آج کام سے گھر آرہا تھا چنچی رکشے میں بیٹھا جس میں بہت سارے لوگ بیٹھ کر جاتے ہیں۔ بیٹھا سامنے سے ایک لیڈیز رکشے کے قریب آکر بولتی ہے کہ میرے پیسے چھین لئے ہیں اور موبائل بھی میں نے کہا آپ بیٹھ جائیں کرایہ میں دے دونگا ۔ وہ بیٹھ گئیں اتنے میں ایک سامنے سے ایک صاحب آئے اور مجھ سے بات کرنے لگ گئے وہ ایسے بات کررہے تھے جیسے مجھے جانتے ہوں تو میں اُن سے یہ تو نہیں کہ سکتا تھا کہ آپ کون ہیں اُن کو بُرا لگتا میں نے کہا کہ آپ کہاں رہتے ہیں اُنھوں نے جگہ کا نام بھی بتایا پر مجھے پھر بھی صحیح سے یاد نہیں آیا پھر باتوں باتوں میں میں نے اُن سے کہا کہ آپ کام کیا کرتے ہیں تو اُنھوں نے بتایا کہ میں برگر کا کام کرتا ہوں جب مجھے یاد آیا کہ یہ صاحب تو ہمارے ہی محلے کے ہیں جو کہ بھینس کالونی سے آتے ہیں سامان وغیرہ لے کر خیر وہ لیڈیز اُتر گئی یہ کہتے ہوئے کہ میں نے اُن کا کرایہ دینا ہے میں نے کہا ٹھیک ہے ۔ جب میں اُترنے لگا تو برگر والے بھائی صاحب نے میرا کرایہ ادا کردیا اور میں نے اُس آنٹی کا اتنی جلدی صلہ دے دیا اللہ نے اِس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے شاید میں تو یہی کچھ سمجھ سکا ہوں۔
 
Top