الف عین
ظہیراحمدظہیر
صابرہ امین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع؛راحل؛
-------------
ہرگز کسی غریب کو رسوا نہ کیجئے
دے کر خدا کے نام پہ چرچا نہ کیجئے
---------
کوئی خطا سے پاک ہو ،ممکن نہیں ہے یہ
لوگوں سے بات بات پہ جھگڑا نہ کیجئے
---------
ایسے تو زخم آپ کا ہو گا خراب ہی
اپنے کبھی یوں زخم کو کھرچا نہ کیجئے
----------
جو آج کا ہے کام ہو لازم وہ آج ہی
کل پر کسی بھی کام کو ٹالا نہ کیجئے
------------
کوئی خطا ہو آپ کے محبوب سے اگر
لوگوں میں اس کی بات کا چرچا نہ کیجئے
------
یوں زندگی وبال میں آئے گی آپ کی
آمد سے بڑھ کے آپ یوں خرچا نہ کیجئے
---------
جو بھی کریں وہ بات ذرا مختصر سی ہو
اپنی کسی بھی بات کو لمبا نہ کیجئے
---------
رب نے دیا ہے آپ کو جو کچھ جہان میں
اس کی عطا پہ آپ یوں اکرا نہ کیجئے
-------
جو آپ کا نصیب تھا وہ آپ کو ملا
اوروں کا مال دیکھ کے ترسا نہ کیجئے
----------
کتنے ہی بُت ہیں آپ نے دل میں سجا لئے
ارشد کبھی یوں نفس کی پوجا نہ کیجئے
------یا
ارشد ہے پیار آپ کو دنیا سے کیوں بھلا
ایسے تو آپ نفس کی پوجا نہ کیجئے
---------
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو معذرت، جب تک میں تفصیل سے دیکھ سکوں، تب تک دوسروں کو ٹیگ کر دو۔ پیر کو میری سرجری ہے آنکھ کی، اس کے ایک آدھ ماہ بعد ہی شاید دیکھ سکوں گا تفصیل ت۔ فی الحال خود ہی الفاظ اور ان کی ترتبدل بدل کر دیکھیں کہ کیا صورت آپ کو ہی بہترین لگتی ہے
 

صابرہ امین

لائبریرین
محترم ارشد بھائی
ہمیں آپ کے تمام اشعار حسب سابق بہت بھائے۔ جب استاد محترم رائے دیتے ہیں تو کچھ کوتاہیاں نظر آنے لگتی ہیں۔ آپ کے دوبارہ ٹیگ کرنے پر آپ کے ایک ایک شعر کو استاد محترم کی نظر سے دیکھنے کی کوشش کی بلکہ جرت کی۔ کچھ متبادل ذہن میں آئے ہیں اگرچہ ان میں بھی خامیاں ہوں گی۔ آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں کہ شاید کچھ کام کا شعر نکل ہی آئے۔

-------------
ہرگز کسی غریب کو رسوا نہ کیجئے
دے کر خدا کے نام پہ چرچا نہ کیجئے
---------

ہرگز کسی غریب کو رسوا نہ کیجئے
امداد اس کی کیجیے، چرچا نہ کیجئے

کوئی خطا سے پاک ہو ،ممکن نہیں ہے یہ
لوگوں سے بات بات پہ جھگڑا نہ کیجئے
---------

آدابِ زندگی کا سنہرا اصول ہے

یا
پیشِ نظر بھی رکھیے کچھ آدابِ زندگی

لوگوں سے بات بات پہ جھگڑا نہ کیجئے

ایسے تو زخم آپ کا ہو گا خراب ہی
اپنے کبھی یوں زخم کو کھرچا نہ کیجئے
----------

کیسے بھریں گے زخم بھلا آپ کے جناب
زخموں کو اپنے آپ یوں کھرچا نہ کیجیے

جو آج کا ہے کام ہو لازم وہ آج ہی
کل پر کسی بھی کام کو ٹالا نہ کیجئے
------------

بننا ہے کامیاب تو لازم ہے ایک گر
کل پر کسی بھی کام کو ٹالا نہ کیجئے

کوئی خطا ہو آپ کے محبوب سے اگر
لوگوں میں اس کی بات کا چرچا نہ کیجئے
------
محبوب کی تو ہر بات ہی اچھی لگتی ہے یا لگنی چاہئے۔ دوسروں تک پہنچانے کا سوچنا یعنی مرے پر سو درے ۔ ۔ :D

محبوب دل کی بات کہے آپ سے اگر
لوگوں میں اس کی بات کا چرچا نہ کیجئے

یوں زندگی وبال میں آئے گی آپ کی
آمد سے بڑھ کے آپ یوں خرچا نہ کیجئے
---------


اصرافِ زر سے ہوتی ہے تنگ دست زندگی
رزقِ حلال اپنا لٹایا نہ کیجیے

جو بھی کریں وہ بات ذرا مختصر سی ہو
اپنی کسی بھی بات کو لمبا نہ کیجئے
---------

بےجا طویل گفتگو ہوتی ہے اک وبال
اپنی کسی بھی بات کو لمبا نہ کیجئے

رب نے دیا ہے آپ کو جو کچھ جہان میں
اس کی عطا پہ آپ یوں اکرا نہ کیجئے
-------
ہر چیز بےثبات ہے، فانی ہے ہر بشر

بےجا غرور و ناز سے اکڑا نہ کیجیے
یا
رب کی عطا پہ اس طرح اکڑا نہ کیجئے

کتنے ہی بُت ہیں آپ نے دل میں سجا لئے
ارشد کبھی یوں نفس کی پوجا نہ کیجئے
------یا
ارشد ہے پیار آپ کو دنیا سے کیوں بھلا
ایسے تو آپ نفس کی پوجا نہ کیجئے
---------

ہوں گے خراب آپ کے دنیا و آخرت
ارشد کبھی بھی نفس کی پوجا نہ کیجئے
 
آخری تدوین:
صابرہ بہن آپ کے اشعار بہت خوبصورت ہیں ۔خاص طور پر مقطع تو آپ نے بہت خوبصورت اور میرے ذہن کے مطابق کر دیا ہے۔استادِ محترم تو چھٹی پر جا رہے ہیں کیونکہ ان کی آنکھ کی سرجری ہے سوموار کو۔آپ اپنے مشوروں کی نوازش جاری رکھیں ۔ باقی اساتذہ تو مجھ غریب پر توجہ نہیں دیتے ۔نہ جانے کیا بات ہے
 

امین شارق

محفلین
اس وقت تو معذرت، جب تک میں تفصیل سے دیکھ سکوں، تب تک دوسروں کو ٹیگ کر دو۔ پیر کو میری سرجری ہے آنکھ کی، اس کے ایک آدھ ماہ بعد ہی شاید دیکھ سکوں گا تفصیل ت۔ فی الحال خود ہی الفاظ اور ان کی ترتبدل بدل کر دیکھیں کہ کیا صورت آپ کو ہی بہترین لگتی ہے
استاد محترم الف عین صاحب اللہ پاک آپ کی آنکھ کی سرجری کو کامیاب اور آنکھوں کے نور میں اضافہ کرے اور صحتِ کاملہ عطا کرے آمین۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ بہن آپ کے اشعار بہت خوبصورت ہیں ۔خاص طور پر مقطع تو آپ نے بہت خوبصورت اور میرے ذہن کے مطابق کر دیا ہے۔استادِ محترم تو چھٹی پر جا رہے ہیں کیونکہ ان کی آنکھ کی سرجری ہے سوموار کو۔آپ اپنے مشوروں کی نوازش جاری رکھیں ۔ باقی اساتذہ تو مجھ غریب پر توجہ نہیں دیتے ۔نہ جانے کیا بات ہے
پسندیدگی کا شکریہ، ارشد بھائی۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے۔ اگر محفل آنا ہوا تو آپ کے اشعار پر اپنی ناچیز رائے پیش کرتے رہیں گے، ان شاٰ اللہ۔

عموماً محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی اپنی رائے کا تفصیلی جواب دیتے ہیں مگر آپ ان کو ٹھیک طرح سے ٹیگ نہیں کرتے۔ آپ صرف کاپی اور پیسٹ کردیجیے جیسا ہم نے ٹیگ کیا ہے تاکہ آپ کا پیغام ان تک پہنچ سکے۔
 
Top