تاہم اس کے لئے اس کے بیمار ہونے کا انتظار کرنا بالکل غلط ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین

م حمزہ

محفلین
شدید معلوماتی۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی صاحب۔۔کہاں سے لے آئے۔۔۔یہ۔۔۔اصطلاح ۔ ۔ ۔ ؟؟
ہم اس بات کا اقرار اور تصدیق کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ عدنان بھائی کو اللہ پاک نے بڑا ہی تخلیقی ذہن نوازا ہے۔

ویسے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ماجدہ کا لاحقہ صرف والدہ کے ساتھ ہی کیوں مختص ہے۔ ماجدہ کا مطلب تو قابل تعظیم عورت ہے۔ کیا زوجہ ایسی عورت نہیں ہے؟ رہنمائی چاہئے۔
محمد وارث
محمد تابش صدیقی
یاز
اور دیگر احباب ، کوئی بھی۔ خواتین بھی اپنی آراء سے آگاہ کریں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

ماجد کے لغوی معنی "بزرگ، بزگوار، قابلِ احترام" وغیرہ کے ہیں اور زیادہ تر یہ لفظ بزرگ اور بزرگی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے کہ قابلِ احترام کے لیے ایک علیحدہ لفظ محترم مستعمل ہے۔ اسی لیے بزرگوں کے ساتھ ماجد یا ماجدہ استعمال ہوتا ہے جیسے والد ماجد یا والدہ ماجدہ اور بیوی کے لیے زوجہ محترمہ۔

جہاں تک "زوجہ ماجدہ" کا تعلق ہے تو یہ اصطلاح معذرت کے ساتھ نقیبی صاحب کی نہیں بلکہ پاکستانی اسٹیج ڈراموں کے جگت بازوں کی ہے جو زوجہ کے ساتھ ماجدہ استعمال کر کے بزعمِ خود کوئی مزاح پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بہت عامیانہ سی بات ہے۔
 
جزاک اللہ خیراً كثيراً محترم محمد وارث صاحب۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ماجدہ کا مطلب تو قابل تعظیم عورت ہے۔ کیا زوجہ ایسی عورت نہیں ہے؟
مجھے زیادہ نالج تو نہیں اور آپ نے اچھا کیا قابل استعداد لوگوں کو ٹیگ کردیا دوسری بات بلکل زوجہ قابل تعظیم کے زمرے میں آتی ہے مگر کچھ لفظ مخصوص ہو جاتے ہیں زوجہ کے ساتھ محترمہ وغیرہ بھی لگتا ہے ۔۔باقی تشفی مندرجہ بالا ٹیگ شدگان سے ہو جائے گی۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میں متن لکھتے ہوے ۔۔اس پیج کو چھوڑ کر کسی کام میں مصروف ہو گیا تھا پھر آکر مکمل کیا تو جوابات آچکے تھے ۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم اس بات کا اقرار اور تصدیق کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ عدنان بھائی کو اللہ پاک نے بڑا ہی تخلیقی ذہن نوازا ہے۔
جی ہاں جس طرح یہ سوالات تخلیق کرتے ہیں سادہ سے سوالات میں تو ۔۔۔ماننا پڑے گی آ پ کی بات۔۔۔:D
 
نوشاب

محفلین
سنبھل جائیے ۔ ۔ اب ایسی بھی کوئی اتنی خونم خان والی بات نہیں مگر بھئی ہمارا تو ہوا ۔۔وہ آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔ جی ہاں۔تو سنیے۔۔
۔عید کی چاند رات کو کچھ باقی ماندہ چھوٹی چھوٹی چیزیں رہ گئیں تھیں انہیں لینے بازار چلے گئے۔۔۔وہا ں سے واپس ہوے۔۔ایک بج چکا تھا۔۔۔میں بیگم کو پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ اس بار میں اپنا ریکارڈ توڑونگا ۔۔۔اور عید والے دن لازمی فجر پڑھونگا۔۔۔۔رات کو سب استری وغیرہ کر کے سونا۔۔۔خیر بیگم کو اور بھی کام کرنا تھا وہ کرتے کرتے انہیں تین ساڑھے تین بج گئے تھے۔(یہ بات انہوں نے بعد میں بتائی)۔۔ہم حکم صادر کر کے خواب غفلت آغوش میں جلوہ افروز ہوچکے تھے۔۔۔شاید ارادہءمصمم تھا جو اذان کی آواز پر آنکھ کھل گئی۔ ۔ شیطان کو پٹخنی دے کر اٹھے نہائے دل باغ باغ ہو گیا نماز کے لیے الگ اور عید کا جوڑا الگ استری کیا ہوا ٹنگا ہوا تھا۔۔۔کپڑے بدلے نماز پڑھی گھر آگئے۔۔۔پہلی شفٹ نماز عید فطر کی آٹھ بجے تھی اور ابھی صرف ساڑھے چھ ہوے تھے۔۔۔ڈیڑھ گھنٹا پڑا تھا اگر سو جاتے تو پھر۔۔۔سو ہی جاتے اچانک ایک خیال آیا خود کو مصروف کرنے کا۔ ۔ ۔ سوچا صحن دھو دیتا ہوں بیگم کی اٹھ کر محنت اور ٹائم بچ جائے گا آخر وہ بھی اتنی دیر سے سوئی ہیں۔۔۔پھر سارا دن کام میں لگنا ہوگا چلو ایک طرف سے تو میں ہیلپ کردوں مختصر یہ کے پورا صحن دھویا اور پوچا لگانا شروع کیا سوا سات ہو چکے تھے رفتار تیز ہو چکی تھی۔۔بیگم ( پتہ نہیں شور سے یا احساس ذمہ داری سے یا شاید کسی خدشے سے )اٹھ چکی تھیں۔۔ہم پوچا لگانے میں جتےہوے تھے۔۔۔اچانک بیگم کی سراسیمہ سی آواز آئ یہ کیا کر رہے ہیں آپ ۔اور یہ پوچا۔۔بڑی خوشی ہوئ یہ لہجہ سن کے ہم بدستور کام میں لگے رہے اور کہا کے بھئی تم بھی تو اتنی دیر سے سوئ ہو گی سوچا کچھ ہاتھ بٹا دیں۔۔۔پھر بیگم نے اپنا جملہ مکمل کیا ۔۔۔اور ہمارا دل خون خون ہو گیا۔۔۔کہنے لگیں ۔۔۔یہ پوچا میں نے صحن کے لیے نہیں لیا تھا یہ کچن کے لیے تھا۔۔۔آپ نے وہ پرانا والا کیوں نہیں لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہم:unsure::love-over::|:(۔۔
میں سمجھتا تھا کہ ایسا صرف میرے ساتھ ہی ہوتا ہے۔۔۔۔۔:love-over::love-over::love-over:
 
Top