گپ شپ- خالد بزمی

فرحت کیانی نے 'بچوں کی نظمیں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 18, 2009

  1. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    مرغی کے سونے کے گہنے
    بطخ نے شادی پر پہنے
    ہاتھی نے وہ ناچ دکھایا
    جو سب لنگوروں کو بھایا
    بُلبُل نے جو کھیر پکائی
    سب چڑیوں نے مل کر کھائی
    بلی نے جب شیر کو پکڑا
    گیڈر نے چیتے کو جکڑا
    مور کے پاس تھے گرم پکوڑے
    سب بگلے کھانے کو دوڑے
    کوے نے کی کائیں کائیں
    مینڈک بولا ، مل کر گائیں
    کوئل بولی، چیل سہیلی!
    بوجھو میری ایک پہیلی
    چڑیا گھر کا مرغا بولا!
    ریچھ کا رسا کس نے کھولا؟
    مچھر گانا گاتے آئے
    کچھوے ڈھول بجاتے آئے
    شیر یہ پنجرے میں للکارا
    "کس ظالم نے ہمیں پکارا؟"

    از خالد بزمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت عمدہ! بہت شکریہ!
     

اس صفحے کی تشہیر