ایڈیٹر گوگل پر اردو ویب پیڈ

نبیل

تکنیکی معاون
میں اپنی ایک اور پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں گوگل کے ویب پیج پر یوزر سکرپٹنگ کے تجربات کر رہا ہوں۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو اپنے نتائج سے آگاہ کروں گا۔ ان نتائج کی افادیت اگر بظاہر زیادہ نہیں لگتی لیکن اسے ایک proof of concept کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم انٹرنیٹ کے کاربرداران کا انتظار کرتے رہیں کہ وہ کبھی اردو کو سپورٹ کریں، ہم خود سے آگے بڑھ کر یوزر سکرپٹنگ کے ذریعے ویب اپلیکیشنز کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پوسٹ میں پیش کیے گئے نتائج کا اطلاق فائر فاکس براؤزر پر ہوتا ہے۔ یہاں پیش کی گئی یوزر سکرپٹ استعمال کرنے سے قبل آپ کو فائرفاکس کی ایکسٹنشن گریز مونکی انسٹال کرنا ہو گی۔ میں نے اس یوزر سکرپٹ کو فائر فاکس 1.5 اور گریز مونکی 0.64 پر ٹیسٹ کیا ہے۔

جیسا کہ میں اپنی گزشتہ پوسٹ میں عرض کرچکا ہوں، جاوا سکرپٹ میں لکھی گئی یوزر سکرپٹ کے ذریعے ہم براؤزر میں ڈسپلے ہونے والے ویب پیج کے تمام خواص کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہی آئیڈیا میں نے گوگل کے ویب پیج پر آزمانے کا سوچا۔ میرا آئیڈیا یہ تھا کہ کسی طرح گوگل کے پیج پر موجود ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ کو انٹگریٹ کر دیا جائے۔ یہ کام اگرچہ بہت زیادہ مشکل نہیں ثابت ہوا لیکن پھر بھی اس میں وقت لگا۔ اردو ویب پیڈ آئی ڈیز کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ گوگل کے پیج پر کسی ایچ ٹی ایم ایل ایلیمنٹ کی آئی ڈی موجود نہیں ہے۔ اسکے علاوہ بھی مجھے ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ میں کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں، تب کہیں جا کر یہ یوزر سکرپٹ صحیح چلی۔

جب آپ فائر فاکس اور گریز مونکی انسٹال کرچکے ہوں تو یہاں فراہم کی گئی یوزر سکرپٹ کو ڈاؤنلوڈ کرکے ان زپ کریں اور اس جاوا سکرپٹ فائل کو فائرفاکس کے ذریعے کھولیں۔ اس پر گریز مونکی آپ کو اسے انسٹال کرنے کے لیے کہے گا۔ آپ انسٹال کا بٹن کلک کریں اور یہ یوزر سکرپٹ انسٹال ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ گوگل کے ویب پیج پر جائیں۔ اس کا ٹیکسٹ باکس آپ کو ذیل کی تصویر کی طرح بنفشی پس منظر کے ساتھ نظر آئے گا۔

urdu_google1.jpg


میں نے اس سکرپٹ کا ڈیفالٹ انگریزی ہی رکھا ہے کیونکہ زیادہ تر آپ انگریزی، یا دوسری رومن زبانوں میں ہی تلاش کرتے ہیں۔ جب آپ کا دل چاہے، آپ CTRL+Space پریس کرکے اردو میں سویچ کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے اور یوں گوگل پر اردو میں سرچ کرنا آپ کے لیے انتہائی آسان ہو گیا ہے۔

urdu_google2.jpg



آپ نوٹ کریں گے کہ لینگویج سویچ کرنے کے ساتھ ٹیکسٹ باکس کی الائنمنٹ بھی تبدیل ہوتی ہے۔ میں نے ٹاہوما فونٹ کا استعمال کیا ہے۔ میرے پاس فائر فاکس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ صحیح نہیں چل رہا تھا۔ آپ چاہیں تو اس سکرپٹ کو ایڈٹ کرکے اپنی مرضی کا فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ ابھی اس یوزر سکرپٹ میں آن سکرین کی بورڈ نہیں شامل کیا گیا۔

گوگل کا ویب پیج سادہ ترین ہے اور اسی لیے اس پر تجربات آسانی سے ممکن بھی تھے۔ اس کے مقابلے پر جی میل کا پیج سٹرکچر خاصا پیچیدہ ہے اور اس پر کام کرنے سے پہلے اس کے متعلق کافی معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر بھی ایک تجربے کی کامیابی سے امید کی ایک کرن نظر تو آئی ہے۔ میرا یہ کام کرنے کا مقصد لوگوں میں یوزر سکرپٹنگ کے ممکنات سے متعلق دلچسپی اجاگر کرنا بھی تھا۔ یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے مناسب استعمال سے ہم انٹرنیٹ پر اردو کو بہت موثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اس یوزر سکرپٹ کے لکھنے میں مجھے ذیل کے ٹولز سے خاطر خواہ مدد ملی:

DOM Inspector
Javascript Shell

آپ لوگ اس یوزر سکرپٹ کو استعمال کریں اور مجھے اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

والسلام

تبدیلیوں کی تفصیل (Change log)

14 جنوری 2006: بیک سپیس کا بگ فکس
 

Attachments

  • urdu_google.user_403.zip
    4.1 KB · مناظر: 536

جیسبادی

محفلین
بہت خوب نبیل۔ کامیاب۔ زبردست۔
گوگل کے علاوہ search.yahoo.com پر چلایا، وہاں بھی ٹھیک چلا۔
اس کے علاوہ اگر گوگل گروہ پر چالو کر دیا جائے تو بہت اچھا ہو۔
ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ سکرپت ویب صفحے کے ڈوم کے تمام ایلیمنٹس تلاش کرے، اور ایڈت باکس اور ٹیکسٹ باکس کے ساتھ نتھی ہو جائے۔

اردو میں البتہ backspace کام نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ صوتی تختہ بھی تھوڑا مختلف ہے (کرلپ کے مقابلے میں)، خیر یہ تو سکرپت میں آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ جیسبادی۔ آپ دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرلیں، بیک سپیس کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا ہے۔

ویب پیج پر موجود ہر ایڈٹ ایریا کے ساتھ اردو ویب پیڈ کو نتھی کرنے کے لیے کچھ کام کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن اس سے ایک generic سکرپٹ تیار ہو جائے گی جسے ہر تقریباً ویب پیج پر استعمال کیا جا سکے گا۔ دراصل اردو ویب پیڈ ایڈٹ ایریاز کی آئی ڈی کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ دوسرے ویب پیجز میں یہ آئی ڈی شازونازر ہی سیٹ‌کی جاتی ہے۔ اس لیے مجھے اس سکرپٹ‌ میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی کا خیال اچھا ہے اگرچہ کام تھوڑا مشکل ہے۔ ID سے DOM scripting کافی آسان ہو جاتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل، یہ ایک book
سے نسخہ ہے جو میں نے ایک بوکمارکلت میں استعمال کیا تھا۔
bookmarklet
یہ سارے DOM کے حصوں پر ریکرس کرتا ہے، اس سے آپ اپنے مطلب کے حصے نکال سکتے ہو۔

<p dir=ltr>
<head>
<script>
// This function is passed a DOM Node object and checks to see if that node
// represents an HTML tag; i.e., if the node is an Element object. It
// recursively calls itself on each of the children of the node, testing
// them in the same way. It returns the total number of Element objects
// it encounters. If you invoke this function by passing it the
// Document object, it traverses the entire DOM tree.
function countTags(n) { // n is a Node
var numtags = 0; // Initialize the tag counter
if (n.nodeType == 1 /*Node.ELEMENT_NODE*/) // Check if n is an Element
numtags++; // Increment the counter if so
var children = n.childNodes; // Now get all children of n
for(var i=0; i < children.length; i++) { // Loop through the children
numtags += countTags(children); // Recurse on each one
}
return numtags; // Return the total number of tags
}
</script>
</head>

<body onload="alert('This document has ' + countTags(document) + ' tags')">
This is a sample document.
</body>

</p>
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ!
آپ نے کمال کردی جی کمال کردی۔ اب اور کیا تعریف کریں۔امابعد کچھ عرض کریں۔ اصل میں مابدولت ان میں سے ہیں جو دیگ پکنے کے بعد پلیٹ چمچ لے کر آجاتےہیں کھانے کے لیے۔
اسی سلسلے میں آپ کو مشورہ دینا تھا حضور ذرا بلاگر پر کمنٹ شریف پر اسے لاگو کردیں۔ رچ ٹیکسٹ باکس والا کام تو مشکل ہوگا تاہم کمنٹ والا بکس سادہ ہے اس پر آسانی سے کام ہو سکتا ہے۔ہمیں بار بار کاپی پیسٹ نہ کرنا پڑے۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، بہت شکریہ۔ انشاءاللہ ایک generic سکرپٹ‌ تیار کروں گا جو اپنی مرضی کے پیج پر استعمال کی جا سکے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اطلاعاً عرض ہے کہ اب یہ یوزر سکرپٹ کام نہیں کرتی ہے۔ میں نے گوگل ٹرانسلٹریشن بک مارکلٹ کی طرز پر اردو ایڈیٹر بک مارکلٹ تیار کرنا شروع کیا تھا لیکن اسے مکمل کرنے کا ابھی تک وقت نہیں ملا ہے۔
 

سیف امان

محفلین
انٹرنیٹ پر اردو کی ترقی اور ترویج میں آپکی گراں قدر کاوشوں کو نہ سراہنا زیادتی ہو گی۔آپ نے جو کام کیا ہے اسکا صلہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔
اللہ تعالی آپکو کامیاب و کامران کرے ۔ آمین۔
گوگل ٹرانسلٹریشن بک مارکلٹ کا کام کہاں تک پہنچا ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو یہ اسی سٹیٹ میں رکا ہوا ہے۔ وقت ملتا ہے تو اس کو بھی دیکھ لوں گا۔
 

azkaarali

محفلین
اردو پیڈ نہیں آرھا

نبیل بھائی آپ کی ہدایات پر عمل کیا ہے لیکن اردو پیڈ نہیں آرھا
 

میم نون

محفلین
لیکن کیا اپنے کمپیوٹرمیں اردو کیبورڈ انسٹال کرکے اسے استعمال کرنا زیادہ آسان نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی آپ کی ہدایات پر عمل کیا ہے لیکن اردو پیڈ نہیں آرھا

اگر آپ نے یہ یوزر سکرپٹ استعمال کی ہے تو یہ کام نہیں کرے گی۔ یہ کافی پرانی ہو چکی ہے۔ اب میں جلد ہی اس کے متبادل کے طور پر ایک بکمارکلٹ پیش کرنے والا ہوں۔

لیکن کیا اپنے کمپیوٹرمیں اردو کیبورڈ انسٹال کرکے اسے استعمال کرنا زیادہ آسان نہیں؟

درست کہا آپ نے۔ لیکن میری طرح کچھ لوگ اردو ویب پیڈ استعمال کرنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔
 
Top