گوگل خدمات میں اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ کی سہولت

آج گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے 30 اضافی زبانوں میں بول کر لکھنے (ڈکٹیشن یا ٹیکسٹ ٹو اسپیچ) کی سہولت فراہم کرا دی ہے جن میں اردو کے پاکستانی و ہندوستانی لہجے بھی شامل ہیں۔ یہ سہولت کئی زبانوں میں پہلے سے ہی دستیاب تھی، البتہ ان 30 نئی زبانوں کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے فون میں گوگل سرچ اور جی بورڈ (گوگل کی بورڈ) نصب کیا جا سکتا ہے، بعد ازاں وائس انپٹ سے متعلقہ ترتیبات میں زبانوں کا انتخاب کر کے اسے فعال کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
رانا

محفلین
بہت عمدہ۔:) رزلٹ کیسا ہے؟ فی الحال اپنے موبائل پر ٹیسٹ کرنے سے قاصر ہوں۔
 
محمد اسلم

محفلین
بہت ہی خوب ،،،، اتفاق سے کچھ عرصہ پہلے ہی میں نے گوگل فیڈ بیک کو بہت غصہ والا فیڈ بیک دیا تھا،،،، یہ ہر گز اس کا اثر نہیں ہے حالانکہ،،،،؎
اردو کی اسپیڈ اچھی ہے مگر آنلائن ہے،،،، تمام محفلین کو حکم دیا جاتا ہے کہ اردو تقریر شناخت کا خوب زیادہ استعمال کریں اور گوگل کا شکریہ اداکریں اور جلد از جلد آفلائن مہیا کروانے کی درخواست بھی کریں۔
 
محمد اسلم

محفلین
آج گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے 30 اضافی زبانوں میں بول کر لکھنے (ڈکٹیشن یا ٹیکسٹ ٹو اسپیچ) کی سہولت فراہم کرا دی ہے جن میں اردو کے پاکستانی و ہندوستانی لہجے بھی شامل ہیں۔ یہ سہولت کئی زبانوں میں پہلے سے ہی دستیاب تھی، البتہ ان 30 نئی زبانوں کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے فون میں گوگل سرچ اور جی بورڈ (گوگل کی بورڈ) نصب کیا جا سکتا ہے، بعد ازاں وائس انپٹ سے متعلقہ ترتیبات میں زبانوں کا انتخاب کر کے اسے فعال کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
آپ کا شکریہ میرے عزیز،، اس اچھی خبر کے لئے۔
ویسے ٹیگ درست فرمالیں،،، یہ اسپیچ ٹو ٹیکسٹ ہے۔۔۔۔
اور اسے متعلق زمرہ میں منتقل فرمائیں۔
 
میں دو دن قبل سے یہ فیچر (جی بورڈ) استعمال کر رہا ہوں اور واٹس اپ میں خوب انجوئے کر رہا ہوں۔ :) بس بولتے ہوئے ماحول میں زیادہ شور نہ ہو اور بولنے رفتار زیادہ تیز نہ ہو۔ نتیجہ تسلی بخش ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
میں دو قبل سے یہ فیچر (جی بورڈ) استعمال کر رہا ہوں اور واٹس اپ میں خوب انجوئے کر رہا ہوں۔ :) بس بولتے ہوئے ماحول میں زیادہ شور نہ ہو اور بولنے رفتار زیادہ تیز نہ ہو۔ نتیجہ تسلی بخش ہوتا ہے۔
اس کے ذریعے کیا اردو نستعلیق لکھ سکتے ہیں
 
باسم

محفلین
یہ صرف ایک کی بورڈ ہے اگر آپ نے نستعلیقِ طرزِ تحریر میں دکھانا ہے تو اس کیلئے نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا ہوگا (بول کر لکھا گیا ہے)
بہترین نتائج ہیں۔
 
Top