گھریلو نسخے

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے ٹویوٹا گاڑی تو ساتھ میں نہیں خریدنی پڑے گی۔ یہ نہ ہو کہ وہ کہیں دو کلو آم کے ساتھ ایک کرولا بھی خریدو :cry:
 

حجاب

محفلین
اگر کچن کیبینٹ میں لال بیگ ہو جائیں تو تھوڑا سا سرف ایکسل ایک شاپر میں ڈال کر اور اُس کا منہ کھلا چھوڑ کر کیبینٹ میں رکھ دیں دو تین دن تمام لال بیگ اس شاپر میں آرام فرماتے ملیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر سرف ایکسل نہ ہوتو کیا کوئی سا بھی ڈٹرجنٹ چل جائے گا یا کاکروچ صرف سرف ایکسل میں ہی آرام فرماتے ہیں؟ ویسے یہ آرام فرمانے کی ترکیب بہت عمدہ لکھی :)
 

حجاب

محفلین
سرف ایکسل ہی ضروری ہے کیونکہ اور کوئی کاکروچ کو پسند نہیں ہوتا شائد ،اس سے ننھے منے کاکروچ آرام فرماتے ہیں بڑے نہیں :p
 

حجاب

محفلین
کپڑوں پر اگر بال پوائنٹ کا دھبّہ لگ جائے تو جہاں دھبّہ لگا ہو اُس کپڑے کے نیچے اخبار رکھ کر دھبّے پر تِھنر روئی میں بھگو کر دیں ۔دھبّہ پھیل کر اخبار میں جذب ہو جائے گا پھر کپڑے کو اچھی طرح دھو لیں۔
 

muzemad

محفلین
لال بیگ سے نجات اتنی آسانی سے ممکن ہے ۔۔۔۔۔واہ
pest control والوں کو ضرور بتاؤں گا ایویں ہر دوسرے مہینے spray
کرنے آجاتے ہیں۔اور زیادہ طاقت والی نٰی pesticides بنانے میں ہلکان رہیتے ہیں۔۔:)
 
بڑی الایئچی 6 ما شہ بکرے کا گوشت 5 تولہ ۔مذکورہ اشیا ء کو توے پر رکھ کر نیچے ہلکی آگ لگا دیں‌ اور توے پر رکھی اشیا ء کو ڈھک دیں آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکنے دیں‌ ۔۔پھر جو کچھ برآمد ہو اس کو باریک کرلیں اور ایک چٹکی سے لے کر 2 چٹکی بھر دوا لے کر شہد ایک چمچ کو نیم گرم کرکے میں‌ملا کر کھلایں یا کھایں۔ فواید۔ کھانسی ۔دمہ وغیرہ کو ازحد مفید و مجرب ہے۔
 

damsel

معطل
۔۔(لباس) لباس میں بٹن ٹانکنے کے بعد دھاگوں پر ایک بوند بے رنگ نیل پالش ٹپکا دیں۔ بٹن آسانی سے ٹوٹیں گے نہیں۔ بچوں کے کپڑوں میں اس عمل کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اگر بے رنگ نیل پالش نہ ہو تو موم بھی ٹپکائی جاسکتی ہے
 

damsel

معطل
اکثر لوگوں کو سفر کے دوران چکّر اور متلی کی شکایت ہوتی ہے۔اس سے بچنے کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے سونٹھ کا سفوف دو یا تین چُٹکی لے کر پھانک لیں ۔اس شکایت میں یہ بہت مفید ہوتا ہے۔


اکثر لوگ کوئی سکہ بھی منہ مین رکھ لیتے ہیں دورانِ سفر چکر و متلی سے بچنے کے لیے 5 یا 10 پیسے۔
کوئی اور رکھتے دیکھا نہیں کسی کو شاید 25 پیسے،50 پیسے کی دھات مختلف ہوتی ہے 5 یا 10 پیسے کی دھات سے
 

damsel

معطل
اگر چھری چمچ جیسی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو میٹھا سوڈا،سرکہ اور وم یا جس چیز سے بھی پرتن دھوتے ہین ان تینوں کا ملغوبہ سا بنا لیں اور برتنون پر لگا کر 1-2 گھنٹے کے لیے چھور دیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ زنگ سے نجات مل جائے گی
 

damsel

معطل
خوبصورت بال

بالوں میں اگر مہندی اور تیل ڈالا جائے اور ایک گھنٹے بعد شیمپو کیا جائے تو بال بہت چمکدار اور صحت مند نظر آئیں گے۔اس کو سب سے اچھا کنڈیشنر کہا گیا ہے


تیل،لیموں اور انڈہ (آئلی بالوں کے لیے انڈہ بہتر رہتا ہے)
تیل۔لیموں اور دہی (خشک بالوں کے لئے)

یہ سب بالون کی خوبصورتی۔چمک۔ کو بڑھاتے ہیں

لمبے اور گھنے بالوں کے لیے

مہندی کے پتے،بیری کے پتے(تازہ)، نیم کے پتے(تازہ) تینون کا ہم وزن لیں کر پیس لین چاہین تو تیل بھی ڈال سکتے ہین تھوڑا سا اور لیپ لگا لیں۔ 5-4 ماہ کر کے دیکھیں نتیجہ زبردست ہوگا۔

اگر کسی کو یہ سارا بکھیڑا نہیں پالنا وہ ایک اور آسان سی چیز کر لے
نیم کا تیل(اس کی بو برداشت کرنا تھوڑا مشکل ہے) لیکن اس کے نتائج بہت اچھے ہیں
کالے بال،چمکدار،گھنے اور لمبے
 

قیصرانی

لائبریرین
خوبصورت بال

بالوں میں اگر مہندی اور تیل ڈالا جائے اور ایک گھنٹے بعد شیمپو کیا جائے تو بال بہت چمکدار اور صحت مند نظر آئیں گے۔اس کو سب سے اچھا کنڈیشنر کہا گیا ہے


تیل،لیموں اور انڈہ (آئلی بالوں کے لیے انڈہ بہتر رہتا ہے)
تیل۔لیموں اور دہی (خشک بالوں کے لئے)

یہ سب بالون کی خوبصورتی۔چمک۔ کو بڑھاتے ہیں

لمبے اور گھنے بالوں کے لیے

مہندی کے پتے،بیری کے پتے(تازہ)، نیم کے پتے(تازہ) تینون کا ہم وزن لیں کر پیس لین چاہین تو تیل بھی ڈال سکتے ہین تھوڑا سا اور لیپ لگا لیں۔ 5-4 ماہ کر کے دیکھیں نتیجہ زبردست ہوگا۔

اگر کسی کو یہ سارا بکھیڑا نہیں پالنا وہ ایک اور آسان سی چیز کر لے
نیم کا تیل(اس کی بو برداشت کرنا تھوڑا مشکل ہے) لیکن اس کے نتائج بہت اچھے ہیں
کالے بال،چمکدار،گھنے اور لمبے

دل جلتا ہے تو جلنے دے
آنسو نہ بہا فریاد نہ کر
 

damsel

معطل
ہیئر ٹرانسپلانٹیشن ایک اچھا آپشن ہے
ویسے آپ کے کیس میں دیسی انڈوں کا تیل شاید کچھ کر جائے:desi:

لیکن اسکی بو:ugly:
لیکن دوسری طرف بال:best:
 
Top