گوشہ سماعت

کافی دیر سے میں محسوس کر رہا ہوں کہ فورم پر آڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت ہونی چاہیے اور اس کے لیے ایک علیحدہ زمرہ ہونا چاہیے جہاں پر تجرباتی طور پر کچھ آڈیو فائلز لوڈ کی جائیں اور پھر اسے مزید سنوارا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، تم پوری آڈیو یعنی mp3 وغیرہ پوسٹ کرنے کی بات کر رہے ہو یا صرف ان کے روابط؟ کیونکہ اس وقت بھی سٹریمنگ میڈیا یعنی ریل میڈیا وغیرہ کا ربط پوسٹ کرنا ممکن ہے۔ اس کے استعمال کے بارے میں میں بعد میں لکھوں گا۔ تم چاہو تو موسیقی کے زمرے میں اس کی مثال دیکھ سکتے ہو۔ یہ اور بات ہے کہ یہ روابط کچھ عرصے کے بعد invalid ہوتے جاتے ہیں۔
 
نبیل میں بات کررہا ہوں کہ ایم پی تھری باقاعدہ اپ لوڈ کیے جاسکیں جو کوئی اور آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکے اسی سائٹ سے۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے یہ اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔ پہلے کتابوں پر کاپی‌رائٹ کا مسئلہ کیا کم ہے کہ ہم موسیقی میں بھی اس میں پڑ جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، یار یہ میرے خیال میں ہمارے ویب ہوسٹنگ پیکج کی استطاعت سے کچھ باہر بات ہوگی۔ دوسرے ایم پی تھری فائلوں کی موجودگی سے اردو ویب کو کچھ لیگل مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیا خیال ہے تمہارا؟
 
میں گانوں کی ایم پی تھری فائلز کی بات نہیں کررہا ، اس سے تو ہفتہ میں ہی یار لوگ جگہ بھر دیں گے :lol:

اصل میں میرا پروگرام تعلیمی اور معلوماتی ایم پی تھری فائلز کو اپ لوڈ کرنا تھا تاکہ سب فائدہ اٹھا سکیں اور ڈاؤن لوڈ کر کے لطف اندوز ہو سکیں۔

مثلا میرے پاس محی الدین کی آواز میں بہت خوبصورت ادب پارے ہیں جو میں چاہتا ہے کہ سب کے ساتھ بانٹ سکوں،
اسی طرح میں کچھ مضامین کو اپنی یا کسی اور کی آواز میں ریکارڈ کرکے بھی دیکھنا چاہتا ہو تاکہ ہم کتابوں کی ایک آڈیو لائبریری بھی بنا سکیں۔ اس میں ہم کانٹ چھانٹ کرسکتے ہیں اور اگر کوئی فائل بالفرض خطرناک نوعیت کی ہو تو اس کے لیے کوئی دوسرا لائحہ عمل اختیار کیا جاسکتا ہے مگر اب اس سلسلے کو شروع کردینا ضروری ہے کیونکہ یہ ایک بہت خوبصورت اور جدید رخ دے گا ہمارے فورم کو
 
بات کچھ آگے بڑھتی محسوس نہیں ہورہی ہے :lol:

میں بندشوں کے ساتھ بھی اس زمرہ کے حق میں ہوں اور چاہیں کتنی ہی کڑی پابندیاں ہوں اس زمرے کو شروع ہونا چاہیے، تجاویز اور مشاورت کے ساتھ ہم اس کے خد و خال نکھار لیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، بات ضرور آگے بڑھے لیکن یہ مسئلہ صرف کاپی رائٹ کا ہی نہیں بلکہ تکنیکی نوعیت کا بھی ہے۔ تم اس طرح کی سہولت چاہ رہے ہو کہ یوزر ایک mp3 پوسٹ کر سکے اور اس پوسٹ‌ میں ایک mp3 پلیر نمودار ہو جائے۔ اس کا فی الحال کوئی ریڈی میڈ حل موجود نہیں ہے۔ میرے ذہن میں ایک rough idea ضرور ہے کہ اسے کیسے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے وقت چاہیے۔
 
نبیل نے کہا:
محب، بات ضرور آگے بڑھے لیکن یہ مسئلہ صرف کاپی رائٹ کا ہی نہیں بلکہ تکنیکی نوعیت کا بھی ہے۔ تم اس طرح کی سہولت چاہ رہے ہو کہ یوزر ایک mp3 پوسٹ کر سکے اور اس پوسٹ‌ میں ایک mp3 پلیر نمودار ہو جائے۔ اس کا فی الحال کوئی ریڈی میڈ حل موجود نہیں ہے۔ میرے ذہن میں ایک rough idea ضرور ہے کہ اسے کیسے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے وقت چاہیے۔

کاپی رائٹ کا تو مسئلہ ہی نہیں کیونکہ گانوں کی ایم پی تھری فائلز کی بات نہیں ہورہی اور دوسرا میں صرف فائل پوسٹ کرنا چاہ رہا ہوں فورم پر ہی اسے پلے نہیں کرنا چاہ رہا۔ جسے سننا ہو وہ ڈاؤن لوڈ کر کے سن لے :)
 

دوست

محفلین
اگر یہ فائلیں کسی سرور پر اپلوڈ کر دی جائیں۔
اس طرح ویب سائٹ کا وزن بہت زیادہ بڑھ جائے گا اور آپ تو جانتے ہیں اردو ویب کونسا کہیں سے کماتی ہے۔
 

اجنبی

محفلین
اسی سے متعلقہ ایک خیال میرے ذہن میں تھا کہ یہاں صوتی انتاکشری کی سہولت ہونی چاہیے ۔ اراکین اپنی آواز کے ذریعے انتاکشری کھیل سکیں ۔
 
زمرہ کسی شکل میں وجود میں آجائے تو پھر ہم اس میں مختلف پہلوؤں سے دیکھ سکیں گے۔ چاہے کسی اور سائٹ کا لنک ہو اور یہاں سے ہم اس سائٹ پر جاسکیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی

اگر ممکن ہو تو اسے بھی اپنی to do لسٹ میں شامل رکھئے ۔ اس حوالے سے ایک تجویز فارسی کے ضمن میں ذکر ہوئی تھی ، اور اب محب علوی کی تجویز تعلیمی پس منظر میں نہایت پُر کشش ہے ۔

بلکہ جیسے بھی ممکن ہو یہ کام کر گزریں کہ
آخر ہمارے سامنے اردو محفل کے دو بزرگوں کی تعلیم یعنی کہ نبیل صاحب کو عربی اور زکریا صاحب کو فارسی سکھانے کا اہم سوال ہے :)
 
شکر ہے شکر ہے ، آخر میری صدا پر بھی کسی نے کان دھرا اور ایک توانا آواز کہیں سے آئی۔

اس گوشہ میں فائل اپ لوڈ کرنے کی سہولت سب کو چاہے نہ دی جائے اور کم از کم صرف اسے تجرباتی طور پر ہی کر کے دیکھ لیا جائے۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ یہاں صرف فائل اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہو چلانے کی نہیں، جسے سننی ہو وہ ڈاؤن لوڈ کرکے سن لے۔

شگفتہ میں آپ کا کس طرح شکریہ ادا کروں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب یار میں ایک مرتبہ پھر انتظار کرنے کی درخواست کروں گا۔ دراصل اٹیچمنٹ موڈ کا بھی نیا ورژن آ گیا ہے۔ اس میں mp3 اٹیچ کرنے اور پوسٹ میں mp3 پلئر دکھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ میں پہلے فورم کی اپگریڈ سے فارغ ہو لوں پھر اس جاب بھی توجہ کرتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بلکہ جیسے بھی ممکن ہو یہ کام کر گزریں کہ
آخر ہمارے سامنے اردو محفل کے دو بزرگوں کی تعلیم یعنی کہ نبیل صاحب کو عربی اور زکریا صاحب کو فارسی سکھانے کا اہم سوال ہے :)

فارسی سیکھنے کی کوشش میں نے ایک زمانے میں کی تھی مگر وہی ہوا جو زبانیں سیکھنے وقت میرے ساتھ ہمیشہ ہوتا ہے، منہ کی کھائی۔ اب تک عربی، فارسی اور فرانسیسی سیکھنے میں ناکام ہو چکا ہوں۔
 
نبیل نے کہا:
محب یار میں ایک مرتبہ پھر انتظار کرنے کی درخواست کروں گا۔ دراصل اٹیچمنٹ موڈ کا بھی نیا ورژن آ گیا ہے۔ اس میں mp3 اٹیچ کرنے اور پوسٹ میں mp3 پلئر دکھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ میں پہلے فورم کی اپگریڈ سے فارغ ہو لوں پھر اس جاب بھی توجہ کرتا ہوں۔

زبردست ، یہ بات ہوئی نہ اب میں اطمینان سے انتظار کر لوں گا :)

ویسے آج کل مہوش بالکل نظر نہیں آرہیں ورنہ اس تجویز کا خیر مقدم کرتی۔ دو ارکان کو میں بہت مس کر رہا ہوں

ڈاکڑ افتخار
مہوش

کوئی ان کی خبر رکھتا ہے کیا ؟
آخر وہ بھی تو دیکھیں کہ جس پودے کی اتنی توجہ سے انہوں نے نگہداشت کی وہ اب کیسا بھرپور تناور درخت بنتا جارہا ہے ۔ اب تو اس کی چھاؤں‌میں بیٹھ کر اس کے پھل کھانے کا وقت آیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش تو غالباً اپنے سمسٹر میں مصروف ہیں۔ ادھر ڈاکٹر صاحب BSB کے ایڈمن بن گئے ہیں، شاید وہاں ہی مصروف رہتے ہیں۔
 
Top