مصطفیٰ زیدی گناہ گار ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 16, 2017

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,867
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    گناہ گار

    اے سوگوار! یاد بھی ہے تجھ کو یا نہیں
    وہ رات، جب حیات کی زلفیں دراز تھیں
    جب روشنی کے نرم کنول تھے بجھے بجھے
    جب ساعتِ ابَد کی لویں نیم باز تھیں
    جب ساری زندگی کی عبادت گذاریاں
    تیری گناہ گار نظر کا جواز تھیں

    اک ڈوبتے ہوئے نے کسی کو بچا لیا
    اک تیرہ زندگی نے کسی کو نگاہ دی
    ہر لمحہ اپنی آگ میں جلنے کے باوجود
    ہر لمحہ زمہریرِ محبت کو راہ دی
    ہم نے تو تجھ سے دور کی ہمدردیاں دکھائیں
    تو نے کسی سے رسمِ وفا بھی نباہ دی

    (مصطفیٰ زیدی)
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,389
    واہ ہمدہ جناب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر