گوگل ترجمہ

asakpke

محفلین
گوگل ترجمہ کے بارے میں آپ کوگوں کی کیا رائے ہیں؟ کیا اس پر کوئی کام کر رہا ہے؟
پہلے تو میں نے شائد توجہ نہیں کی، پر اب نوٹ کیا ہے کہ گوگل ترجمہ میں ہندی بھی شامل ہو چکی ہے۔ اردو بھی شامل ہو جائے تو کتنا اچھا ہو؟
گوگل ترجمہ میں کس زبان کی ترجمہ سہولت شامل کرنے کے لیے یہ لینک ملاحظہ کریں۔

انگریزی سے اردو میں ترجمہ حاصل کرنے کے لیے ایک ناقص سی ترکیب یہ ہے
گوگل ترجمہ سے انگریزی سے ہندی میں ترجمہ حاصل کریں
پھر ہندی سے اردو میں ترجمہ اس لینک سے حاصل کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل ٹرانسلیشن میں اگر اردو کی سپورٹ شامل ہو جائے تو یقیناً بہت اچھا ہوگا لیکن اب گوگل والوں پر ہی منحصر ہے کہ وہ یہ کام کب کرتے ہیں۔ ہمارا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ آپ نے اردو ترجمہ حاصل کرنے کا جو طریقہ بیان کیا ہے، اس طریقے سے کچھ ترجمے حاصل کرکے ان کے نمونے یہاں پیش کریں تاکہ اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ ویسے آپ چاہیں تو کرلپ والوں کی مشین ٹرانسلیشن اپلیکیشن بھی استعمال کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
 

asakpke

محفلین
نبیل صاحب، جواب دینے کا شکریہ۔
یقیناً ہمارا گوگل پر کنٹرول نہیں۔ مگر اس بات کا قوی امکان ہے کے اگر ہم لغت (Glossary) اور مترجم تذکرے (Translation Memory) گوگل کو مہیا کریں تو وہ یہ قدم جلد کریں گے۔ یہ سب ہم کیسے کر سکتے ہیں؟ مزید معلومات اس انگریزی لینک پر۔
ترجمے کے نمونے قابل زکر تو نہیں مگر پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لیے دیے ہیں
انگریزی: He is good boy
انگریزی سے ہندی ترجمہ: वह अच्छा लड़का है
ہندی سے اردو ترجمہ: وہ اچھا لڑکا ہے

انگریزی: Translates entire webpages into a language of your choice
انگریزی سے ہندی ترجمہ: अपनी पसंद का एक भाषा में अनुवाद पूरे वेबपेजों
ہندی سے اردو ترجمہ: اَپنی پسند کا ایک زبان میں اَنواد پورےویبپیجون

انگریزی: Select the language in the language dropdown that your web page is written in.
انگریزی سے ہندی ترجمہ: भाषा लटकती है कि आपके वेब पेज के अंदर लिखा है में भाषा चुनें
ہندی سے اردو ترجمہ: زبان لٹکتی ہے کہ آپکےویب پیج کےاندر لکھا ہے میں زبان چنین

یعنی، مشکل ترجمہ نہیں کر سکتا۔

کرلپ لینک کا شکریہ۔
 
السلام علیکم
جیسا حثر یہ ترجموں میں زبان کا کرتے ہیں اس سے ابھی تو یہ بس چند الفاظ تک ہی ٹھیک ہے
دیکھیے
Just about every day we hear from a user, or potential user, asking us
when or if we'll support translations to/from language X. While we're
quite proud that we already support 52 of the worlds languages, there
are still many more languages that we would love to enable for our
users.
اسکا ہندی ترجمہ
हर दिन बस के बारे में हम एक उपयोगकर्ता, या संभावित उपयोगकर्ता से सुना है, हमें पूछ
जब या यदि हम / भाषा X. से जब तक हम कर रहे हैं अनुवाद का समर्थन करेंगे
काफी गर्व है कि हम पहले से ही 52 दुनिया भाषाओं का समर्थन है, वहाँ
अभी भी कई और अधिक भाषाओं कि हम करने के लिए सक्षम प्यार करेगा कर रहे हैं हमारे
उपयोगकर्ताओं.
اب آپ کی دی لنک سے اردو ترجمہ
ہر دن بس کےبارےمیں ھم ایک استعمالکرتا , یا سنبھاوت استعمالکرتا سےسنا ہے , ھمیں پوچھ جب یا اگر ھم / زبان X . سےجب تک ھم کر رہےہیں اَنواد کا ساتھ کرینگی کاپھی گرو ہے کہ ھم پہلےسےھی 52 دنیا زباناوںکا ساتھ ہے , وہان اَبھی بھی کئی اور زیادہ زباناوںکہ ھم کرنےکےلئے سکشم پیار کرے گا کر رہےہیں ھماری استعمالکرتااوں
یہ بات تو ضرور ہے اگر اسپر محنت ہوگی تو بہتری بھی ہوتے جائے گی۔
 

asakpke

محفلین
انصاری صاحب، آپ کی بات بجا ہے، مگر میں کوگوں کی توجہ گوگل اردو ترجمہ کی طرف مبذول کروانا چا رہا تھا، اس کے لیے کام کیا جائے یا لوگوں کی رہنمائی کی جائے تاکہ یہ کام جلد از جلد ہو۔ گوگل ترجمہ اردو کو مکمل ہونے میں کئی مہینے یا سال لکھ سکتے ہیں (اگر کو کام کرے تو؟)
 

asakpke

محفلین
گوگل ترجمہ اردو کے لیے کیسے کام کیا جائے؟ اس کے لیے میں نے کچھ کام کیا ہے جو کہ آپ سے بانٹنا چاہتا ہوں۔

سب سے پہلے گوگل آئی ڈی بنائیں، (اگر آپ جی میل استعمال کر رہیں ہیں تو آپ کے پاس گوگل آئی ڈی ہے)، اور اس میں لاگ ان ہوں۔
گوگل ترجمہ ویب سائیٹ ہر جائیں۔
بائیں طرف ربط Translator Toolkit پر جائیں۔
Upload کے بٹن پر کلیک کریں، یہ نیا صفہ کھول دے گا۔
یہاں پر آپ مختلف چیزوں کا ترجمہ کر سکتے ہیں، مگر فی ا لحال آپ Web page کی ٹیب منتخب کریں۔ اور یہ http://translate.google.com/support/toolkit/bin/topic.py?hl=en&topic=22239 ربط کو اس Enter the URL of a file on the web پر پیسٹ کریں۔ اور Upload for translation کے بٹن پر کلیک کریں۔
یہ کچھ دیر کے بعد میرے (اور مختلف لوگوں کے، اگر کسی اور نے بھی ترجمہ کیا ہے) ترجمہ کیے ہو الفاظ کے ساتھ حاضر ہو جائے گا (نوٹ، میرے کمزور ترجمہ کی معزرت)۔ اسی طرح مختلف فائیلوں میں جن جن الفاظ کے بہترین ترجمہ گوگل کو دستیاب ہوں گے وہ خودبخود کر دے گا، اگر آپ کو ترجمے مناسب نہ لگیں تو آپ تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس طرح آپ مختلف مظامین، وکی پیڈیا وغیرہ کا ترجمہ کریں گے اور گوگل ترجمہ اردو کا ڈیٹا بڑھتا جائے گا۔ اور امید ہے آخر کا اردو گوگل ترجمہ میں شامل ہو جائے گی۔

اسی کام کو جہانزیب صاحب نے بہت اچھے طریقے سے تصویروں کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کے اس ربط کا مطالعہ کریں۔
 

دوست

محفلین
یہ شاید مترجمین کے کام کی چیز ہے۔ نا کہ مشین ٹرانسلیشن کے لیے ابتدائی کام۔
 

asakpke

محفلین
شاکر صاحب، جواب دینے کا شکریہ۔ یہ دونوں کے لیے ہے، کیونکہ اگر آپ گوگل ترجمہ کی ویب سائیٹ پر جائیں، مدد (دائیں طرف اوپر) پر کلیک کریں اور سب سے آخری ربط Help us support new languages پر جائیں تو وہاں پر اس چیز کا زکر ہے کہ اگر آپ گوگل ترجمہ ٹولکٹ استعمال کرینگے تو نئی ذبان ترجمہ سسٹم بن سکے گا۔ اسی چیز کا زکر میری پہلی پوسٹ کے پہلے ربط پر بھی ہے۔

ضرورت اب اس بات کی ہے کہ لوگ انگریزی ویکی پیڈیا وغیرہ کا اردو میں ترجمہ کریں۔ ویکی پیڈیا ترجمے کی خاص بات یہ ہے کہ آپ ترجمہ مکمل ہونے پر اس ترجمے کو واپس ویکی پیڈیا پر ڈائرکٹ لکھ سکتے ہیں، مزید معلومات گوگل ترجمہ مدد کے اس ربط پر۔
 

asakpke

محفلین
ویکیپیڈیا کا ایک انگریزی صفہ گوگل ترجمہ اردو میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

گوگل مترجم ٹول کیٹ میں لاگ ان ہوں ہو کر Upload کے بٹن پر کلیک کریں، Wikipedia™ article کی ٹیب منتخب کریں اور یہ ربط پیسٹ کریں۔
ترجمے میں ضرور خرابیاں ہوں گی، ہو سکے تو ترجمہ درست کریں۔ دوسری بات یہ کہ ویکیپیڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی مسلہ ہے۔ جو لوگ ویکیپیڈیا کا تجربہ رکھتے ہیں مہربانی کر کے درست کردیں۔
 

asakpke

محفلین
ہمیں گوگل ترجمہ اردو کے لیے گوگل ہی کے طریقے پر چلنا چائے، مثلا شروع میں گوگل نے ذخیرہ عبارات کو حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی دستاویزات استعمال کیں۔ یہ دستاویزات عام طور پر چھے ذبانوں (عربی، چائنیز، انگریزی، فرنچ، رشئن، سپینش) میں دستیاب تھیں۔ ان زبانوں کی دستیابی بطور اقوام متحدہ کی ذبان ہی یقینا ایک وجہ تھی گوگل کے انگریزی اور ان ذبانوں کے درمیان ترجموں پر توجہ کرنے کی، نا کہ، مثلا، جاپانی اور جرمن، جو کی اقوام متحدہ کی ذبانیں نہیں تھیں۔

اس لیے ہمیں پہلے سے موجود انگریزی سے اردو (یا اردو سے انگریزی) ترجمے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد کام آسان ہو جائے گا، صرف ٹائپنگ رہ جائے گی۔

اس ربط پر اقوام متحدہ کی 100 سے زیادہ ذبانوں میں کچھ معلومات ہے

مہربانی کر کے کچھ لوگ اس پر توجہ کریں، شکریہ۔

(اگلا صفہ دیکھنے کے لیے نیچے بائیں طرف 2 پر کلک کریں)
 

asakpke

محفلین
کچھ پیش رفت یہ لے کہ کل اردو ورڈ بینک کو سی ایس وی میں ڈائونلوڈ کیا اور گوگل مترجم میں ڈال دیا۔ ایسی لیے، اگر یہ لفظ گوگل مترجم میں الگ سے آئیں تو خود سے ترجمہ ہو جائے گا۔ آپ بھی اوپر بیان گردہ طریقے کو استعمال کرتے ہو اردو ورڈ بینک کو سی ایس وی میں ڈائونلوڈ کر کے تجربہ کریں۔
 

دوست

محفلین
اردو ویب لغت کو بھی ڈال دیں اس میں۔ اس کی ایکس ایم ایل فائل 13 میگا بائٹ کی ہے جو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہوگی۔
 

asakpke

محفلین
شاکر صاحب، تبصرہ کرنے کا شکریہ۔
اردو ورڈ بینک یا اردو ویب لغت ایک ہی چیز نہیں؟ اگر نہیں، تو اس کا ربط دے دیں، کیونکہ یہ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں نہیں ملی۔
دوسری بات یہ کہ میں نے تلاش کی، مگر کوئی متناسب انگریزی سے اردو ترجمہ شدہ کتابیں نہیں ملیں۔ کوئی صاحب (یا صاحبہ)، انگریزی سے اردو ترجمہ شدہ کتابوں کے ربط (انگریزی اور اردو دونوں کے) مہیا کر دیں، تو مہربانی ہو گی۔ (کتابیں اگر نہ بھی ہوں تو، صرف عبارتیں ہی مل جائیں، کافی ہیں)
 

asakpke

محفلین
گوگل مترجم میں لغت کا استعمال

سب سے پہلے اردو لغت سی ایس وی فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کریں، مثلا اردو محفل کی اردو ورڈ بینک، یا یہ۔ اس کو گوگل مترجم کی 'Glossaries' میں اپلوڈ کریں۔ اس کے بعد جب بھی نیا صفہ ترجمہ کے لیے اپلوڈ کریں تو اس کی شئرینگ پر کلک کر کے لغت متنخب کر لیں۔ جب ترجمہ شروع کریں تو 'Show toolkit' پر کلک کر دیں۔ جملوں کا ترجمہ کرتے وقت یہ آپ کو لغت میں موجود الفاظ کے ترجمے دیکھا دے گا اور ترجمہ کرنے کا کام آسان ہو جائے گا۔
 

asakpke

محفلین
ٹرانسلیشن میموری کیا ہے؟ اور اس کا گوگل مترجم میں استعمال

یہ پہلے سے ترجمہ شدہ جملوں کی فائل ہے جو کے ایک خاص فارمیٹ (ٹی ایم ایکس) میں ہوتی ہے۔ اس فائل کو گوگل مترجم میں اپلوڈ کریں تو یہ جملے جہاں بھی آئیں گے ترجمہ ہو جائے گا یا گوگل آپ کو ترجمہ متنخب کرنے کی آپشن دے گا۔ اس ربط پر میری ٹرانسلیشن میموری ہیں جو کہ گوگل مترجم میں شامل ہو چکی ہیں۔ بہتر سے اس کو پروگرامرز نوٹ پیڈ میں کھول کر چیک کریں۔

میرے خیال میں کچھ ہزار یا لاکھ جملے ہوں گے جو روزمرہ استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا ترجمہ ہو جائے تو امید ہے کا اردو گوگل مترجم میں شامل ہو جائے گی۔

اس ربط پر ٹرانسلیشن میموری سمپل فائل ہے۔ اس کو ایڈٹ (بہتر ہے پروگرامرز نوٹ پیڈ میں) کر کے گوگل مترجم میں اپلوڈ کریں۔
 

asakpke

محفلین
سی آر یو ایل پی کی اردو لغت اور ٹی ایم ایکس فائل

سی آر یو ایل پی کی اردو لغت (الفاظ کی تعداد 8 ہزار سے اوپر) کو گوگل کی سی ایس وی فارمیٹ میں تبدیل کر لے اس ربط پر ڈال دیا ہے۔ مزید یہ کہ اس کو ٹی ایم ایکس بنا کر گوگل مترجم اردو میں ڈال دیا ہے۔ ٹی ایم ایکس فائل اس ربط پر ہے۔
 

asakpke

محفلین
ترجمہ شدہ مواد کو ٹرانسلیشن میموری (ٹی ایم ایکس فائل) میں تبدیل کرنا

اس ربط سے پروگرام Stingray انسٹال کریں۔
پروگرام کو رن کریں۔
ایک نیا پروجیکٹ بنائیں۔
سورس میں انگریزی ترجمہ فائل دیں اور ٹارگٹ میں اردو ترجمہ فائل دیں، کریکٹر سیٹ میں یو ٹی ایف 8 دیں، باقی ترجیحات فائلوں کے مطابق کر کے اپلائی کریں۔



انگریزی اور اردو ترجمہ کو چیک کر لیں، غلطی ہو تو دی گی آپشنز سے درست کریں۔


فائل مینو پر کلک کر کے ٹی ایم ایکس فارمیٹ میں ایکسپورٹ کریں۔
اس ٹی ایم ایکس فائل کو گوگل مترجم میں اپلوڈ کریں۔
 

asakpke

محفلین
شکریہ جناب، بس آپ دعائوں میں یاد رکھا کریں۔
اردو ویب کے مین صفے کی ٹی ایم ایکس بنتا کر اس ربط پر ڈال دی ہے۔ (گوگل مترجم میں ڈالنا تو نہیں بھول سکتا :))
لوگوں سے درخواست ہے کہ نیٹ پر موجود انگریزی اردو ترجموں کی تلاش میں مدد کریں۔ کچھ مل جائے تو اسی پوسٹ میں ربط مہیا کر دیں۔
اردو ویب کی پی او فائل (PO files) ڈائونلوڈ نہیں ہو رہیں۔ مہربانی فرما کر چیک کریں۔ ارادہ ہے کہ ان کی بھی ٹی ایم ایکس فائلیں بنا کر گوگل مترجم میں ڈال دوں۔
 
Top