تاسف گیٹ ول سون(چھوٹے بھا)،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
بوچھی اب قیصرانی کیسے ہیں؟؟؟کب تک آ رہے ہیں محفل پر

بات ہو تو میرا سلام کہیے گا



جی تعبیر ، میری تو ہر روز بعد بات تو ہوتی ہی رہتی ہے ۔ اب تھیک ہیں ،،۔ ریسٹ پے ہیں ،، اب کہ بات ہوئی تو سلام بول دوں گی آپکا بھی ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ سب کا اور باجو کا بطور خاص بہت شکریہ

دراصل یہ مسئلہ دو اڑھائی سال سے چل رہا تھا کہ اچانک پیٹ میں درد ہوتا تھا اور ہسپتال بھی جانا پڑتا تھا۔ ہر بار پین کلر لینے کے بعد آرام آ‌جاتا۔ اس بار یعنی آٹھ تاریخ کو ہمارے نزدیک والے ہسپتال میں ایک رشئین ڈاکٹر تھی جس نے کہا کہ اتنے لمبے عرصے سے مسئلہ چل رہا ہے تو اس کا حل نکلنا چاہئے۔ اس نے Valkeakoski کے ہسپتال ریفر کیا۔ وہاں انہوں نے پندرہ بیس مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے اور پھر ڈیوٹی ڈاکٹر نے سرجری ڈپیارٹمنٹ سے سرجن کو کال کیا۔ سرجن صاحبہ کوئی دو گھنٹے تاخیر سے آئیں۔ انہوں نے چیک اپ کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں اپینڈکس ہی ہے۔ تاہم سو فیصد یقینی نہیں تھا۔ اس لئے سی ٹی سکین کے لئے ریفر کیا۔ سی ٹی سکین میں فوراً علم ہو گیا کہ اپینڈکس ہے اور پوری طرح سے انفیکٹڈ ہے۔ تاہم میرے کیس میں اپینڈکس اپنی اصل یا نارمل جگہ سے ہٹ چکا تھا اور اس کا رخ بھی اوپر کی طرف ہو چکا تھا۔ جس کی وجہ سے عام علامات موجود نہیں تھیں۔ خیر سرجن کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہو چکا تھا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے دوبارہ سرجن کو سی ٹی سکین کا رزلٹ بتایا اور بلڈ ٹیسٹ بھی کہ انفیکشن لیول اس وقت 177 پر ہے جو انتہائی حد کو چھو رہا تھا تو سرجن نے اسی وقت آپریشن کا فیصلہ کر لیا

آپریشن شام سوا پانچ بجے شروع ہوا اور چھ بجے مجھے جگا دیا۔ انستھیزیا ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کوئی مسئلہ چونکہ نہیں ہوا اس لئے اگلے دن میں گھر جا سکتا ہوں۔ رات ہسپتال گزری۔ اگلے دن بارہ بجے چھٹی ہو گئی۔ التبہ ڈرائیو کرنے کے لئے ایک دن مزید انتظار کا کہا گیا تھا۔ سرجن نے یہ بھی بتا دیا کہ چونکہ آپریشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا اس لئے امید ہے کہ اینٹی بائیوٹیکس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اگر درد ہو تو بروفن یعنی Ibumax لے سکتا ہوں یا Ketorin

ٹانکے بدھ کے روز کھلنے تھے، یعنی پندرہ تاریخ کو۔ تاہم آپریشن کے تیسرے دن مجھے اندازہ ہوا کہ انفیکشن ہو رہا ہے۔ تاہم ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ معمولی سا اگر کوئی مواد زخم سے رسے تو کوئی پریشانی والی بات نہیں۔ تاہم ہفتے کی رات کو یہ مواد اتنا گاڑھا ہو چکا تھا کہ مجھے یقین ہو گیا کہ انفیکشن ہو چکا ہے۔ تاہم یہ زخم کے صرف ایک چھوٹے سے حصے پر ہی تھا۔ ہفتے کی رات کو پھر اسی ہسپتال گیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے ایک پتلی سی تیلی کو زخم میں گھسیڑ کر سیمپل لیا اور پھر اینٹی بائیوٹک لکھ دی۔ چونکہ ہفتے کی رات اور اتوار کے دن کو فارمیسی بند تھی تو یہ دو ڈوز انہوں نے خود سے دیں

ٹانکے بدھ کی بجائے جمعہ کو کھلنے تھے، تاہم جمعے تک زخم خشک نہیں ہوا تو پیر کا کہا۔ پیر کو ایک ٹانکہ کھول دیا گیا اور بقیہ دو باقی ہیں۔ کل پتہ چلے گا کہ کیا پوزیشن ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائی جی، آپ کے پاس یاہو میسنجر ہے جو پرانا ہے۔ دوسرا اس کی مدد سے جب م س ن پر بات کرتے ہیں تو کسی بھی وقت رابطہ ختم ہو جاتا ہے۔ براہ کرم آپ ہاٹ میل پر رجسٹر ہو کر آئیں اور پھر بلا رکاوٹ آپ سے بات ہوتی رہے گی
 

تیشہ

محفلین
102.gif

102.gif


102.gif

102.gif
 

حجاب

محفلین
میں نے تو یہ تھریڈ دیکھا ہی نہیں :( اللہ آپ کو ہمیشہ صحت مند رکھے قیصرانی میری دعائیں آپ کے لیئے :)
 

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھا ، میں نے آپکے جوہر جوشاندے کے پیکٹ سے ایک پیکٹ کھول کر اپنی چائے میں ڈالا ہے :confused: بہت بری طبعیت ہے آج میری فلو ، اور چھینکوں سے :(

تو میں کچن میں دودھ پتی بنا رہی تھی تو آپکے پیکٹ سامنے ہی پڑے نظر آئے تو میں نے ایک کھول کر ڈال لیا ہے ۔ :|

:hatoff:
 

قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں‌باجو۔ جتنے چاہیں استعمال کر لیں۔ ادھر آج عائشہ کو بھی زکام شروع ہو گیا ہے۔ آپ والے پچھلے جوشاندے چند ایک بچے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ ان کا زکام تو ٹھیک ہو جائے گا۔ البتہ اگر مجھے ہوا تو پھر آپ کو مزید جوشاندے کچھ جلدی بھیجنے پڑیں گے :(
 

تیشہ

محفلین
کوئی بات نہیں‌باجو۔ جتنے چاہیں استعمال کر لیں۔ ادھر آج عائشہ کو بھی زکام شروع ہو گیا ہے۔ آپ والے پچھلے جوشاندے چند ایک بچے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ ان کا زکام تو ٹھیک ہو جائے گا۔ البتہ اگر مجھے ہوا تو پھر آپ کو مزید جوشاندے کچھ جلدی بھیجنے پڑیں گے :(


:hatoff:

میں پرسوں تک سینڈ کر دوں گی آپکو ، اگر میرے سامنے پڑے رہے تو میں نے نکال نکال کر چائے میں ڈال کر خود ہی ختم کرجانے ہیں :blush: اس لئے میں دو ، دن تک پارسل کردیتی ہوں آپکو ،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top