تعارف ھم بھی ہیں تیری محفل میں۔۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، یہاں آپ کی تسلی و تشفی کے لیے اعجاز بھائی، وارث بھائی، فاتح بھائی، محمود بھائی اور بھی کئی ایک موجود ہیں، جو آپ کی خاطر خواہ تواضح کر دیا کریں گے۔
 

مزمل حسین

محفلین
غالبا 2010ء میں یہاں کے ایک پرائیویٹ کالج میں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں انور مسعود سمیت دیگر معروف شعرا کی شرکت متوقع تھی، ہم نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور فورا سے پہلے مشاعرہ منتظمیں سے رابطہ کیا کہ ہم بھی شعر کہتے ہیں اور مشاعرہ پڑھیں گے
 

مزمل حسین

محفلین
(آج بھی وہ لمحات یاد آتے ہیں ہیں تو رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، وہ تو قسمت اچھی تھی ورنہ انڈے ٹماٹر نہ سہی لاتیں، گھونسے اور دھکے کھانے کا شرف تو فی البدیع حاصل کیا جا سکتا تھا)
ہوا یوں کہ کسی غیر کالج کا طالب علم ہونے کی پاداش میں ہمیں اجازت نہ مل سکی. اپنی ریجکشن کا افسوس تھا لیکن یہ سوچ کر خود کو تسلی دی کہ چلو اچھا ہوا کیا خبر کوئی شعر بھولے سے بے وزن رہ گیا ہو اور وہاں پکڑ ہو جاتی
 

مزمل حسین

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ نیٹ پہ حادثاتی طور پر علم عروض پر مبنی ایک انتہائی ضخیم مضمون کھل گیا جو شاید عروض کی تاریخ پر مبحث تھا، جس کی سمجھ تو نہیں آئی پر اتنا پتا چل سکا کہ شاعری کے بارے میں ہے اور شاعری سکھانے کی باتیں ہو رہی ہیں، شدید گھبراہٹ ہوئی، دل ڈوبتا محسوس ہوا، سو فورا نظریں ہٹائیں اور ارادہ مصمم باندھا کہ ہم کبھی عروض والی شاعری نہ کریں گے کہ یہ اصلی شاعروں کا کام ہے. ہم تو بس سیدھی سادھی، عروض سے پاک شاعری کریں گے
 

مزمل حسین

محفلین
یہ فروری 2012 کے بعد کا ذکر ہے جب نیٹ پر کوئی غزل تلاشتے ہوئے استاد محترم جناب محمد وارث کے بلاگ پر جا پہنچے. غزل سے مستفیض تو ہوئے پر ہر شعر کے ساتھ عربی اور ریاضی پر مبنی کچھ تفصیل بھی مجود پائی جسے غیر ضروری اور غیر متعلقہ گردانتے ہوئے نظر انداز کر دیا گیا.
پھر بسا اوقات اشعار کی تلاش میں وہاں جا پہنچتے. اب ہمیں پرانا حادثہ کچھ کچھ یاد آنے لگا تو سمجھنے میں دیر نہیں لگائی کہ یہ بھی عروض کا کوئی چکر ہے .
لیکن اس سے ہمارے پائے استقلال میں ذرا بھی لغزش نہ آئی اور یہی کہا کہ ہم کوئی اصلی والے شاعر تھوڑی ہیں، ہم تو بغیر عروض والی شاعری ہی کریں گے...
 

مزمل حسین

محفلین
ایک دن خوش قسمتی یا بد قسمتی سے علم عروض پر آپ کی تحریر، جس میں ہجوں کے تعارف سے آغار کیا گیا تھا، کھل گئ اور خود بخود پڑھی جانے لگی اور پھر ایک ہی نشست میں تمام تحاریر بحر ہزج سمیت، پڑھی جاتی چلی گئیں اور کاشانۂ اردو ایک بنے بنائے شاعر سے خالی ہوتا چلا گیا.
"ایک نعمت بھی یہی، ایک قیامت بھی یہی
روح کا جاگنا اور آنکھ کا بینا ہونا"
حالت ہی عجب تھی، خوشی و غم سے ملی جلی کیفیت. غم یہ تھا کہ اب کبھی شعر نہ کہ سکوں گا.
شعر کہنے سے پکی توبہ کر لی اور تقطیعاں شروع کر دیں. اصل میں تقطیع نا دانستہ شروع ہو جاتی ہے اس لیے بحور کا سر سری جائزہ بھی لینا پڑتا ہے.
المختصر اب ہم تقطیع نگار ہوتے ہیں...
 

الف عین

لائبریرین
تب تو بالکل درست جگہ آئے ہو مزمل۔
ایک اور مزمل بھی یہاں بسمل بن کے آئے ہوئے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

امید ھے کے تمام بھائی حضرات خیر عافیت سے ہونگے اور اس اردومحفل میں آپ حضرات سے گفتگو شنید اچھی گزرے گی۔
اور اپ سے مجھے اور مجھ سے آپ کو سیکھنے اور سیکھانے کا اچھا موقع ملے گا

وسلام
مزمل حسین

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ

اردو محفل میں خوش آمدید مزمل بھائی :)
 

موجو

لائبریرین
جناب مزمل صاحب
ہم آپ کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں
اور امید کرتے ہیں کہ آپ کے آنے سے ہماری محفل مزید پر رونق ہوجائے گی۔
 
Top