ہر شاخ پر اُلو بیٹھا ہے گلشن کی حالت کیا ہوگی

پانچ سال جو نظر نہ آئے پھرآئے وہ لوٹ
ارے کیا دینا ان کو ووٹ جن کی نیت میں ہے کھوٹ
سو بار سوچنا یاروں کہیں غلطی نہ ہو جائے
ووٹ تم ان کو دینا جنتا کے کام جو آئے
ارے ایک بھی ووٹ تمہارا یونہی بیکار نہ جائے
ووٹ تم ان کو دینا جنتا کے کام جو آئے
تم جوتا اسے دیکھائوجو تم کو نوٹ دیکھائے
ووٹ تم ان کو دینا جنتا کے کام جو آئے
کچھ لوٹا ہے ان سرکاروں نے
کچھ رشوت کے بازاروں میں
یہ دیس ٹھکانے لگایا ہے کچھ بیکے ہوئے غداروں نے
سونے کی چڑیا لوٹی ہے
کچھ اپنوں نےکچھ بیگانوں نے
کچھ ڈاکو چور لیٹروں نے
کچھ بڑے سیاستدانوں نے
اپنی کرسی کے لالچ میں یہ دیس غریب بنایا ہے
بھوک ماری، غریبی نے یاروں دہشت گردی کو پھیلایا ہے
جب پہلی شرارت کھلتی ہے تو اگلی شرارت کیا ہو گی
اگلی شرارت کیا ہو گی اگلی شرارت کیا ہو گی
ہر شاخ پر اُلو بیٹھا ہے گلشن کی حالت کیا ہوگی
تم ان کے بھروسے مت رہنا یہ دیس کہ ٹکڑے کردینگے
یہ تم کو خالی کر دینگے پر اپنی تجوری بھر لیں گے
جھوٹے سپنوں میں مت اُلجھو سچائی کو پہچانو
منزل ہے تمہارے پاس کھڑی اب نیند سے جاگو نادانوں
اب نیند سے جاگو نادانوں
تم آنسو اگر بہائووہ اپنا خون بہائیں
ووٹ تم ان کو دینا جنتا کے کام جو آئے
سو بار سوچنا یاروں کہیں غلطی نہ ہو جائے
ارے ایک بھی ووٹ تمہارا یونہی بیکار نہ جائے
ووٹ تم ان کو دینا جنتا کے کام جو آئے​
 
Top