]ہزار اہلِ جنوں حلقہِ رسن میں رہے - شمیم جے پوری

تفسیر

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=rPzYSLFD5X4[/youtube]




ہزار اہلِ جنوں حلقہِ رسن میں رہے
مگر خیالِ پرستاریِ چمن میں رہے

ترے خیال کے احساں رہیں گے یاد ہمیں
جس انجمن میں رہے تیری انجمن میں رہے

گیا نہ قیدِ قفس میں بھی بانکپن اپنا
اُسی طرح سے رہے جس طرح چمن میں رہے

وہ خار جن سےگزرتے ہیں لوگ بچ بچ کر
بہار بن کے وہی میرے پیرہن میں رہے

تمام رات گزاری خیالِ خوباں میں
تمام رات ستاروں کی انجمن میں رہے

کچھ اس طرح سے رہو روحِ گلستاں بن کر
تمہارے بعد تمہاری مہک چمن میں رہے

یہ اختلاف نہ ہو مےکشوں میں اے ساقی
نئی شراب اگر ساغر کہن میں رہے


 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب تفسیر صاحب!
ایک مرتبہ پھر آپ نے کلام شاعر نہ صرف "بزبان" بلکہ "بروئے" شاعر ارسال فرما کر چار چاند لگا دیے۔:) شکریہ جناب!

انتہائی معذرت کے ساتھ عرض کرتا چلوں کہ تصویر و آواز کی ریکارڈنگ معیاری نہ ہونے کے باعث آپ سے اشعار کی تحریر میں منتقلی کے دوران کچھ الفاظ صحیح درج نہ ہو پائے۔
نیز مقطع بھی آپ نے اسی واسطے تحریر نہ کیا کہ آواز کا معیار واقعی اتنا برا تھا کہ سمجھ ہی نہیں‌آ رہی تھی کہ کیا فرمایا ہے شمیم صاحب نے۔

غزل کے صحیح الفاظ ذیل میں درج ہیں:

ہزار اہلِ جنوں حلقہِ رسن میں رہے
مگر خیالِ پرستاریِ چمن میں رہے

ترے خیال کے احساں رہیں گے یاد ہمیں
جس انجمن میں رہے تیری انجمن میں رہے

گیا نہ قیدِ قفس میں بھی بانکپن اپنا
اُسی طرح سے رہے جس طرح چمن میں رہے

وہ خار جن سےگزرتے ہیں لوگ بچ بچ کر
بہار بن کے وہی میرے پیرہن میں رہے

تمام رات گزاری خیالِ خوباں میں
تمام رات ستاروں کی انجمن میں رہے

کچھ اس طرح سے رہو روحِ گلستاں بن کر
تمہارے بعد تمہاری مہک چمن میں رہے

یہ اختلاف نہ ہو مےکشوں میں اے ساقی
نئی شراب اگر ساغر کہن میں رہے

درِ جگر بھی مِلا آستانِ تسکیں بھی
شمیم کیوں نہ سر افراز اہلِ فن میں رہے
 

تفسیر

محفلین
بہت خوب تفسیر صاحب! ایک مرتبہ پھر آپ نے کلام شاعر نہ صرف "بزبان" بلکہ "بروئے" شاعر ارسال فرما کر چار چاند لگا دیے۔:) شکریہ جناب!


شکریہ فاتح - مجھے خوشی ہے کہ آپ کے پاس صحیح اور مکمل غزل موجود تھی۔
پسند کرنے کا شکریہ:)
 
Top