گوگل پاکستان اور 284 دیگر ڈاٹ پی کے ڈومین ویب سائٹس ہیک ہو گئیں

پاکستان کے اکثر انٹرنیٹ صارفین جب آج صبح اپنے ہوم پیج پر پہنچے تو اسے ہیک شدہ اور خراب پایا۔ جی ہاں، Google.com.pk اور دیگر 284 ڈاٹ پی کے ڈومین آج ہیک کر لیے گئے (اور اب بھی ان میں سے بیشتر کی صورت بگڑی ہوئی ہے)۔
پاکستانی ویب سائٹس اور ویب-سرورز کے ماہر عرفان احمد کے مطابق اس کا سبب مارک مانیٹر کے زیر انتظام 284 ڈاٹ پی کے ڈومینز کی ڈی این ایس انٹریز میں ہونے والی تبدیلی ہے۔
خراب ہونے والے ڈومینز میں Microsoft.PK، apple.PK، paypal.PK، ebay.PK، blogspot.PK، chrome.PKاور Cisco.PK و دیگر شامل ہیں۔
بظاہر تو کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن خراب ہونے والے صفحات، بشمول Google.com.pk پر ترکی زبان میں ایک پیغام موجود ہے، جو اشارہ دیتا ہے کہ ممکن ہے ہیکر کا تعلق ترکی سے ہو۔
ہیکر نے کسی کے لیے کوئی پیغام نہیں چھوڑا، جیسا کہ ایسی حرکات کے بعد ہیکرز عموماً کیا کرتے ہیں۔
البتہ انگریزی زبان میں “Downed Pakistan” کا ایک لفظ ضرور موجود ہے، جو ہیکرز کی فتح کی علامت ہے۔
ذیل میں Google.com.pk کا ہیک شدہ اسکرین شاٹ ملاحظہ کیجیے۔
Google-Pakistan-1024x463.png

بشکریہ:پروپاکستانی
 

حسان خان

لائبریرین
حسان خان ذرا ترجمہ کرکے بتائیے گا کہ ترکی زبان میں کیا لکھا ہوا ہے؟

یہ کوئی پیغام نہیں بلکہ ایک بے تکا شعر لگ رہا ہے:

دوستوں میں‌ شامل میرے جگر (قریبی دوست) ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ کوئی ایسا ہے جو میری ہر کھینچی سانس میں میرے پاس نہ ہو؟

نیچے لکھا ہے:

دوستوں کو سلام، ہم مر نہیں گئے تھے، اب جی رہے ہیں۔
 
یہ کوئی پیغام نہیں بلکہ ایک بے تکا شعر لگ رہا ہے:

دوستوں میں‌ شامل میرے جگر ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ کوئی ایسا ہے جو میری کھینچی سانسوں میں میرے پاس نہ ہو؟

نیچے لکھا ہے:

دوستوں کو سلام، ہم مر گئے تھے اب جی رہے ہیں۔
یہ تو امریکہ کو چیتاونی دی گئی ہے۔۔:laugh:
 

عطاء رفیع

محفلین
میرا بلاگ 2 مہینوں میں دوسری مرتبہ ہیک ہوا ہے، میرے ”میزبانوں“ سے چوک ہوگئی ہے۔ اب کیا کریں۔ میل کردیا ہے۔ ہیکرز میانمار برما کے ہیں۔
www.atarafi.com
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ کوئی پیغام نہیں بلکہ ایک بے تکا شعر لگ رہا ہے:

دوستوں میں‌ شامل میرے جگر (قریبی دوست) ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ کوئی ایسا ہے جو میری ہر کھینچی سانس میں میرے پاس نہ ہو؟

نیچے لکھا ہے:

دوستوں کو سلام، ہم مر نہیں گئے تھے، اب جی رہے ہیں۔
ہر کھنچی سانس کے ساتھ، جگر ہے کہ سگریٹ؟
 

حسان خان

لائبریرین
ہر کھنچی سانس کے ساتھ، جگر ہے کہ سگریٹ؟

ہاہاہا شاید محاورتا کہا ہے، یعنی ہر کھینچی سانس میں = ہر دم میں
سانس کھینچنا ترکی محاورہ ہے، اردو میں اس کے بجائے سانس لینا کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں کھینچا کسی اور چیز کو جاتا ہے۔ :lol:
 

arifkarim

معطل
ہیکنگ کسی خاص مقصد کیلئے کی جائے تو ٹھیک ہے۔ یہ شغل خوری والی ہیکنگ کا کیا فائدہ؟
 

عسکری

معطل
مطلب ہیک کرنے والے ملنگ ہیں۔۔:D
عسکری بھائی یہ ملنگ ہیکر ہمیں بدنام کر رہے ہیں۔۔
اگر ایسا ہوتا تو ہیکر رات کے بارہ بجے یہ کام کرتے کیونکہ دن مین تو ملنگوں سے ایک اینٹ نہیں اٹھائی جاتی ہاں رات کو 2 من کا گٹر کا ڈھکن اٹھا جاتے ہیں :biggrin:
 
Top