محمدصابر

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

techall.jpg


ہفتہ ٹیکنالوجی (١٥ سے ٢١ جولائی) کی تقریبات کو ٹیکنالوجی ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ جن میں کئی سافٹ وئیر اور ٹیوٹوریل شائع کئے جائیں گے۔
جو ممبران سافٹ ویئر یا ٹیوٹوریل شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں وہ یہاں اپنی بکنگ کروا لیں تاکہ تمام انتظام ٹھیک طرح سے چل سکیں۔

شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
صابر بھائی ہال کا دروازہ تو بہت خوبصورت ہے۔ اب اللہ کرئے ہال میں بھی اچھے اچھے پروگرام نظر آئیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا فی الحال تو سوفٹویر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ ہفتہ ٹیکنالوجی کے ہر دن کوئی نئی ریلیز پیش کروں۔ میری زنبیل میں اس وقت ذیل کے آئٹم موجود ہیں:

- اشعار کی فارمیٹنگ والی جاوا سکرپٹ اور اس کا بلاگر بلاگ پر استعمال
- اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ورڈپریس کا پلگ ان
- کچھ نئی بلاگر تھیمز
- اردو میڈیا وکی 1.15
- اردو جملہ 1.5
- اردو پریس 2.8

اردو پریس کے بارے میں ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس کے ترجمے پر ابھی بھی کافی کام پڑا ہوا ہے۔ پہلے میرا ارادہ اردو پریس کو ایک بائی لنگوئل تھیم کے ساتھ ریلیز کرنے کا تھا لیکن اب شاید اس کے لیے وقت نہیں ملے گا۔ فی الحال میں ورڈپریس کا ترجمہ مکمل کرنے کے بعد اسے ڈیفالٹ تھیم کے اردو کسٹمائزڈ ورژن کے ساتھ ہی ریلیز کر دوں گا۔

اردو پریس میں ایک اور خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں رچ ایڈیٹر میں بھی براہ راست اردو لکھنا ممکن ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں آج کل ایک اور کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم موڈ ایکس پر بھی تحقیق کر رہا ہوں۔ اگر وقت ملا تو اردو ویب سائٹس تشکیل دینے کے لیے موڈ ایکس کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ موڈ ایکس اصل میں ایک کونٹینٹ منیجمنٹ فریم ورک ہے جو عام کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ flexible اور پاورفل ہے لیکن اس کا استعمال سیکھنے میں بھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
عارف کریم ہفتہ لائبریری کو عشرہ لائبریری کر دیا گیا ہے اب ہفتہ ٹیکنالوجی تین دن بعد شروع ہو گا۔اور ظاہر ہے ختم بھی تین دن بعد ہو گا۔ آپ ہفتہ ٹیکنالوجی میں اپنا حصہ کیسے ڈال رہے ہیں؟
 

arifkarim

معطل
عارف کریم ہفتہ لائبریری کو عشرہ لائبریری کر دیا گیا ہے اب ہفتہ ٹیکنالوجی تین دن بعد شروع ہو گا۔اور ظاہر ہے ختم بھی تین دن بعد ہو گا۔ آپ ہفتہ ٹیکنالوجی میں اپنا حصہ کیسے ڈال رہے ہیں؟

کیا ہر چیز کھول کر بتانا ضروری ہے؟:grin:
تین دن بعد اپنے آپ پتا لگ جائے گا:hurryup:
 
Top