گھر سے دفتر تک کا راستہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج صبح سے اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی۔ جب فدوی نے گھر سے دفتر تک کا راستہ ناپنا شروع کیا تو بارش ہلکی ہلکی پھوار میں بدل چکی تھی۔ موسم کی خوبصورتی اور راستے کے بہترین مناظر نے آج سماں باندھ دیا۔ راستے میں میں نے کچھ تصاویر کھینچی کہ آپ احباب سے بھی شیئر کروں شائد آپ بھی ان مناظر سے لطف اندوز ہوں۔

جی -11 کشمیر ہائی وے پر سورج کا منظر​
427541_10151336297141978_639485291_n.jpg
جی 11 میں سروس روڈ ایسٹ کا منظر​
314358_10151336297246978_530082521_n.jpg
ناظم الدین روڈ سے ایف-9 پارک کا بیرونی منظر​
185482_10151336298136978_2078636015_n.jpg
ناظم الدین روڈ کے سگنل سے مارگلہ ہلز پر بادلوں کا منظر​
185480_10151336298901978_1924232751_n.jpg
ایف-8 کے پل سے فیصل مسجد کیطرف اک نگاہ​
600093_10151336299706978_1728972108_n.jpg
بلیو ایریا میں لگی گھڑی کو بھی دیکھتے چلیں​
484454_10151336300906978_540258388_n.jpg
اور حکیم لقمان روڈ کا خوبصورت نظارہ​
552747_10151336301241978_1975020817_n.jpg
لو جی دفتر آگیا۔ اور اتنے حسیں موسم کا خمار اک ہی میٹنگ میں اتر گیا کیونکہ سرور ڈاؤن تھا۔ :eek:
@چھوٹاغالبؔ​

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تشریف لے آئیے خاکسار کا جھونپڑہ حاضر ہے:)

یہ تو آپ کی کرم نوازی ہے، ویسے جب بھی کبھی اسلام آباد آنا ہوا، آپ سے اسلام آباد کی ہر خوبصورت اور مشہور جگہ کا لازمی پوچھوں گا۔
کاش اس دفعہ پیاس میں ایڈمیشن مل جائے، پھر تو اسلام آباد میں ہی 4 سال رہیں گے۔
 
کچھ زیادہ مقامات اپنے اندر نہیں سموئے ہوئے یہ شہر۔:p چھوٹا سا شہر ہے تفریحی مقامات تو اک دن کی مار ہیں۔:D مگر مجموعی طور پر اپنے اندر کافی خوبصورتی رکھتا ہے۔ اور اسکی اک وجہ اسکا باقاعدہ منصوبے سے تعمیر کیا جانا ہے۔(y) ہم حاظر ہیں جناب جب آپ کہیں:bighug:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں تو ویسے ہر اسلام آبادی کو یہی کہتا ہوں کہ آپ خوش نصیب ہیں جو اسلام آباد میں رہتے ہیں۔
اسلام آباد دیکھنے کی دو سب سے بڑی وجہ تو فیصل مسجد کو دیکھنا اور جناب احمد فراز مرحوم کی لحد پہ جا کے فاتحہ خوانی کرنا ہے۔
 
خوشنصیبی والی بات سے اختلاف کا حق میں محفوظ رکھتا ہوں۔;) یہاں اشیائے ضرورت بے تحاشہ مہنگی ہیں اور مکانات کے کرائے آسمان سے باتیں کرتے ہیں۔:cool: زیادہ تر لوگ انہی باتوں کی وجہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں۔:rolleyes:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
خوشنصیبی والی بات سے اختلاف کا حق میں محفوظ رکھتا ہوں۔;) یہاں اشیائے ضرورت بے تحاشہ مہنگی ہے اور مکانات کے کرائے آسمان سے باتیں کرتے ہیں۔:cool: زیادہ تر لوگ انہی باتوں کی وجہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں۔:rolleyes:

آخر حکومتی شہر ہے، تو چیزیں تو حکومتی اور جمہوری معیار کی ہوں گی ہی۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اتی سندر۔۔۔
محمد بلال اعظم نے ٹھیک کہا کہ کاش ہر شہر پاکستان کا ایسا ھی ہوتا۔۔۔
کسی شہر کو خوبصورت رکھنے میں وہاں کے لوگوں کا بہت ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر تھوڑی دیر کے قدرتی مناظر کو الگ رکھیں تو کاشف بھائی ایسی سڑکیں اور علاقے لاہور میں بھی ہیں۔ مگر ان پر آپکو جابجا گند کے ڈھیر نظر آئیں گے۔ میں نے 11 سال وہاں گزارے ہیں اور یہاں صرف اک سال۔ مگر میں نے اک سال میں اک بھی خالی بوتل یا ٹن کسی بڑی شاہراہ پر نہیں دیکھا۔ لوگ خود بھی صفائی کا خیال رکھتے ہیں یہاں۔ اور یہی لوگ جب اپنے شہروں کا رخ کرتے ہیں تو گند مچاتے ہیں۔ :cool:
 
صاحب ۔۔ وہ ایک کہاوت تو سنی ہو گی۔ کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔" پس قوم کو بنانے والی حکومت ھی ہوتی ہے۔
 
Top