تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

KwULv.png
 
سلمان حمید

محفلین
لو جی، میں تو کچھ زیادہ ہی سیدھا نکلا کہ اس دھاگے کو ہی بھول گیا اور پتہ نہیں یہاں مچتے ادھم اور ہوتی دھینگا مشتی کی اطلاعات کب آئیں اور کب نظر انداز ہوئیں مجھے پتہ ہی نہ چلا۔ اب سیدھا تو میں خود کو کہہ اور سمجھ رہا ہوں، آپ حضرات اور خواتین تو بدّھو، بونگا، اللہ لوک، بیوقوف اور پتہ نہیں کیا کیا کہیں گے لیکن بقول میری اور بہت سوں کی امّیوں کے، جو کہتا ہے وہ خود ہی ہوتا ہے :)

میں کچھ کچھ جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں، امید ہے کہ آئندہ سے چلتی ہوئی بحث میں وقت سے ہی کود جایا کروں گا لیکن نہیں، میں نے سنا تھا کہ چلتی بِستی میں سر نہیں دینا چاہیئے :(

اطلاع کے لیے شکریہ لیکن میں مولی ہرگز نہیں بننا چاہتا تو مہربانی فرما کر مجھے واپس انسان بننے کا طریقہ عنایت کر دیں :(

جی جی بلکل ٹھیک کہا اپ نے جو بھی کہا ہو گا :confused3::confused3::confused3::confused3:
میں نے اپنی نرسری سے لے کر ایف ایس سی تک پڑھی ساری اردو کو ایک پونے (روٹیوں والا رومال) میں رکھ کر گھنٹہ نچوڑا، پھر ان ہیرے جیسے ، موتیوں جیسے الفاظ (میٹرک کی اردو توبوجہ اعزازی مارکس رومال میں ہی رہ کر چھانٹی ہو گئی) کو اکٹھا کر کے ایک فقرہ بنایا اور یہ قدر پائی ؟؟؟ :(

خوش آمدید سلمان حمید۔ :)
بہت شکریہ بھائی :)
جرمنی کے کھیت میں پاکستانی مولی :laugh:
آپ نے پردیس میں دیس کی یاد دلا دی۔ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ بے شک مولی ہی سہی لیکن ہوں تو اپنے دیس کی :) لیکن رکیے، مجھے مولی سے انسان بننا ہے تو آپ نے کوئی طریقہ سوچا ماہی احمد جی؟
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
اطلاع کے لیے شکریہ لیکن میں مولی ہرگز نہیں بننا چاہتا تو مہربانی فرما کر مجھے واپس انسان بننے کا طریقہ عنایت کر دیں :(
دعویٰ تو آپ کا اپنا تھا۔۔۔
اجی غلطی سے تو دنیا بھی تباہ ہو سکتی ہے ہم بھلا کس کھیت کی مولی ہیں :(
 
سلمان حمید

محفلین
دعویٰ تو آپ کا اپنا تھا۔۔۔
اجی آپ سے کوئی بحث تھوڑی ہے جو کسی کی جیت ہار ہو گی۔ کہہ دیا ہو گا معصومیت سے، اب ایسے کیا کسی کے پرانے پیغامات کے اقتباسات لے کر یاد دہانی کروانا اور ویسے بھی ہم نے کونسا جی جان سے کہہ دیا تھا کہ ہم مولی ہیں۔ اور اگر ہیں بھی تو اب ہمیں ہمیشہ مولی تھوڑی ہی نا بنے رہنا ہے :(
 
گڑھے مردے تو آپ نے اُکھیڑے تھے جناب :) میں تو آرام سے اسائمنٹ بنا رہی ہوں :)
 
سلمان حمید

محفلین
گڑھے مردے تو آپ نے اُکھیڑے تھے جناب :) میں تو آرام سے اسائمنٹ بنا رہی ہوں :)
مردوں سے یاد آیا کہ میں نے دل کی تو فٹافٹ مان لی، ضمیر سے پوچھا ہی نہیں کہ وہ کیا کہتا ہے۔
میرا خیال ہے مجھے اپنی غلطی مان کر معذرت کر لینی چاہیئے اور چپ چاپ مولی بن کر سارے کھیت میں تانک جھانک کرنی چاہیئے کہ کون کون اس کھیت کی مولی ہے :)
 
اس؟
 
Top