گپ شپ حصہ تین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
اصل میں نیٹ والے تھریڈ میں،میں نے تبسم کو کہا تھا کہ اب ہماری خوب بات چیت رہے گی اس لیے
یہاں اسے مخاطب کرنے کی وجہ بھی یہی تھی کہ یہ تھریڈ اسی کے نام کا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
میرا بس چلے ناں تو تبسم کو مکھی بنا کر اردو محفل کی دیوار سے چپکا دوں۔

آتی ہے تو روزانہ آتی ہے اور بلا بتائے غائب ہوتی ہے تو ہفتوں غائب رہتی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
میرا بس چلے ناں تو تبسم کو مکھی بنا کر اردو محفل کی دیوار سے چپکا دوں۔

آتی ہے تو روزانہ آتی ہے اور بلا بتائے غائب ہوتی ہے تو ہفتوں غائب رہتی ہے۔
یعنی تعبیر نمبر 2 :D
کیا کرے بچاری ہم آپ مردوں کی طرح لکی تھوڑی نا ہوتے
پھنس جاتی ہو گی کیسی نا کسی کام میں
 
تعبیر

محفلین
ہاہاہا ایسا کیا کردیا کہ آپ کو بدلہ لگا :)
عورتوں سے تو زیادہ ہی ہوتے ہیں ۔ہمیں تو کبھی ایسا موقعہ نہیں ملا کہ آٹھ آٹھ گھنٹے نیٹ پر بیٹھیں جبکہ مرد حضرات ہم سے زیادہ فارغ ہوتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
آٹھ آٹھ گھنٹے چھوڑیں، میں تو بارہ بارہ گھنٹے بھی موجود ہوتا ہوں، وہ کیا ہے کہ دفتر میں کام ہی کچھ اس قسم کا ہے کہ ہر وقت نیٹ سے استفادہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ تو یہ تو نوکری ہے ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نوکری میں مزے کہاں سے آ گئے؟
باس ہر وقت سر پر سوار ٹینشن دینے کے لیے موجود ہوتا ہے۔

وہ آپ نے سُنا تو ہو گا کہ "نوکری کی تے نخرہ کی"
 
تعبیر

محفلین
ہاں یہ تو ہے لیکم کمپیوٹر والی نوکری مزے کی ہوتی ہو گی
اور روٹی ہانڈی صفائی سے تو اچھی ہی ہو گی
 
تبسم

محفلین
کیوں شرمندہ کرتے ہیں شمشاد بھائی
اصل میں محبوب نگر سے میں سمجھا کہ چونکہ یہ خیرسے پیا گھر سدھار چکی ہونگی اس لئے محبوب نگر لکھا ہے
ورنہ محبوب نگر کا نام کبھی سنا نہیں ۔
اورشادی شدہ مرد کے لیے شہید کی اصطلاح ہے تو شادی شدہ خاتون کے لیے غازی کی اصطلاح ہونی چاہیے ۔
کچھ غلطی ہو گئی ہو تو معذرت ۔:sick:
:laughing::laughing::laughing: :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اب تو پتا چل گیا ہے نا محبوب نگر میرے علاقہ کا نام ہے
 
تبسم

محفلین
و علیکم السلام

صرف تبسم سے ہی باتیں کرنی ہیں کیا؟
آپ کو اس لیے مخاتب نہیں کیا ہوگا آپ تو باتیں کر تے ہی ہیں نا اور کوئی روک سکتا ہے کیا آپ کو بات کر نے سے
ج نہیں، کبھی کبھی تو دل کرتا ہے کہ ہانڈی روٹی کرنی اس سے زیادہ آسان ہے۔
تو کر تے کیوں نہیں ہےآپ آسان ہے نا
 
تبسم

محفلین
اصل میں نیٹ والے تھریڈ میں،میں نے تبسم کو کہا تھا کہ اب ہماری خوب بات چیت رہے گی اس لیے
یہاں اسے مخاطب کرنے کی وجہ بھی یہی تھی کہ یہ تھریڈ اسی کے نام کا ہے :)
آپ شمشاد بھائی کی بات پر اتنا پریشان نا ہوں وہ تو آپ کو تنگ کر نے کے لیے کہے رہے ہیں کے مجھے مخاتب کیوں کیا ہے
میرا بس چلے ناں تو تبسم کو مکھی بنا کر اردو محفل کی دیوار سے چپکا دوں۔

آتی ہے تو روزانہ آتی ہے اور بلا بتائے غائب ہوتی ہے تو ہفتوں غائب رہتی ہے۔
ارے بابا میں تو کل آئی تھی
اب سے آپ کو بتا کر جایا کرؤں گی کے کہاں جا رہی ہوں اور کیوں جا رہی ہوں کتنے دن کے لیے جا رہی ہوں
 
تبسم

محفلین
یعنی تعبیر نمبر 2 :D
کیا کرے بچاری ہم آپ مردوں کی طرح لکی تھوڑی نا ہوتے
پھنس جاتی ہو گی کیسی نا کسی کام میں
اسکا مطلب ہے آپ بھی کم کم آتی ہیں
دیکھ لیں تعبیر جی ان لوگوں کو ہم کیسے سمجھائیں کے ہم ہر وقت خالی نہیں ہوتی ہیں کچھ نہیں توکچھ کام نکل ہی آتے ہیں گھر کا سارا کام کر نے کے باوجود بھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top