گومل زام ڈیم کے واپڈا اہل کاروں کی رہائی تاوان ادائیگی کے بعد ہوئی

کاشفی

محفلین
گومل زام ڈیم کے واپڈا اہل کاروں کی رہائی تاوان ادائیگی کے بعد ہوئی
Pakistan-Release-after-Ransom_9-15-2013_118324_l.jpg

پشاور…گومل زام ڈیم منصوبے پر کام کرنے والے واپڈا کے آٹھ مغوی اہل کاروں کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ۔ ذرائع کے مطابق گومل زام ڈیم منصوبے پر کام کرنے والے واپڈا کے آٹھ مغوی اہل کاروں کو دو سال کے بعد طالبان نے اہلکاروں کو رہا کر دیا ،رہائی ڈھائی کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کے بعد ہوئی۔۔واپڈا کے 8 اہل کاروں کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام ڈیم سے واپسی پرطالبان نے اغوا کرلیا تھا جبکہ ان کے ساتھ اغوا ء کئے گئے ایک ایف سی اہل کار کو قتل کر دیا تھا۔ تقریبا 2سال بعد طالبان نے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے بوبڈ میں ان اہل کاروں کو رہا کردیا۔ مغوی اہلکاروں کو سیکیورٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں نے بنوں کینٹ پہنچایا اورکئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد انھیں ڈیرا اسماعیل خان روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے تاوان ادا کیا گیا ۔
 
Top