تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

مزمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

امید ہے کہ تمام اراکین خیر و عافیت سے ہوں گے اور اس اردو محفل میں آپ سب سے گفت و شنید اچھی رہے گی۔ اور آپ سے مجھے اور مجھ سے آپ کو سیکھنے اور سکھانے کا اچھا موقع ملے گا۔

وسلام
مزمل حسین
 

نایاب

لائبریرین
محترم مزمل حسین صاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
ان شاء اللہ
ہم سب کو اک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
 

مزمل حسین

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ.
یہ بہت اچھی سائٹ ہے اور میں فورم جوائن کرکے خوشی محسوس کرتا ہوں.
کل چھوٹے بھائی صاحب سے اردو ویب فورم پر ایک عدد کھاتہ بنانے کی درخواست کرنے کے بعد کام سے چلا گیا. واپسی پر پتا چلا کہ جناب ناصرف میری درخواست کو شرف_قبولیت دے چکے تھے بلکہ تعارفی تحریربھی (کسی ممبر کی پوسٹ سے کاپی کرکے) کر ڈالی، جسے پڑھ کے خجالت بھی ہوئی. تاہم میں شکر گزار ہوں تمام دوستوں اور استاد محترم محمد وارث صاحب کا کہ جنھوں نے وسیع القلبی سے خوش آمدید کہا.
 

مزمل حسین

محفلین
استاد محترم محمد وارث صاحب کے لیے
بقول آتش
"نام کو میرے بھی احباب میں اپنے لکھے
ذرہ سمجھا ہے جو وہ مہر_جہاںتاب مجھے"

دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو دنیاو آخرت میں بھلائی عطا فرمائے. آمین.
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید مزمل۔ آپ کے بھائی نے محض بھائیوں کی خیریت پوچھی، شاید اسی لئے صرف ایک بہن یہاں آئی ہے، اور وہ بھی اس لئے کہ وہ بزعم خود مرد ہے!!
 

مزمل حسین

محفلین
وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام، اللہ اللہ
کہاں میں، کہاں یہ مقام، اللہ اللہ

استاد گرامی آپ کا بہت شکریہ اس ناچیز کو از خود مخاطب کرنے کے لیے.
ویسے ایک نہیں دو بہنوں نے خوش آمدید کہا ہے
 
Top