ساتویں سالگرہ ہفتہ لائبریری: وارم اپ ٹائم :) پروگرام و ترتیب

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم​
اردو ویب کی ساتویں سالگرہ اور اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں ایک انتہائی اہم پیش رفت کے موقع پر آپ سب کو مبارک باد اور خوش آمدید!​
اچھا جناب ، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور انتظار کی بے چین گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں۔ آج سے ہفتہ لائبریری کا آغاز ہو رہا ہے اور آج ہی کے دن اردو لائبریری اسٹور سائٹ کا اجراء بھی ہو رہا ہے۔ اس کی تفصیلات جاننے کے لیے اب چند گھنٹوں کا فاصلہ باقی ہے اور چند گھنٹوں بعد آپ سب کو لائبریری اسٹور تک رسائی حاصل ہو گی ۔ اس حوالے سے سب سے پہلے خدا کا شکر کہ اس کی رحمت و کرم سے ہم سب کو آج یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے، ساتھ ہی تمام منتظمین کرام جن کا فوری اور بھر پور تعاون ہمیشہ ساتھ رہا ہے آپ سب کو شکریہ کہنا بہت کم ہے آپ کی مکمل توجہ اور بھر پور رہنمائی کے سامنے، اس کامیابی کے حصول میں دیگر کون کون سے محترم اراکین شامل رہے اس کی تفصیلات جلد ہی سامنے ہوں گی تاہم میں فردا فردا آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ آپ سب کی بے غرض محنت ، اردو اور لائبریری پراجیکٹ سے محبت اور اخلاص کی بدولت اس سنگ میل تک پہنچنا ممکن ہوا۔​
لائبریری اسٹور دیکھ کر آپ کو یقینا ایک خوشگوار تاثر ملے گا، آپ اپنے اولین تاثرات اس موقع پر آپ شیئر کرنا چاہیں تو خوش آمدید۔ آپ کا اظہار خیال تمام محترم اراکین کی لائبریری کے لیے محنت و خلوص کا اعتراف ہو گا جنھوں نے اپنی گوناگون مصروفیات سے وقت نکال کراپنے شب و روز یہاں صرف کیے ہیں۔ (میرا دل چاہ رہا ہے کہ سب کے نام ابھی سے لکھ دوں۔)​
ذیل میں ہفتہ لائبریری میں شامل پروگرام فہرست درج ہے:​
(ضرورت پڑنے پر اس ترتیب میں ممکنہ رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔)​
یہ مختصر تحریر وارم اپ کے طور پر ۔ ۔ ۔​
امید ہے آپ سب ہفتہ لائبریری میں ساتھ ساتھ رہیں گے، آپ سب کو خوش آمدید !​
ہفتہ لائبریری (ترتیب)
پہلا دن
تعارفی پوسٹ
لائبریری اسٹور کا اجراء
دوسرا دن
ٹائپنگ اپڈیٹ
ٹائپنگ ٹیم
نئی ایکٹیویٹی
تیسرا دن
سرورق ڈیزائن اپڈیٹ
مقابلہ برائے سرورق
فہرست عنوانات دستیاب برائے سرورق
گرافکس ٹیم
چوتھا دن
پروف ریڈنگ اپڈیٹ
پروف ریڈنگ کے لیے دستیاب عنوانات
پروف ریڈنگ ٹیم میں شمولیت
پانچواں دن
اسکین اپڈیٹ
اسکین ٹیم
چھٹا دن
گوشہ اطفال اپڈیٹ
گوشہ اطفال ٹیم
ساتواں دن
انفرادی ایکٹیویٹی​
(اراکین لائبریری کے لیے کسی بھی قسم کا عنوان شامل کر سکتے ہیں۔)​
اراکین جنھوں نے لائبریری پراجیکٹ میں اہم کردار ادا کیا​
آخری دن
اپڈیٹ ٹیم​
اختتام ہفتہ لائبریری​
 
Top