گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہی ناں کہ مال اچھا ہے، کہیں ہاتھ سے نہ نکل جائے اس لیے ابھی سے بُک کروا لیں۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہاہا
آپ نے تیمور کو مال بنا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہی ہی ہی
ایکچلی تیمور کی اسٹڈیز کی وجہ سے ہوا ہے ۔۔ تب تک ان کی اسٹڈیز بھی ختم ہو جائے گی اور میں بھی اتنی جلدی نہیں کرنا چاہتی ناں بھیا
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ کیا ارادہ تھا اور کیا ہو گیا۔ سب کچھ ہی تو بدل گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن آپ ہیں کوں؟ کہیں وہی تو نہیں جن کی شادی اردو محفل کے شادی دفتر کے توسط سے ہوئی تھی اور جو بغیر فیس ادا کیے بھاگ گئے تھے؟
 

شمشاد

لائبریرین
احتجاج بھلے ہی کریں، بلکہ شادی دفتر کے سامنے کریں، اور دھرنا بھی دیں، لیکن پہلے فیس ادا کر دیں۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم امین بھائی، آپ سے باقائدہ طور پر تعارف نہیں ہوا دراصل میں کچھ عرصے کے لئیے پاکستان چلا گیا تھا اور واپسی پر مصروفیت کے باعث کم حاضری دے پا رہا ہوں۔

میرے پاس اپنے بارے میں بتانے کے لئیے کچھ خاص ہے نہیں، بس یہ کہ میرا نام محمد نوید ہے اور پچھلے دس برسوں سے اٹلی میں مقیم ہوں، اور ایک لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔

آپ اپنے بارے میں کچھ بتائیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی تو بتائیں ناں کہ اردو محفل کے توسط سے آپ کی شادی ہوئی جس کے لیے آپ پاکستان گئے تھے اور یہ بھی کہ ابھی تک آپ نے شادی دفتر کی فیس ادا نہیں کی۔
 

میم نون

محفلین
چھوٹ سفید کالا نیلا پیلا ہر رنگ کا جھوٹ۔
میری شادی میں محفل کے شادی دفتر کا کوئی ہاتھ نہیں اور دوسرا یہ کہ میں نے فیس کی مد میں آپ کے لئیے مفت میں کام بھی کیا تھا جس کا نتیجہ مجھے کوئی نہیں ملا o_O
 

شمشاد

لائبریرین
میں آپ کے والد بزرگوار اور اپنی تمام خط و کتابت محفل میں چھاپ دوں گا جو انہوں نے آپ کے لیے رشتہ تلاش کرنے اور اپنی رضامندی پر مجھ سے کی تھی۔ پھر آپ کو فیس کے ساتھ ساتھ جرمانہ اور ہرجانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
 

میم نون

محفلین
ہاں ہاں ضرور چھاپیں، ویسے بھی آجکل ادارہ نشریات بہت کم پیسوں میں بک رہا ہے اور بے بنیاد باتوں کو جھوٹے شواہد کے ساتھ چھاپنا کوئی مشکل کام نہیں، آہو۔
پھر میں بھی سارے پرانے مراسلہ جات کھنگال لاؤں گا تو آپکو بھی لگ پتہ جانا ہے اور عوام پھر جو فیصلہ کریں گے وہ آپ کے حق میں اچھا نہیں ہو گا، ہوں :rolleyes:
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام نوید بھائی۔ میں 2006 میں رجسٹر کرنے کے بعد بھول گیا تھا۔ پھر 2008 کے آخر میں سعود ابنِ سعید کی فرمائش پر آیا۔ پھر 2009 کے اوائل میں مصروفیات کی بناء پر آنا کم کردیا جو کہ آہستہ آہستہ متروک ہی ہوگیا۔ ابھی پچھلے مہینے مجھے محفل یاد آئی تو پھر سے حاضر ہوگیا۔

کراچی جنم بھومی اور مسکن ہے۔چند ماہ قبل ہی فارغ التحصیل ہوا ہوں۔ پیشہ الیکٹرونک انجینیر۔ ایک مقامی فرم میں ملازم۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ہاں ضرور چھاپیں، ویسے بھی آجکل ادارہ نشریات بہت کم پیسوں میں بک رہا ہے اور بے بنیاد باتوں کو جھوٹے شواہد کے ساتھ چھاپنا کوئی مشکل کام نہیں، آہو۔
پھر میں بھی سارے پرانے مراسلہ جات کھنگال لاؤں گا تو آپکو بھی لگ پتہ جانا ہے اور عوام پھر جو فیصلہ کریں گے وہ آپ کے حق میں اچھا نہیں ہو گا، ہوں :rolleyes:

ہاہاہاہا، وہ سارا ریکارڈ تو میں پہلے ہی اپنے قبضے میں لے چکا ہوں۔
 

محمد امین

لائبریرین
کرپشن۔۔۔۔۔ اختیارات کا ناجائز استعمال۔۔۔ اقرباء پروری۔۔۔
عمران خان نے "وزیرِ اعظم اردو محفل" کی کرپشن کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔۔ امید ہے جلد ن لیگ بھی اپنی تحریک تیز کرلے گے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top