ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے

طالش طور

محفلین
سر الف عین
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے
تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے

دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں
میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے

اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے

اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے

کس کو معلوم نہیں میرا جنازہ ہے اٹھا
ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے

رہروِ شہرِ تمنا سے نہ پوچھو طالش
کس نے کانٹے دئیے گلشن کو صبا دی کس نے
 
سر الف عین
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے
تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے

دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں
میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے

اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے

اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے

کس کو معلوم نہیں میرا جنازہ ہے اٹھا
ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے

رہروِ شہرِ تمنا سے نہ پوچھو طالش
کس نے کانٹے دئیے گلشن کو صبا دی کس نے
خوبصورت! بہت داد قبول فرمائیے طالش طور بھائی

اسے تو آپ کی پابندِ۔ بحور شاعری کے زمرے میں ہونا چا ہیے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
واہ طالش صاحب ۔ بہت خوب ۔
ایسا الگتا ہے یہاں کس نے کی جگہ کسی نے ہونا چاہیئے ۔ اس لیے اس کو سوالیہ اسلوب میں ترتیب دے سکتے ہیں جو پہلے مصرع سے اچھی طرح مطابق ہو جائے ،
جیسے
سوتے سوتے مری۔۔۔۔
البتہ غزل ساری بہت عمدہ ہے ۔
 

طالش طور

محفلین
واہ طالش صاحب ۔ بہت خوب ۔
ایسا الگتا ہے یہاں کس نے کی جگہ کسی نے ہونا چاہیئے ۔ اس لیے اس کو سوالیہ اسلوب میں ترتیب دے سکتے ہیں جو پہلے مصرع سے اچھی طرح مطابق ہو جائے ،
جیسے
سوتے سوتے مری۔۔۔۔
البتہ غزل ساری بہت عمدہ ہے ۔

جناب سید عاطف علی شاہ صاحب جس طرح آپ فرما رہے ہیں اس طرح سے تو بہر یکسر تبدیل ہو جائے گی اور نئے سرے سے تمام اشعار کی مشق کرنی پڑے گی بہرحال غزل کو سراہنے کے لئے شکریہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جناب سید عاطف علی شاہ صاحب جس طرح آپ فرما رہے ہیں اس طرح سے تو بہر یکسر تبدیل ہو جائے گی اور نئے سرے سے تمام اشعار کی مشق کرنی پڑے گی بہرحال غزل کو سراہنے کے لئے شکریہ
سوتے سوتے مری زنجیر ہلادی کس نے ؟
اس سے بحر میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا ۔ البتہ اسلوب سوالیہ ہو جاتا ہے ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
طالش طور بھائی السلام علیکم -
میں نہیں رند مجھے آج پلا دی کس نے
تیرے بیمارِ تمنا کو دوا دی کس نے

دل یہ کہتا ہے کہ بے نوری کا ماتم کرلوں
میری آغوش میں یہ رات سلا دی کس نے

اپنی گم گشتہ جوانی کی جھلک سے پوچھو
خود کو خود ساختہ ہجراں کی سزا دی کس نے
ما شاء اللہ خوب اشعار ہیں-
اپنے چہرے کو اسیری کی ردا سے ڈھانپے
میں تو سویا تھا کہ زنجیر ہلا دی کس نے
دوسرے مصرع میں "کہ" کو "یہ" سے بدل دیں :

میں تو سویا تھا یہ زنجیر ہلا دی کس نے
کس کو معلوم نہیں میرا جنازہ ہے اٹھا
ہائے اس موڑ پہ جینے کی دعا دی کس نے

رہروِ شہرِ تمنا سے نہ پوچھو طالش
کس نے کانٹے دئیے گلشن کو صبا دی کس نے

دونوں شعروں کے پہلے مصرعے کمزور محسوس ہوتے ہیں -
 
Top