تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

جی ہے تو سہی مگر یہ کوئی مناسب طریقہ تو نہیں ہے مجھ جیسے نا پختہ شاعر کو اس کی شاعری سننے کے سبز باغ دکھا کر بعد میں یوں لوٹ پوٹ ہونا کہ دیکھا کیسا اُلو بنایا :(
میں نے ایک جگہ ایسے سہی لکھا تو شمشاد بھائی نے ڈانٹا اور کہا صحیح لکھا کرو۔:)
 
سلمان حمید

محفلین
واااااااااااااااااااااااٹ !!! یہ کس نے کہا کہ سنوں گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :eek:بھئی کمٹمنٹ تو پڑھنے پر ہوئی تھی:cautious:
شاعر ایک ایسی صنف ہے جو شاعری سننے والےاور پڑھنے والے دونوں کا اپنا محسن سمجھتا ہے۔ اور آج کل کا نیا شاعر تو نفسا نفسی اور مصروفیت کے اس دور میں کسی بہرے سامع اور اندھے قاری تک کی تلاش میں نکل جاتا ہے۔ آپ برا مت مانیں، میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ شاعر ہونے کے ناطے مجھے ایک بھی قاری یا سامع کو منانے کے لیے ہر اس کانٹریکٹ پر دستخط کر دینے ہیں جس کی بھلے ایک بھی شِق میرے حق میں نہ ہو :(
 
قیصرانی

لائبریرین

کانٹریکٹ تو خود ہی ریجکٹ کر دیا آپ نے
واوووووووووو اپ نے تو پتا چلا بھی لیا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:بٹ ڈونٹ وری اپ کی پوئٹری پڑھا کروں گی کاز مجھے پڑھے بغیر وا وا کرنے کا بہت مزا آتا ہے :biggrin::biggrin::biggrin::biggrin:
 
سلمان حمید

محفلین
میں نے ایک جگہ ایسے سہی لکھا تو شمشاد بھائی نے ڈانٹا اور کہا صحیح لکھا کرو۔:)
لیکن اصلاحی بھائی میں نے یہ صحیح کی بجائے سہی ہی لکھا تھا جیسے فقرے پہ زور ڈالنے کے لیے ہم بولتے ہیں کہ "یہ چیز میرے پاس ہے تو سہی مگر میں تجھے نہیں دوں گا"
لیکن اب میں کشمکش کا شکار ہوں کہ "سہی" کوئی لفظ ہوتا بھی ہےاردو میں کہ نہیں :(
 
نیرنگ خیال

"سہی" اور "صحیح" الگ الگ الفاظ ہیں۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ منصور مکرم بھائی اور سیدہ شگفتہ بہن :)

آپ کے ایک ہی فقرے میں مجھے تضاد نظر آرہا ہے :p

دیکھیں اگر آپ ہمت نہیں کریں گی تو ہم جیسے نئے نئے محفلین کیسے سیکھیں گے؟ چلیں شاباش، اللہ کا نام لیں اور تلاش شروع کریں :)

میں کام کر کر کے تھک گئی ہوں پہلے ہی ، ابھی بھی حلیم بنانے والی ہے :cautious:
 
سلمان حمید

محفلین
میں کام کر کر کے تھک گئی ہوں پہلے ہی ، ابھی بھی حلیم بنانے والی ہے :cautious:
دیکھئے ایک سافٹ وئیر انجنئیر ہونے کے ناطے میں آپ کو یہی مشورہ دوں گا کہ جو چیز آسانی سے دستیاب ہو اس کو خود بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپنی ترجیحات کو بدلیں اور ترقی کریں :p
حلیم بازار سے منگوا لیں اور وہ تمام ضروری کام پہلے کر لیں جن کے رہ جانے پر بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
 
اففف آپ بھی بلال بھائی کی طرح ترقی کے مشورے دیتے ہیں !!! ہا ہائے ۔۔۔ بائے دا وے کیا آپ کو معلوم ہے کہ بازار کی بنی حلیم میں کیسی کیسی چیزیں ڈالی ہوتی ہیں ؟؟
 
ہاں آپ کی اس بات سے تو میں سو فیصد متفق ہوں، تو پھر آپ حلیم بنانے کا وقت لے لیجئے اور کسی استاد کی تلاش شروع کر دیں۔ میں تو کل سے ایک غزل یہاں ارسال کر کے منتظر ہوں مگر کوئی بھی جواب نہیں دے رہا۔ شاید سبھی اس مخمصے میں ہیں کہ اس کو کیا ایسا لکھیں کہ اس بیچارے کی دل آزاری نہ ہو :(
 
لیجیے ہم نے استاتذہ اکرام اور شاعری میں دلچسبی رکھنے والوں کو ٹیگ کر دیا وہاں :)
 
Top