گھر امن کا گہوارا کیسے بنے؟؟؟

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اردو محفل پہ اردو بیان کا نمونہ ۔۔۔اردو بولنے اور سننے میں‌ بھی بہت پیاری ہے۔سن کے دیکھئے۔
امیر اہلسنّت کا بیان {مدنی مذاکرہ(Islamic Discussion)}
گھر امن کا گہوارا کیسے بنے؟؟؟


اس میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے
1/6-گھریلو جھگڑوں کا سبب
2/6-گھریلو جھگڑوں کا علاج
3/6-زوجین میں محبت پیدا کرنیوالا وظیفہ
4/6-امیر اہلسنّت کے بچوں کی شادی کے احوال
5/6-عورت بطور ساس
6/6-بہو کو نصیحت

<embed id="VideoPlayback" style="width:400px;height:326px" flashvars="" src="http://video.google.com/googleplayer.swf?docid=4443191028934174335&hl=en" type="application/x-shockwave-flash"> </embed>​
 

رضا

معطل
28.gif

ترجمہ کنزالایمان:اللّٰہ چاہتا ہے کہ تم پر تخفیف کرے (ف۸۹) اور آدمی کمزور بنایا گیا (آیت ۲۸)(ف۹۰)
تفسیر خزائن العرفان:89-اور اپنے فضل سے احکام سَہل کرے۔90-اس کو عورتوں سے اور شَہوات سے صبر دُشوار ہے حدیث میں ہے سیدِ عالَم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں میں بھلائی نہیں اور اُن کی طرف سے صبر بھی نہیں ہوسکتا نیکوں پر وہ غالب آتی ہیں بداُن پر غالب آجاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضا، کیا تمہیں قران و حدیث کے ذریعے عورتوں کی تذلیل ہی کرنی آتی ہے؟ کیا کوئی ایسی حدیث کا حوالہ یاد ہے جس میں عورتوں کو انسان بھی سمجھا گیا ہو؟
 

رضا

معطل
رضا، کیا تمہیں قران و حدیث کے ذریعے عورتوں کی تذلیل ہی کرنی آتی ہے؟ کیا کوئی ایسی حدیث کا حوالہ یاد ہے جس میں عورتوں کو انسان بھی سمجھا گیا ہو؟
شاید آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔میں نے ایسا کچھ نہیں‌کہا۔
اس کو عورتوں سے اور شَہوات سے صبر دُشوار ہے حدیث میں ہے سیدِ عالَم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں میں بھلائی نہیں اور اُن کی طرف سے صبر بھی نہیں ہوسکتا نیکوں پر وہ غالب آتی ہیں بداُن پر غالب آجاتے ہیں۔
(مجھے جو سمجھ آرہی ہے کہ عورتوں میں بھلائی نہیں‌۔یعنی عورتیں دو حال سے خالی نہیں یا تو یہ مرد کو مغلوب کرلیں گی۔یا مرد ان پر بے جاظلم کرے گا۔یا ہوسکتا ہے کہ اس سے مراد ہوکہ عورتوں میں فساد غالب ہے۔کلیہ ہے کہ الحکم للاکثر کل یعنی حکم اکثر پہ لگتا ہے۔بہر حال شارحین حدیث ہی بہتر بتا سکتے ہیں،اس کی شرح مجھے کہیں سے ملی تو پوسٹ کردوں گا۔ان شاء اللہ) بہرحال میرا مقصد اس سے عورتوں کی تذلیل نہیں تھا۔
نیکوں(مردوں) پر وہ غالب آتی ہیں بد(مرد)اُن پر غالب آجاتے ہیں۔
مرد و عورت دونوں کا ذکر ہے۔بقول آپ کےاگر اس میں عورت کی تذلیل ہے تو مرد کی بھی ہے۔لیکن بد یعنی بروں کی۔
آپ اوپر بیان 6/1 ملاحظہ فرما لیں۔اس میں اسکے بارے میں وضاحت ہے۔بعض عورتیں‌ ایسی ہوتی ہے جو مردوں کو بے جا تنگ کرتی ہیں۔شریف آدمی کو مغلوب کرلیتی ہیں۔لیکن بعض مرد ایسے ہوتے ہیں جو عورتوں‌ پر ظلم کرتے ہیں۔آپ ایک دفعہ تھوڑا سا بیان سنیں توسہی۔
ایسی صورت میں مرد کیا کرے؟اور عورت کیا کرے؟ بیان کا 6/2حصہ سن لیجئے۔
مجھے ایک شعر یاد آرہا ہے۔
تمہیں تو آتا ہے ہر بات پہ غصہ
اور ہمہیں غصّے پر پیار آتا ہے​
کیا کوئی ایسی حدیث کا حوالہ یاد ہے جس میں عورتوں کو انسان بھی سمجھا گیا ہو؟
یہ جملہ مجھے ٹھیک نہیں لگ رہا۔کیونکہ کوئی بھی ایسی حدیث نہیں جس میں‌عورت کو انسان نہ سمجھا گیا ہو۔بلکہ عورت کو اس کا اصل مقام ہی اسلام نے دیا۔
حوالہ تو یاد نہیں فی الحال چند احادیث کا مفہوم ذہن میں ہے۔
٭جس نے ماں‌کے قدموں‌کو بوسا دیا اس نے جنت کی چوکھٹ کو بوسا دیا۔
٭عورت کے پہلے حمل میں‌ بیٹی ہونا اس کی خوشبختی کی علامت ہے۔
٭تین بیٹیوں‌کی اچھی تربیت کرنے،اچھی جگہ نکاح کرنے کے بارے میں‌کافی احادیث ملتی ہیں۔کہ وہ جنّت میں‌میرے ساتھ ہو گا۔جبکہ بیٹوں‌کو پالنے کی شاید آپ کو اسطرح کی کوئی فضلیت نہ ملے۔
٭شوہر اپنی بیوی کی جھوٹی تعریف کرسکتاہے۔(یعنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے جھوٹ بھی بول سکتا ہے۔اب جھوٹ بولنے کا گناہ نہیں ہوگا۔)
 

تعبیر

محفلین
ابھی موڈ نہیں پر نبیل کے reply سے لگ رہا ہے کہ اچھی نہیں سو پڑھ کر خود کو اذیت دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
 

رضا

معطل
ابھی موڈ نہیں پر نبیل کے reply سے لگ رہا ہے کہ اچھی نہیں سو پڑھ کر خود کو اذیت دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
آپ تھوڑا سا کلپ دیکھ لیں۔موڈ بن جائے گا۔ان شاء اللہ۔اور ایسا موڈ بنے گا کہ جب تک مکمل بیان نہ سن لیں۔چین نہیں آئے گا۔اور ہاں‌اذیت نہیں ہوگی۔بلکہ اذیت کو ختم کرنے کا سامان ہوگا۔سن کے رپلائی کیجئے گا کہ اذیت ہوئی یا ختم ہوئی؟؟؟
نبیل بھائی کے رپلائی سی آپ کو یہی لگا ہوگا کہ اس میں‌کوئی عورتوں‌کی تذلیل ہوگی۔۔ارے نہیں نہیں ۔۔ایسا کچھ نہیں بلکہ عورتوں‌کی تو دلجوئی ہے۔آپ سن کے دیکھیں دل باغ باغ ہوجائے گا۔اور عورتوں کو تو ضرور سننا چاہیے۔کہ اس کا موضوع ہی ایسا ہے کہ "گھر امن کا گہوارا کیسے بنے؟ بلکہ ہر ایک کو سننا چاہیے۔
 

رضا

معطل
نیچے دئیے موادکا اس ٹاپک سے تعلق نہيں ہے۔صرف اس لئے دے رہا ہوں کہ اس سے اندازہ ہو کہ حدیث کو سمجھ کر پڑھنا کتنا ضروری ہے۔
سرخ ڈبے میں‌ جو مواد ہے وہ ملاحظہ فرما لیں۔
hadeeskosamjhkrparhnazazs3.gif

(حوالہ۔۔مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ نے مشکوۃ شریف کی شرح لکھی ہے۔تاریخی نام:مشکوۃ المصابیح۔اردو ترجمہ و شرح مراۃ المناجیح،جلد7،صفحہ نمبر142)
 
Top