"گھر والی - باہر والی"

بیگمیں بھی اس جگہ آتی ہیں ، رہنے دیجیے​
ان کی باتیں کھل کر اس محفل میں یوں مت کیجیے​
بیگموں کی کرتے ہو راجا برائی اتنی کیوں؟​
گھر میں کہتے ہو اے بیگم! لیجیے یہ لیجیے​
 
ماہرینِ چائے پانی سب یہاں آئے تو ہیں​
"کوئی مجھ جو یہ تو سمجھاؤ کہ سمجھائیں گے کیا"​
​
یہ سوال اٹھتا ہے ان کے مشوروں کو پڑھ کر اب​
اپنی اپنی بیویوں سے سب یہ بچ پائیں گے کیا؟​
​
اپنی اپنی بیویوں سے بچ کے نکلا ہے کوئی!​
یہ ذرا احباب مجھ کو آج فرمائیں گے کیا؟​
اسکی سنگینی کا کچھ اب آپ کو احساس ہے​
بیویوں سے بچ لیے، پر چھُپ کے رہ پائیں گے کیا​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
اپنی اپنی بیویوں سے بچ کے نکلا ہے کوئی!​
یہ ذرا احباب مجھ کو آج فرمائیں گے کیا؟​
اسکی سنگینی کا کچھ اب آپ کو احساس ہے​
بیویوں سے بچ لیے، پر چھُپ کے رہ پائیں گے کیا​
چھپ بھی جائیں گر تو کتنے روز چھپ سکتے ہیں آپ​
"بل" سے تو اک دن نکلنا ہی پڑے گا آپ کو​
​
آئیں گے ڈنڈوں کی جب برسات کے دن، صاحبو!​
ہو گی وہ پھسلن، پھسلنا ہی پڑے گا آپ کو!!​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
آپ سب حضرات اپنی بیگمات کو بھی یہاں کی رکنیت دلوادیں پھر سب کے بیانات بدل جائیں گے :laugh:
​
مہ جبین میڈم یہ کیا فرما دیا ہے آپ نے؟​
میں نے "محفل" کو چھپا کر "اُن" سے رکھا آج تک​
​
بس یہی باقی ہے اک کونہ جہاں میں "اُن" سے دور​
بس یہیں پہنچا نہیں ہے بیلنا، "سر تاج" تک!!!​
 
چھپ بھی جائیں گر تو کتنے روز چھپ سکتے ہیں آپ​
"بل" سے تو اک دن نکلنا ہی پڑے گا آپ کو​
​
آئیں گے ڈنڈوں کی جب برسات کے دن، صاحبو!​
ہو گی وہ پھسلن، پھسلنا ہی پڑے گا آپ کو!!​
یوں تو ڈنڈے بھی پڑیں گے اور تھپڑ آپ کو​
زور سے پھر یاد کرنا ہی پڑے گا باپ کو​
مشورہ میرا یہی ہے میرے پیارے دوستو!​
گوری چائے پاپ ہے اور چھوڑ دیجے پاپ کو​
 
​
مہ جبین میڈم یہ کیا فرما دیا ہے آپ نے؟​
میں نے "محفل" کو چھپا کر "اُن" سے رکھا آج تک​
​
بس یہی باقی ہے اک کونہ جہاں میں "اُن" سے دور​
بس یہیں پہنچا نہیں ہے بیلنا، "سر تاج" تک!!!​
مہ جبیں میڈم نے جو کہنا تھا کہہ ڈالا ہے آج​
بیویوں کے ہاتھ میں خنجر ہے اور بھالا ہے آج​
بچ کے کوئی اب یہاں سے جانے نہ پائے گا بس​
بیویوں سے بچ لیے تو سامنے سالا ہے آج​
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
یوں تو ڈنڈے بھی پڑیں گے اور تھپڑ آپ کو​
زور سے پھر یاد کرنا ہی پڑے گا باپ کو​
مشورہ میرا یہی ہے میرے پیارے دوستو!​
گوری چائے پاپ ہے اور چھوڑ دیجے پاپ کو​
مشورہ جو دے رہے تھے چھپ کے چائے پینے کا​
دے رہے ہیں اب نیا ہی ایک بھاشن، کیا کہوں!​
​
ذکر کرتے پھر رہے ہیں تھپّڑوں اور ڈنڈوں کا​
ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، کیا کہوں​
​
 
مشورہ جو دے رہے تھے چھپ کے چائے پینے کا​
دے رہے ہیں اب نیا ہی ایک بھاشن، کیا کہوں!​
​
ذکر کرتے پھر رہے ہیں تھپّڑوں اور ڈنڈوں کا​
ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، کیا کہوں​
​
ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، ڈَن ڈَنا ڈَن، بیلنا​
بیویوں کا گھر میں کرکٹ اور ہاکی کھیلنا​
شوہروں کے صبرکو اب تو سلامی اس طرح​
ہر طرح کے ظلم بیوی کے یوں ہنس کر جھیلنا​
 
بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی​
کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے​
جن کو بیوی مل گئی ہے ان کی چاہت اور ہے​
ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے​
 
ماہرینِ چائے پانی سب یہاں آئے تو ہیں​
"کوئی مجھ جو یہ تو سمجھاؤ کہ سمجھائیں گے کیا"​
​
یہ سوال اٹھتا ہے ان کے مشوروں کو پڑھ کر اب​
اپنی اپنی بیویوں سے سب یہ بچ پائیں گے کیا؟​
​
ایں خیال است و محال است و جنوں :mad3:
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top