گھر پر مچھلی خود ابالیے

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس مدعے پر ہم آپ دونوں مہا پُرشوں کی بات سے سہمت ہیں۔ پہلے، پہلے حضرت کی بات پر ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ آج کل ہم دوسروں کی ہاں میں ہاں اور ناں میں ناں ملانے والی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں۔ کیوں کہ معلوم و نامعلوم تاریخ میں صدیوں سے قائم اس روایت کی کامیابی کے تواتر سے ثبوت ملتے ہیں۔ تو پہلے حضرت کی بات بالکل صحیح ہے، بھلا مچھلی ابالنا بھی کوئی خطرناک کام ہے؟ اور خطرہ کیسا بھائی؟ یہ مچھلی ہے ایٹم بم نہیں کہ پھٹ گیا تو دیگچی کا کریا کرم ہوجائے گا اور بیگم وہ بے بھاؤ کی سنائیں گی کہ آٹے دال کا بھاؤ الگ یاد آئے گا اور نانی الگ۔ لہٰذا جب مچھلی مچھلی ثابت ہوئی ایٹم بم نہیں تو اسے ابالنا بھی قطعاً خطرناک ثابت نہیں ہوا۔ چناں چہ بے فکر ہوکر مچھلی ابالیے۔ عاقبت کی خدا جانے۔
اب چلتے ہیں دوسرے حضرت کی طرف جو واقعی ’’بڑے حضرت‘‘ ہیں۔ تربوز بیچنے والے پٹھان بھائی کے لکڑ والی ترازو میں تولنے پر ان کی بات بھی کافی وزنی ثابت ہوئی۔ بتائیے اگر مچھی ابالنا واقعی خطرناک ثابت ہوا تو یہ کتنی خطرناک بات ثابت ہوگی۔ مچھلی ابلتے سمے دیگچی میں پھٹ پڑی اور پھٹی بھی بگ بینگ کے انداز میں تو کائنات میں جو بھی خرابا واقع ہو کم ہوگا۔ سب سے بڑا خانہ خرابا تو یہ ہوگا کہ جھٹ سے بگ بینگ کی طرح اس دنیا کے متوازی ایک اور دنیا وجود میں آجائے گی اور اس سے بھی بڑا خرابا یہ ہوگا کہ جیسے اِس دنیا میں ہر چیز مٹی کی بنی ہے اُس دنیا کی ہر چیز مچھلی سے بنی ہوگی۔ سوچیے ذرا کیسا لگے گا مچھلی کے بنے بھیا اور مچھلی کی بنی سیما آپا۔ بھیا کی تو خیر ہے لیکن سیما آپا جن کو مچھلی کی بُو بھی پسند نہیں بھلا سراپا مچھلی کی بنے ہونے کے بعد ان پر کیا گزرے گی۔ جو جو گزرے گی اس کا تو سوچ کر ہی ہم پر وہ وہ گزر رہی ہے۔
نا بابانا۔ ہم تو باز آئے مچھلی ابالنے کے ایسے خطرناک کام سے۔ اس سے ہزار درجہ بہتر ہے کہ ہم اپنی نصف بہتر سے کہہ کر دال چاول بنوالیں۔
ویسے آپس کی بات ہے۔ اس میں کہنے سننے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ہر روز کی طرح خودبخود آج بھی بننے دال چاول ہی ہیں!!!
سچ کہتے ہیں سیانے کہ ہر کسی کو اپنے اپنے دور کی باتیں یاد آتی ہیں 😊
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اپنا دور کیا معنی؟؟؟
ہم ابھی زندہ ہیں (ماشا ء اللہ)۔۔۔
تو ہمارا دور یہی دور ہے!!!
دور سے مراد بچپن اور جوانی کا دور۔۔
تو آپ کا کیا خیال ہے کہ میں خدانخواستہ کسی اور جہان سدھارنے کے بعد کی یاد کا ذکر کر رہا ہوں۔
 

سید عمران

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی ابھی اچانک بیٹھے بٹھائے ذہن زرخیز میں یہ سوال رستخیز اٹھا کہ۔۔۔
نصف بہتر کو نصف بہتر کیوں کہتے ہیں؟؟؟
کیا پوری بدتر کہتے دانتوں پسینہ آتا ہے؟؟؟
یہاں صرف نصف اور کامل مچھلیوں تک رہیں ۔ ورنہ یہ بحث کتنے ہی صفحات اور دھاگوں کو نگل جائے گی ۔
اگر کرنا ہی چاہتے ہیں تو پھر انتظامیہ سے درخواست کروائیے کہ اس موضوع کے لیے این نیا زمرہ بلکہ نئی محفل کی داغ بیل ڈالی جائے ۔جہاں تمام چھتیس گزیدہ عنادل کو آہ و زاریاوں کا خوب موقع مل سکے اور یہ سب ہم صفیر دل کی گہرائیوں کے غم بانٹ سکیں ۔
اس مشورےکو مخلصانہ نہ سمجھنے کا بار آپ پر ہو گا ۔وما علیناالا البلاغ الچھتیس ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا یہی ترکیب خود سے کانٹا لگا کر پکڑی مچھلی پر بھی آزمائی جا سکتی ہیں؟
ذائقہ میں کوئی فرق تو نہ آئے گا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی ابھی اچانک بیٹھے بٹھائے ذہن زرخیز میں یہ سوال رستخیز اٹھا کہ۔۔۔
نصف بہتر کو نصف بہتر کیوں کہتے ہیں؟؟؟
کیا پوری بدتر کہتے دانتوں پسینہ آتا ہے؟؟؟
شاید دانت کھٹے ہوتے ہوں گے۔
ویسے بھی اچھائی بیان کرنا زیادہ بہتر رہتا ہے۔ چاہے نصف ہی کیوں نہ ہو۔
 
اس مدعے پر ہم آپ دونوں مہا پُرشوں کی بات سے سہمت ہیں۔ پہلے، پہلے حضرت کی بات پر ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ آج کل ہم دوسروں کی ہاں میں ہاں اور ناں میں ناں ملانے والی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں۔ کیوں کہ معلوم و نامعلوم تاریخ میں صدیوں سے قائم اس روایت کی کامیابی کے تواتر سے ثبوت ملتے ہیں۔
اب چلتے ہیں دوسرے حضرت کی طرف جو واقعی ’’بڑے حضرت‘‘ ہیں۔ تربوز بیچنے والے پٹھان بھائی کے لکڑ والی ترازو میں تولنے پر ان کی بات بھی کافی وزنی ثابت ہوئی۔ بتائیے اگر مچھلی ابالنا واقعی خطرناک ثابت ہوا تو یہ کتنی خطرناک بات ثابت ہوگی۔ مچھلی ابلتے سمے دیگچی میں پھٹ پڑی اور پھٹی بھی بگ بینگ کے انداز میں تو کائنات میں جو بھی خرابا واقع ہو کم ہوگا۔ سب سے بڑا خانہ خرابا تو یہ ہوگا کہ جھٹ سے بگ بینگ کی طرح اس دنیا کے متوازی ایک اور دنیا وجود میں آجائے گی اور اس سے بھی بڑا خرابا یہ ہوگا کہ جیسے اِس دنیا میں ہر چیز مٹی کی بنی ہے اُس دنیا کی ہر چیز مچھلی سے بنی ہوگی۔ سوچیے ذرا کیسا لگے گا مچھلی کے بنے بھیا اور مچھلی کی بنی سیما آپا۔ بھیا کی تو خیر ہے لیکن سیما آپا جن کو مچھلی کی بُو بھی پسند نہیں بھلا سراپا مچھلی کی بنے ہونے کے بعد ان پر کیا گزرے گی۔ جو جو گزرے گی اس کا تو سوچ کر ہی ہم پر وہ وہ گزر رہی ہے۔
نا بابانا۔ ہم تو باز آئے مچھلی ابالنے کے ایسے خطرناک کام سے۔ اس سے ہزار درجہ بہتر ہے کہ ہم اپنی نصف بہتر سے کہہ کر دال چاول بنوالیں۔
ویسے آپس کی بات ہے۔ اس میں کہنے سننے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ہر روز کی طرح خودبخود آج بھی بننے دال چاول ہی ہیں!!!
آپ اپنے آپ کو سیانا سمجھیں بہت اچھی بات ہے پر دوسرے کو بیوقوف سمجھ کر اِس طرح کے جواب دینے میں آپ کی عقل کتنی بڑھی ہوئی ہے وہ بھی نظر آرہی ہے ۔:sneaky:
خطرے سے مراد نقصان کا خطرہ ہے یہ میں نے اپنے مراسلے میں بتادیا تھا ۔ کسی کے لئے یہ نقصان چھوٹا ہوگا تو کسی کےلئے بڑا ۔
آپ کو ایک اور دُنیا بنانے کا خیال آیا بھی ہے تو اُسے ذہن سے نکال دیں ۔
بِگ بینگ بھی پھٹ جائے تو کوئی دوسری دُنیا نہیں بننے والی اب ۔
 
Top